Tag: آرمی چیف

  • افواج اور آرمی چیف کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے، وزیر اعظم

    افواج اور آرمی چیف کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے، وزیر اعظم

    لندن: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کی فیملی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، میں نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، فلسطین کی آزاد ریاست کا فی الفور قیام ضروری ہے اور فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی نمائندگی ملنی چاہیے۔

    بیروت میں اسرائیلی حملوں پر شہباز شریف نے کہا کہ لبنان میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا نام لیا اور مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر سے بچا کر واپس لائے، آئی ایم ایف نمائندے نے لکھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ بدترین مہنگائی کا بوجھ کم ہو رہا ہے، ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس بیس بڑھانا ہوگا عام آدمی 70 سال سے قربانیاں دے رہا ہے، معیشت کیلیے اشرافیہ کے قربانی دینے کا وقت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف قرض پروگرام نہ ملتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی ترقی کیلیے ذاتی کوششیں کیں اور انہوں نے برادر ملک کا دورہ کر کے آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق بات کی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا لیکن سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، گزشتہ حکومت نے چین کے ساتھ تعلقات تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور مجھ پر الزام لگایا گیا کہ چین کے ساتھ معاہدے میں 45 فیصد کمیشن لیا لیکن برطانوی این سی اے نے 2 سال چھان بین کے بعد کلین چٹ دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کون وزیر تھا جس نے پارلیمنٹ میں کہا کہ پی آئی اے پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے کریں گے۔

  • آرمی چیف  کی کراچی کے تاجروں  کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت

    آرمی چیف کی کراچی کے تاجروں کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت

    کراچی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کراچی کے تاجروں کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دورہ کراچی کےدوران تاجر برادری سے ملاقات کی ، ملاقات میں معیشت سےمتعلق تاجربرادری کےساتھ اہم امورزیربحث آئے۔

    جنرل عاصم منیر  نے کہا کہ ایک سال پہلے آپ سب سے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں۔۔ مایوسی گناہ ہے۔۔ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    سپہ سالار نے کہا مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، برادر دوست ملکوں نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔۔ بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ گوگل، اسٹار لنک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔۔ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔

    انھوں   نے تاجروں کو یقین دلایا کہ پاک افواج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے اور کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

    سپہ سالار نے تاجر برادری کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔

  • پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا، آرمی چیف

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالامال ہے اور اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران انہوں نے انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا جو نوجوانوں کو اس شعبے میں معیاری تربیت فراہم کرے گا۔

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عمائدین نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے معیشت میں آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کیلیے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف عاصم منیر

    جنرل عاصم منیر نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی اور معیشت کی بہتری میں ان کے تعاون کو سراہا جبکہ تاجر برادری نے بھی معیشت کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

    سپہ سالار نے دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون کو سراہا اور ملکی بہتری کیلیے دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی، آرمی چیف

    پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جہاں ان کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلیے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی تعریف کی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

  • اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنس گیا، سابق آرمی چیف

    اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنس گیا، سابق آرمی چیف

    یروشلم : اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنسا ہوا اور زخمی حالت میں ہے۔

    اسرائیل کے مقامی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سابق چیف میجر جنرل اسرائیل زیو نے موجودہ صورتحال کو ایک "خوفناک دلدل” قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد غزہ سے نکل جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل اسرائیل زیو جو کہ اسرائیلی فوج میں آپریشنز کے سابق سربراہ ہیں، نے جاری غزہ جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل غزہ میں پھنس گیا ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے۔”

    انہوں نے تجویز دی کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ممکنہ طور پر اپنی سیاسی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور اپنے کرپشن کیس کے التوا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔

    سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد جسے انہوں نے اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ قرار دیا۔

    سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد ملک ایک مستقل سیکیورٹی بحران میں پھنس گیا ہے جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔ انہوں نے غزہ جنگ کو ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ قرار دیا

    انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کی امید نہیں اور نہ ہی اس کے حل کا کوئی واضح راستہ نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جنگ کو نیتن یاہو نے چھ مہینے پہلے فتح کے قریب قرار دیا تھا، اب وہ لامتناہی نظر آرہی ہے۔

  • پاک افواج اور عوام کا دل کا رشتہ ہے، آرمی چیف

    پاک افواج اور عوام کا دل کا رشتہ ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، بے یقینی اور مایوسی پھیلانے والے عوامل کو ہم آہنگی کے ساتھ شکست دیں گے۔

    جی ایچ کیو میں یومِ دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر وطن عظیم کے بہادر شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور یہ سلسلہ دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور غیور عوام نے بے مثال قربانیاں دیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بہادر لوگوں نے بالخصوص بے مثال قربانیاں دیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سورۃ آل عمران کی آیت 169 کا حوالہ دیا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوں ہرگز انہیں مردہ نہ سمجھو وہ زندہ اپنے رب کے پاس رزق پاتے ہیں۔

    سپہ سالار نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف متحد آواز، پیغام پاکستان اور مغربی سرحدوں کا باضابطہ انتظام کامیابیاں ہیں، قبائلی علاقہ جات کی صوبے میں شمولیت فتنہ الخواج کے خلاف کامیابیاں ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معاشی و سماجی ترقی کے اقدامات کامیابیاں ہیں، یہ کامیابیاں ریاست پاکستان کے عزم اور شہدا اور غازیوں کی قربانی کا ثمر ہیں، افواج اور عوام کا رشتہ اور دل کا رشتہ ہے جو پاکستان کے دشمنوں کی شکست کا ضامن ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، غیر ملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی، افواج اور عوام سالمیت کا دفاع جانتے ہیں اور مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین پاکستانیت کا ناگزیر حصہ ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد اور یگانگت کی صفات اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی و سماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کر آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں، سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں۔

    آرمی چیف نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ناجائز زیر قبضہ جموں و کشمیر نہ صرف ملکی بلکہ خطے اور عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا تنازع دنیا کیلیے انتہائی قابل فکر سوالیہ نشان ہے، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کا استحصال انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارتی سطح پر پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں پر بربریت کی روک تھام کیلیے سرگرم عمل رہے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا  آرمی چیف کو خط ، رانا ثنا اللہ کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ، رانا ثنا اللہ کا ردعمل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں الرٹ رہنا ہوگا، پی ٹی آئی کچھ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو خط پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا ردعمل آگیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہ نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجی محفلوں میں کہا جارہا ہے بات ہوگئی ہے نومبر میں الیکشن کی تیاری کریں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جنرل عاصم منیر کو پیغام دیا ہےکہ ن لیگ پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے،ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم لوگ پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، عوام سے اپیل ہے ہمارےکل ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام ہے، شہباز شریف اور پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر رہی ہے، ہم اور سپہ سالار عاصم منیر ان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔

  • امریکا کی بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کیخلاف کارروائی، اہم وجہ سامنے آگئی

    امریکا کی بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کیخلاف کارروائی، اہم وجہ سامنے آگئی

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، بنگلہ دیش آرمی کے سابق سربراہ پر پابندیاں عائدکردی گئیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف عزیز احمد بدعنوانیوں میں ملوث رہے، انہوں نے جمہوری اور عوامی اداروں کو کمزور کیا۔

    ترجمان کے مطابق جنرل ریٹائرڈ عزیز اپنے بھائی کو احتساب سے بچانے میں مدد کرتے رہے، بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف نے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت لی۔

    گرفتاری کا خدشہ، ٹرمپ نے جج پر سنگین الزام عائد کردیا

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں شفاف حکومتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، منی لانڈرنگ، مالیاتی جرائم کی تحقیقات، انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

    آرمی چیف سے باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

    راولپنڈی: باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں پر ان کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • ہم اپنی آئینی حدود جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

    ہم اپنی آئینی حدود جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

    رسالپور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم آئینی حدود جانتے ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کومقدم رکھنےکی توقع رکھتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) نے پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آپ ہماری امیدوں کا مرکز اور آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں، توقع ہے آپ کردار،ہمت اورقابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارےکیلئےبھی غیر معمولی ہوگا، آپ مادر وطن کےدفاع،عزت و وقار کیلئےقربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے، توقع ہے آپ بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت قائم رکھیں گے۔

    جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آرٹیکل 19میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں دی گئی آزادی رائے پرعائدقیود کی برملا پامالی کرنیوالےدوسروں پرانگلیاں نہیں اٹھاسکتے، ہم آئینی حدود جانتے ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کومقدم رکھنےکی توقع رکھتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارےخطےمیں طاقت کاتوازن بھی بگڑنےکاامکان ہے، جدیدٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کرنے کے ساتھ دائرہ کار کووسعت دے رہی ہیں۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کےرحم و کرم پر ہوتاہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نےبہادری،پیشہ ورانہ مہارت سےمشکلات میں فضائی حدودکی نگرانی کی، جس کی بڑی مثال فروری 2019 ہم سب کے سامنے ہے۔

    غزہ کی صورتحال کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ مثال ہےکہ جنگیں کیاکیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں، غزہ میں بزرگوں، خواتین،بچوں کا اندھادھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشددبڑھ رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے، کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آوازدبا نہیں سکتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی ،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ راشدمنہاس، سرفراز رفیقی،ایم ایم عالم جیسےبنیں جنہوں نےوطن کیلئےزندگیاں پیش کیں، آپ کوجوذمہ داری سونپی ہےاس کیلئےپرعزم اورریاست پاکستان کیساتھ وفاداررہیں۔