Tag: آرمی چیف

  • سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مستونگ میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر آج ہونے والے خودکش حملے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہواہے، زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن واستحکام اوراقتصادی ترقی کیلئےکوششیں جاری رہیں گی، دہشت گردی کےایسےواقعات قومی عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں25  افراد جاں بحق ،عبدالغفور حیدری سمیت35 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی‘مریم اورنگزیب

    وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات میں سجن جندال پربات نہیں ہوئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے متعلق بات کی خبر غلط ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال وزیراعظم کےدوست ہیں اور ان سے ذاتی حیثیت میں ملے۔


    مریم نواز نے بھارتی تاجر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی


    یاد رہےکہ ملاقات کے بعد دفتر خارجہ نے اس غیر رسمی ملاقات کو نجی قرار دیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی صاحبزادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے۔

    واضح رہےکہ 27 اپریل کو بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت بھارت کا 3 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال، وریندر ببر سنگھ شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی چمن سانحے میں زحمی اہلکاروں سے ملاقات

    آرمی چیف کی چمن سانحے میں زحمی اہلکاروں سے ملاقات

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چمن کے سی ایم ایچ اسپتال میں افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری میں مختلف کورسز میں شریک افسران سے ملاقاتیں اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں طلبا سے خطاب بھی کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف نےسی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالوں سے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےچمن میں سیکورٹی اہلکاروں پر افغان بارڈر فورسز نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ افغان بارڈر پولیس نے مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

    خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مکمل حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی وادی تیرا میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    پاک فوج کے سربراہ خیبر ایجنسی پہنچے تو کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، انہیں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبر پختونخوا کے نئے ونگ کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں افسروں اورجوانوں سےملاقات کی، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اور اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔

    انہوں نےسرحدی علاقوں میں پٹرولنگ کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

  • ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، انشااللہ تعالیٰ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، گوجرانوالہ گیریژن پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل اکرم الحق نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف کو گوجرانوالہ گیریژن میں آپریشن ”رد الفساد “ اور مردم شماری سے متعلق اور گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انشااللہ تعالیٰ ملک سےہر طرح کے فسادیوں کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔

  • وطن کے دفاع میں سرگرم فوجی جوانوں کے لیے اعزازات

    وطن کے دفاع میں سرگرم فوجی جوانوں کے لیے اعزازات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قامر جاوید باجوہ نے فوجی آپریشنز میں حصہ لینے والے جوانوں کو اعزازت سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ یہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی جوانوں کو جرات و بہادری پر اعزازت سے نوازنے کے لیے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے 33 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

    ایک افسر کو تمغہ جرات، 35 افسران وجوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیروز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

  • پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

    پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مختلف اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کہی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں، لندن پہنچنے پران کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے لندن میں مصروف دن گزارا اوراعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات کی۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے برطانوی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان وافغانستان اور امریکی مشن کےکمانڈر سے بھی علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات مین جیو پولیٹیکل صورتحال اورافغانستان سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصاً افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان میں دیرپا امن پاکستان کےمفاد میں ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی پیک اورخطے پراس کےثمرات پر بھی روشنی ڈالی، برطانوی رہنماؤں کا بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

  • آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ ہیں: عمران خان

    آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ ہیں: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال مختصر جملے میں بیان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے اچھی خبر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت کی حمایت کو قوم کے لیے خوش خبری قرار دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

    ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات میں خطے کی صورتحال، بین الاقوامی حالات، دہشت گردی کی تازہ لہر اور اس کے انسداد کے امکانات موضوع گفتگو رہے۔

  • آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

    بیجنگ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

    دوسری جانب آرمی چیف نےچینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر اور اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اہم ایشوز پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کی چینی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی عسکری قیادت نے پاک فوج کی تعریف کی اور سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی اور فوجی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف کی حوصلہ افزائی اعزاز ہے، مارلن سیموئلز، ڈیوڈ میلان

    آرمی چیف کی حوصلہ افزائی اعزاز ہے، مارلن سیموئلز، ڈیوڈ میلان

    لاہور : پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیموئلز نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حوصلہ افزائی ہماری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے، پی ایس ایل فائنل میں سیکیورٹی بہترین تھی، پاک فوج کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستان آنے کا موقع ملا تو دوبارہ ضرور آؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا، مارلن سیموئلز نے کہا کہ جمیکن آرمی میں ہوں، پاکستان آرمی کا بھی حصہ بنناچاہوں گا، پاکستان جیسا بہترین میزبان ملک نہیں دیکھا، میں بھی دل سے پاکستانی ہوں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ضرور ہوگی اورمزید میچزہوں گے، پاکستان میں فائنل کی وجہ سےبہت چہروں پرمسکراہٹیں آئیں، پاکستانی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر مجھے بھی بے حد خوشی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو ضرور واپس آناچاہئیے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو پروموٹ کروں گا۔ علاوہ ازیں پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیوڈ میلان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی پشاور زلمی کی حوصلہ افزائی پربہت خوشی ہوئی۔

    آرمی چیف کا کھلاڑیوں کیلئےبیان بڑےاعزاز کی بات ہے، آرمی چیف نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے بہترین کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے پی ایس ایل فائنل کیلئے بہترین اقدامات کیے۔