Tag: آرمی چیف کی ملاقات

  • نگراں وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، شفاف انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی

    نگراں وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، شفاف انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی

    اسلام آباد : نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو انتخابات کو پُرامن بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، ناصر الملک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو صاف شفاف اور آزادانہ بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

     بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی

    قبل ازیں نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے اور انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور الیکشن کمیشن حکام بھی شریک تھے، اس موقع پر متعلقہ حکام نے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات پر اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔

    مزید پڑھیں: انتخابات 2018: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کوسیکیورٹی دینے کا فیصلہ

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا کہ سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں, بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج سے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات لینے کی درخواست کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ڈان لیکس: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

    ڈان لیکس: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ڈان لیکس سےمتعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات میں ڈان لیکس نوٹیفکیشن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، یہ ملاقات گزشتہ رات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے، آرمی چیف نے وزیراعظم کو ڈان لیکس کی رپورٹ پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے حوالے سے تحفظات سے آ گاہ کیا،۔


    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس کا تنازعہ افہام وتفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے، اس حوالے سے نظرثانی شدہ نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن سےمعاملات بگڑے۔ ملاقات کی تفصیل سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے ذریعے بتائیں گے۔

    یاد رہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جس پر اس ملاقات کے بعد کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال سمیت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات اورمعاملہ جلدحل کرنےپراتفاق کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ فوج کوتصادم سے دور رکھا جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور ملاقات نے سیاست کے دریا میں آنے والی طغیانی کا اثر بظاہر زائل کردیا، ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ سیاسی معاملے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے،فوج کو تصادم سے دور اور عوام کے مد مقابل نہ لایا جائے طاقت کااستعمال آخری آپشن بھی نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں موجودہ سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں نےمذاکرات کےذریعے قومی مفاد میں معاملات کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں موجودہ بحران اور کشیدگی کا شکار سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف نے معاملات کو قومی مفاد میں حل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ موجودہ تناؤ سے نمٹنے کے معاملات زیر غور آئے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو معاملات کے سدھار کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور طاقت کے استعمال ست گریز کرنے پر اتفاق کیا ۔

    وزیراعظم اور  آرمی چیف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا