Tag: آرمی چیف

  • کرونا اقدامات: رمضان میں بھی پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

    کرونا اقدامات: رمضان میں بھی پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ رمضان کے اہم موقع پر کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون جاری رکھے گی، وبا کے اقتصادی، صحت اور سماجی اثرات کا جائزہ ضروری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو کرونا وبا کی روک تھام سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف کو وبا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ٹیسٹ، ٹریس اور قرنطینہ کے لیے قومی حکمت عملی سے متعلق بتایا گیا۔

    کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکو شکست دیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا وبا سے متعلق این سی اوسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹری مربوط روابط کے لیے این سی او سی کا کردار لائق تحسین ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ وبا کے اقتصادی، صحت اور سماجی اثرات کا جائزہ ضروری ہے، پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی، رمضان کے اہم موقع پر کرونا سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے۔

  • آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں افغانستان میں امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی شریک تھے۔ترجمان امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی رہنماؤں نےافغانستان میں دیرپا امن پر بات چیت کی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل، دیرپا امن کے لیے اپنا عزم دہراتے ہوئے افغان مسئلے کے سیاسی حل میں مدد کی یقین دہانی کو دہرایا۔

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

    اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں پر متعلقہ حکام نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں زلمے خلیل زاد سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

  • آرمی چیف کی خصوصی ہدایات، طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ

    آرمی چیف کی خصوصی ہدایات، طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ کردی گئی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوادیاگیا، ضروری میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پربھجوایا گیا، جس میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز وسامان شامل ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے جدید طبی سہولیات کے حامل ترقی یافتہ ممالک اورحکومتیں بھی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں، پاکستان کی حکومت بھی ضروری وسائل اورآلات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سب کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی دکھانا چاہیے۔

  • کروناوائرس: آرمی چیف جنرل باجوہ کا قوم کے نام پیغام

    کروناوائرس: آرمی چیف جنرل باجوہ کا قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد کرنے کے احکامات جاری کردئیے، آرمی چیف نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کی پاکستان میں بھی شہریوں کو اپنا شکار بنالیا ہے، جس کے روک تھام کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف پاک فوج کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

    آرمی چیف نے یہ احکامات وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری کیے، ان کا کہنا تھا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے ذمہ دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر کوششیں کامیاب ہوسکیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ذمہ دار، پُر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا چین نے کردکھایا، انفرادی نظم و ضبط، باہمی تعاون اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی کوشش کا حصّہ ہوتے ہوئے ذمہ داری ادا کرے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے 4 سو سے تجاوز کرچکی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: آرمی چیف کی تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

    کرونا وائرس: آرمی چیف کی تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ سے کرونا وائرس کے سلسلے میں تعاون کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبائی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر مسلح افواج کی تمام میڈیکل سہولتیں متحرک ہیں، کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز بھی تیار ہیں، تمام بڑے فوجی اسپتالوں میں کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبز قائم کر دی گئیں، اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔

    کرونا وائرس: آرمی چیف نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں 736 زائرین قرنطینہ میں موجود ہیں، وزارت صحت پنجاب کی جانب سے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کر دی گئی۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 155 ہو گئی۔

  • آرمی چیف کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کےگھر آمد

    آرمی چیف کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کےگھر آمد

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر گئے اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم کے گھر پہنچے اور ان کے گھر والوں سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن واستحکام میں بہتری شہدا کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 11 مارچ کو اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے تھے۔ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا۔

  • کرونا وائرس: آرمی چیف نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    کرونا وائرس: آرمی چیف نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے متعلق کنٹرول کے لیے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنےکی ہدایت کر دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے متعلق کنٹرول کے لیے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنےکی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

    ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر قوم کی تعمیر میں حصہ لے رہی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل اجاگر کیے جا رہے ہیں۔

  • آرمی چیف سے اہم ملاقات، سعودی نائب وزیردفاع پاک فوج کے معترف

    آرمی چیف سے اہم ملاقات، سعودی نائب وزیردفاع پاک فوج کے معترف

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

    آرمی چیف سے مصر کے وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دریں اثنا تربیتی پروگرام اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال زیر غور آئی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے خطے میں امن واستحکام اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    پاک فوج کا کہنا ہے کہ سعودی نائب وزیردفاع کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 26 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیردفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی تھی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف سے مصر کے وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے مصر کے وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیردفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور جنرل محمد احمد ذکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

    پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں سیکیورٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مصری وزیردفاع نے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی تھی، اس دوران کشمیر صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    یاد رہے کہ 17 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔