Tag: آرمی چیف

  • جہاد کا اختیارصرف ریاست کو ہے، افغان مہاجرین کوواپس جانا ہوگا، آرمی چیف

    جہاد کا اختیارصرف ریاست کو ہے، افغان مہاجرین کوواپس جانا ہوگا، آرمی چیف

    میونخ : پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، پاکستان نے قیام امن کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا، اب خطے میں امن کا دارومدار افغانستان پر ہے، افغان مہاجرین کواب واپس جانا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تاحال موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں، افغان کیمپوں کو ٹی ٹی پی ،حقانی نیٹ ورک دہشت گردی کیلئےاستعمال کرتے ہیں، اعتماد اور باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تاحال27لاکھ افغان مہاجرین موجودہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا جائے، داعش کو پاکستان میں منظم ہونے نہیں دیا، داعش کے جنگجو افغانستان کی طرف فرار ہو رہے ہیں، آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے متصل 2300 کلومیٹر سرحد پرباڑ لگانےکا کام شروع کر رکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وقت لگے گا، ہم وہ کاٹ رہےہیں جو40سال پہلے بویا گیا، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

    میونخ میں’’خلافت کے بعد جہاد ازم ‘‘ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے جنر ل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے القاعدہ، جماعت الاحرار، تحریک طالبان کو شکست دی، انتہاپسندی کو جہاد نہیں دہشت گردی کہا جائے، خود پرقابورکھنا بہترین جہاد ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب کے علماء کرام نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کےخلاف فتویٰ دے دیا ہے، جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے نظریے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، انتہاء پسندی کیخلاف پاک آرمی نے خونی جنگ لڑی، پاکستان نے اس جنگ میں بھاری قیمت اداکی ہے، ایک وقت تھا جب پاکستان سیاحوں کی پسندیدہ جگہ تھی۔

  • آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے

    آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جرمنی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ میونخ میں منعقد ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف کی بین الاقوامی سول وعسکری قیادت سےملاقاتیں بھی ہونگیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیکورٹی کانفرنس میں اراکین کے سامنے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی پر پاکستانی مؤقف پیش کریں گے۔

  • علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف

    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کابل میں منعقدہ چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انھوں‌ نے کہا کہ علاقائی امن کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے اکٹھےترقی کرتے ہیں، انفرادی ملکوں کے طورپرترقی نہیں‌ کی جاتی. مشترکہ سوچ اورتحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا کردارادا کرنے کے لئےتیار ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، دیگرممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دیں.

    اس موقع پر پاکستان فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے. آپریشن ردالفسادسے بچے کھچے دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، دہشت گرد پناہ گزینوں کی موجودگی اور غیرمؤثرسرحدی سیکیورٹی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں.

    کابل میں منعقدہ چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے اکٹھےترقی کرتے ہیں، پاکستان اپنا کردارادا کرنےکے لئے تیار ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

    کابل : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسینٹ کام، کمانڈرامریکی مشن سمیت افغان آرمی چیف بھی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں


    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اور ترک سفیر ایشان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی ، جس میں‌ خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

    ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک میں سماجی اوراقتصادی تعلقات بڑھانے پرزور دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اور ترک سفیر ایشان مصطفیٰ نے ملاقات کی، جس میں‌ خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی ترک سفیر ایشان مصطفیٰ سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک میں سماجی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیرسے نے بھی ملاقات کی، جس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے ایران اور ترکی سے برادرانہ تعلقات کومزید فروغ دینا تھا.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں‌ ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے خطےمیں امن اوراستحکام کے لئے پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ ترک سفیر نے بھی خطے میں امن ، استحکام اور قیام امن کے لیے پاک فوج کےکردار کی تعریف کی.

    ترک سفیر نے بھی خطےمیں امن اوراستحکام قائم امن کے لیے کے لئے پاک فوج کےکردار کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ اس وقت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، جس نے ملک میں موجود دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے، قوم اس آپریشن میں پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، سنگین واقعات میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی،پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سات دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کردی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے مجرمان دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، یہ دہشت گردمختلف وارداتوں میں85افراد کے قتل اور109کو زخمی کرنے کا باعث بنے تھے۔

    اس کے علاوہ5دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے عمرقید کی بھی سزا دی، سزائے موت کے مجرموں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سزائے موت پانےوالے دہشت گردوں میں اطلس خان، یوسف، فرحان، خالےگل، نذرمون، نیک مائیل خان اور اکبرعلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتیں7جنوری2015کو قائم کی گئیں تھیں۔

    فوجی عدالتوں کی توسیع کا معاملہ تاخیر کا بھی شکار ہوا، آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی پر فوجی عدالتوں میں مارچ2017سے مارچ2019تک توسیع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے56دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے، آپریشن ردالفساد کےآغاز سے اب تک43دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔

  • آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    ریاض: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریاض میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

    ملاقات میں سعودی وزیر دفاع، کونسل آف منسٹرز کے نائب صدر اور پاکستان عسکری حکام بھی شریک تھے۔

    اپنے دورے کے دوران جنرل قمر باجوہ نے سعودی کمانڈر آف گراؤنڈ فورسز لیفٹنینٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، جہاں‌ انھیں‌ مقامی کمانڈرز نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانےکے  واقعات پر بریفنگ بھی دی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور شہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھارتی شرانگیزی پرمؤثر جواب کی تعریف کی.

    آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف مقامی آبادی کےعزم وحوصلےکو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت یا مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیا جائے گا، 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو ہماری محدود جوابی صلاحیت نہ سمجھاجائے۔

    آرمی چیف کی جانب سے سول آبادی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی افرادکی عیادت کی۔

    ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید: آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت معمول بن گئی ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارت نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے. یہ گذشتہ ہفتے میں سیز فائر کی خلاف ورزی کا چوتھا واقعہ تھا.

    واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہریوں کی شہادت پراحتجاج ریکارڈ کرایا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، تمام دہشت گرد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد 41 سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت اور 33 اہل کاروں کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تین دہشت گردوں کی عمرقید کی سزا کی بھی توثیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی، وہ ملک بھر میں دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں کے ذمے دار تھے اور انھیں فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔

    امداد کی بحالی کی ضرورت نہیں، ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا جائے: آرمی چیف

    سزائے موت پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ  شہریوں، مذہبی اور تعلیمی اداروں‌ پر حملے میں ملوث تھے، ان دہشت گردوں‌ کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور انھوں  نے عدالتوں میں‌ اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت ملک میں‌ دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے، جس کے تحت دہشت گردی کے خلاف پاک فوج سینہ سپر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس

    آرمی چیف کا منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منو بھائی اور قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمد کا کردار ناقابل فراموش ہے جبکہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سائنسدان ڈاکٹراشفاق احمد کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں ڈاکٹراشفاق احمدکاکردارناقابل فراموش ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

    آرمی چیف نے ڈاکٹراشفاق احمدکےانتقال پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منوبھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کیلئے منوبھائی کی خدمات یادرکھی جائیں گی۔

    آرمی چیف نے مرحوم کےایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

    یاد رہے کہ معروف دانشور، کالم نگار اور مصنف منوبھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔