Tag: آرمی چیف کی شرکت

  • سوات حملے میں شہید11اہلکاروں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

    سوات حملے میں شہید11اہلکاروں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

    پشاور : گزشتہ روز خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے11اہلکاروں کی نمازجنازہ پشاور میں اداکردی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے گیارہ اہلکاروں کی نماز جنازہ آج پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ سمیت گورنر کے پی کے، عسکری و سول حکام بھی موجود تھے، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔


    مزید پڑھیں: سوات، آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید، 


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں‌ ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے، خود کش حملہ آور کا نشانہ آرمی یونٹ کا اسپورٹس ایریا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کے پی کے اپیکس کمیٹی کا اجلاس،امن و امان اور افغان مہاجرین کی واپسی پر غور

    کے پی کے اپیکس کمیٹی کا اجلاس،امن و امان اور افغان مہاجرین کی واپسی پر غور

    پشاور : خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی، صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورت حال اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے غور خوض کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا کی خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا،افغان مہاجرین کی واپسی، بارڈرمنیجمنٹ کے معاملات پرغور کیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمؤثرعمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی صورتحال اور کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کا کہنا تھا کہ فوج،انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    اس موقع پر شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 89 فیصد آئی ڈی پیز اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔