Tag: آرمی چیف

  • پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی: عوام  کی  آرمی چیف سے گزارش

    پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی: عوام کی آرمی چیف سے گزارش

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر عوام نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، اس حوالے سے عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کو خوش رکھے عوام پر سے بوجھ کافی کم ہوا ہے، یقین نہیں ہو رہا پیڑول 40 روپے سستا ہوا ہے۔

    عوام کا کہنا تھا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہونگے، یہ حکومت اور عسکری قیادت کا اچھا اقدام ہے ۔

    عوام نے رائے میں کہا کہ معیشت کی بحالی کی مد میں آرمی چیف کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، آرمی چیف نمبر ون کام کر رہے ہیں، آرمی چیف نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کیا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں آسانی ہوئی۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

  • آرمی چیف کی مسیحی وفد سے ملاقات، قومی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا

    آرمی چیف کی مسیحی وفد سے ملاقات، قومی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    آرمی چیف عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، انھوں نے بالخصوص معیاری تعلیم، صحت عامہ اور فلاحی خدمات سمیت مادر وطن کے دفاع کے لیے مسیحی برادری کے شاندار کردار کی تعریف کی۔

    عاصم منیر نے مسیحی برادری کے لیے بھرپور احترام کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کے متحد اور ترقی پسند پاکستان کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام اور اسلامی معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کا سراہا۔

    انھوں نے آرمی چیف کی جانب سے اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں ان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

  • سرمایہ کاری پر سعودی ولی عہد، آرمی چیف میں مثبت بات چیت ہوئی، نگراں وزیراعظم

    سرمایہ کاری پر سعودی ولی عہد، آرمی چیف میں مثبت بات چیت ہوئی، نگراں وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی ولی عہد اور آرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت معیشت کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نگران حکومت اپنےاخراجات پرمکمل نظررکھےہوئےہے۔ پنشن فنڈز کے مسائل کو بھی د یکھ رہے ہیں۔

    انوارالحق کاکڑ سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے فیصلے کرنا ہوں گے، ماضی قریب کے پُرتشدد واقعات کو عوام نے مسترد کیا، اداروں کے بہتر کام کرنے سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں، اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان اپنا نکتہ نظر پیش کرےگا۔

  • دورہ ازبکستان ، آرمی چیف کا  پاک ازبک فوجی تعاون  بڑھانے  پر زور

    دورہ ازبکستان ، آرمی چیف کا پاک ازبک فوجی تعاون بڑھانے پر زور

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ ازبکستان میں ازبک صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں باہمی فوجی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، دورے کا مقصدفوجی اوردفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف، وزیر دفاع اور اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے
    کی، ملاقاتوں میں باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیاراور علاقائی سلامتی کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

    دورہ ازبکستان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزارت دفاع آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

  • پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، آرمی چیف

    پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، یواین کے اعلیٰ حکام،سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی، امن مشن کے تحفظ، سیکیورٹی کے موضوع پر اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز، خطرات کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    انڈرسیکریٹری پیس آپریشنز نے کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کیلئے کردار پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ  کی ملاقات ، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ کی ملاقات ، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں جرمن فوج کے سربراہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جرمن فوج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااعادہ کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

  • سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

    سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معدنیاتی پراجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں،  سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرل سمٹ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے اداروں کیساتھ ملکرایس آئی ایف سی کے قیام کویقینی بنایا، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کاقیام شراکت داروں کو پلیٹ فارم پرلاتاہے۔

    آرمی چیف نے زور دیا کہ ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں تو اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے ، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحراؤں کی وسعت تک ، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین ، امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے،

    جنرل سید عاصم منیر نے سورة رحمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سورة رحمان میں اللہ نے فرمایا ہے اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔

    آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہمارا یہ مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور وسعتیں ہماری منتظر ہیں اور قرانی حوالہ دے کر واضح کیا اللہ انکی مدد کرتا ہے جوخوداپنی مدد آپ کرتے ہیں۔

    جنرل سید عاصم منیر نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو سمیت سعودی مائننگ منسٹر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے سمٹ سے اظہارخیال کےدوران علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔

    تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
    خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے
    عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں
    تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ملکر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں ، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے، ہماری سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے، اس صلاحیت کومکمل استعمال میں لانے کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔

    آرمی چیف نے روز دیا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں کردار ادا کریں ، منرل سمٹ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کوآسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے ، ایساسرمایہ کار دوست نظام لائیں جس میں آسان شرائط ، غیر ضروری التواسے بچاسکیں، کان کنی کے وسیع مواقع ہیں جو کہ مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیرلائے جائیں گے۔

    جنرل سید عاصم منیر نے امید کے دامن کوتھامے رکھنےاوراللہ رب العزت پریقین وایمان رکھنے پر زور دیتے ہوئے قران کریم کی سورة بقرہ کی آیت 155اور 156کی تلاوت بھی کی۔

    آیات کا ترجمہ ہے : ‘اور ہم ضرور تمہیں خوف اور بھوک اور جان و مال و ثمرات سے آزمائیں گے ۔ اُن پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں ؛ بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور ہمیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

  • آرمی چیف سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

    آرمی چیف سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا ، جہاں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی عیادت کی تھی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

  • وزیر اعظم کی آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت

    وزیر اعظم کی آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    انھوں نے کہا 9 مئی کے یوم سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، منصوبہ ساز، سہولت کار، ہینڈلرز کو دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کر دی، میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوج اوراس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادئ اظہار کے زمرے میں نہیں آتی، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، اور شہدا کے خلاف نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا آج  اہم اجلاس، آرمی چیف شرکت کریں گے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا آج اہم اجلاس، آرمی چیف شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرشرکت کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرشرکت کریں گے جبکہ چارو ں صوبائی وزرائےاعلیٰ اوروفاقی وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ عملدرآمد کمیٹی کے ہونے والے 2 اجلاسوں کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ رواں ماہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیلئےوفودکی آمد کا امکان ہے، وفود کی آمد اور سہولت کاری کیلئے ایپکس کمیٹی لائحہ عمل کی منظوری دےگی۔