Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا

    آرمی چیف نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

    تقر یب میں حاضراور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نےشرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ’’پفرز‘‘ کمانڈنگ افسران سے خطاب بھی کیا۔

    انہوں نے مادر وطن کے دفاع  کیلئے پفرز کے کردار کی تعریف بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دفاع وطن کے لیے پفرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

  • پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف

    پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، دیرپا امن و استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھےجائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور اورخیبرایجنسی کا دورہ کیا.

    اس موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن کےلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں، دیرپا امن واستحکام کے لیے اقدمات جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین سے گفتگو بھی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں باڑ لگانے کے کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر کورکمانڈر پشاوراور آئی جی ایف سی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا


    اس کے علاوہ آرمی چیف کو پشاور، فاٹا کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد پر بریفنگ دی گئی جس میں متاثرین کی واپسی، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کیلئے قبائلی عمائدین کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گذشتہ سال 17 مارچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزبہاولپورکا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو سراہا۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپر بھی غور کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بارڈرسیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا جبکہ حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کاانحصارمغربی ایشیا سے وسیع تر تعاون میں ہے، قومی سلامتی، جرائم کے خطرے کو روکنے کیلئے آپسی تعاون کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔


    مزید پڑھیں : دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا، جواد ظریف


    گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے  وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، اعلیٰ سطح ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتباد خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواتین یونیفارم  میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے،آرمی چیف

    خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کے عالمی دن پر کہنا ہے کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کاخصوصی کردار اور ذمہ داری ہے ہمیں خواتین کے کردار پر فخر ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھرمیں ان کا کردار قابلِ فخرہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے اور ادب و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ خواتین کی معاشرے میں اسی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی و استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران کے دورے کے موقع پر مقامی عمائدین اورعلاقے میں متعین فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آواران کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ بلو چستان، کمانڈرسدرن کمانڈبھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پرانہوں نے تربت بلیدہ روڈ کے کام کا افتتاح اور جھاؤ میں کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل ذکی نے سیکیورٹی اقدامات اور سماجی و اقتصادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں خوشحال بلوچستان کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ قومی عزم کے ساتھ ہی صوبے میں استحکام اور ترقی کی منزل حاصل ہو سکے گی۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے عوام کو ان کا حق ملے گا۔

    آرمی چیف نے مقامی عمائدین اورعلاقے میں متعین فوجی جوانوں سے بات چیت کی، انہوں نے قیام استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر سیکیورٹی  فورسز اورسول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

    اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی و استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں قیام استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران میں ابتدائی طورپر 800 کیڈٹس کی گنجائش ہوگی جو بتدریج بڑھائی جائے گی، یہ منصوبہ دو سال کے عرصے میں مکمل کیاجائےگا۔

    مذکورہ کالج میں ہاسٹل اور فیکلٹی پاک آرمی انجینئرز تعمیر کریں گے، ابتدائی طور پر300 کیڈٹس کو ہاسٹل کی سہولت میسر ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیر ہے: آرمی چیف

    پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیر ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیرہے، شہر اور صوبے کی صورت حال معمول پر رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں‌ جاری رکھی جائیں‌ گی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں کورہیڈ کوارٹرز ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں سپہ سالار کو صوبے بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی.

    آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کراچی کورکی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام پرپاکستان رینجرز سندھ کی تعریف کی.


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملیر گیریژن میں افسران سےخطاب کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیرہے، کراچی میں امن کے لئے کوششیں جاری رہیں گی.

    اپنے خطاب میں‌ آرمی چیف نے ملکی دفاع، سیکیورٹی کیے لئےافسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی. اس موقع پر سپہ سالار کو شہر کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی اورکراچی کورکی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا.


    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے


    یاد رہے کہ آرمی چیف گذشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ کراچی آمد کے بعد انھوں نے سابق فوجی افسران سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے،آرمی چیف نے کراچی میں سابق فوجی افسران سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ بھی کریں گے، اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی کامیابیوں پر فخر ہے.

    ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں تقسیم اسناد کی تقریب معنقد ہوئی.

    تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا. اس موقع پر آرمی چیف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ملک میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

    آرمی پبلک اسکول اینڈکالج سسٹم کے زیراہتمام ہونے والی اس تقریب میں اساتذہ ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔