Tag: آرمی چیف

  • راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

    راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ آرمی چیف سے ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور،بارڈرمینجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور اس کی قربانیوں کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں: جان مکین بھی اسلام آباد پہنچ گئے، رچرڈ اولسن پہلے ہی موجود

    قبل ازیں رچرڈ اولسن نے دو جولائی کو بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے  افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کے معاملات پر پاکستانی حکومت کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے باکسر عامرخان کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے باکسر عامرخان کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو باکسر عامرخان نے امن کےلیے خدمات کے اعتراف میں باکسر عامرخان نے اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامرخان نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور کامیابوں کو سراہا.

    عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نے آرمی چیف کو بحالی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.

    اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ ولڈ باکسنگ کونسل کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی.

  • آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم بھی کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد کے بعد وہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وہ وہاں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

    وزیر اعظم کوئٹہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • آرمی چیف کے حق میں بینرز، تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    آرمی چیف کے حق میں بینرز، تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں بینرز لگانے والی تنظیم موآن پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

    ملزمان میں این جی او کے سربراہ محمد کامران اور ارکان علی رضا اور محمد عاطف شامل ہیں۔علی رضا اور محمد عاطف کو اسلام آباد پولیس نے ایف 6 کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے میں گرفتار کیا گیا۔

    این جی او کے سربراہ محمد کامران پہلے ہی راولپنڈی پولیس کی تحویل میں تھے اور ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے جہاں سے اسلام آباد پولیس نے اُنھیں اپنی تحویل میں لے لیا۔تینوں ملزمان کو اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا تین روز جسمانی ریمانڈ پر حاصل کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اب انہیں دوبارہ 8 اگست کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزمان کے خلاف عام افرادکی مدعیت میں اب تک چار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور یہ مقدمات لاہو، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں درج کیے گئے ہیں۔فیصل آباد میں درج ہونے والے مقدمے میں وہاں کی مقامی پولیس نے ملزم کامران کی ضمانت منظور کر لی تھی تاہم دیگر مقدمات میں انھیں گرفتار کیا گیا۔

    ان مقدمات میں ملزمان پر لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جرم ثابت ہونے پر اس کی سزا عمر قید ہے۔

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون، پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی جلداور بحفاظت واپسی پر بات چیت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا اور لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی جلداور بحفاظت واپسی پر بات چیت کی.

    افغان صدر اشرف غنی نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے گزشتہ روز لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس سے قبل افغانستان میں موجود امریکی جنرل نیکولسن کو ٹیلیفون کرکے پنچاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی پر بات تھی جبکہ جنرل نیکولسن نے آرمی چیف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی.

    *کابل : افغان طالبان کا پاکستانی ہیلی کاپٹرکے حوالے سے لاعلمی کا اظہار

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح افغان طالبان نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا.

  • ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرالیاگیا،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کےقریب آپریشن کر کے بازیاب کروالیاگیا،سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرداویس شاہ کو افغانستان لے کر جارہے تھے،چیک پوسٹ پر تلاشی کےلیے روکا گیا تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ کو مبارکباد دی.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی اوربتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کےمطابق اویس شاہ سیکورٹی فورسز کے پاس ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ کو آج کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا.

    وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ٹیلیفون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنزسندھ نے آرمی چیف کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی،اور انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی ایک بڑا چیلنج تھا.

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی کے باعث دہشت گرد بارڈر کراس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے ،میں اویس شاہ کو بازیاب کرانا بہت بڑاکارنامہ ہے.

    یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کوکراچی کے علاقے کلفٹن کے سے اغوا کیا گیا تھا.

  • راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں کردیئےگئے،جن پر لکھا ہوا ہے کہ جانے کی باتیں پرانی ہوئیں خدا کے لیے اب آجاؤ.

    تفصیلات کے مطابق ‘موو آن پاکستان’ نامی تنظیم کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر والے بینرز لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،راولپنڈی،فیصل آباد، سرگودھا اور حیدرآباد کی مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے ہیں.

    اسپیشل برانچ کے حکام کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں کی معروف شاہراہوں حیدر روڈ،مڑی روڈ،کشمیر روڈ پر لگائے گئے آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز کااتار دیے گئے.

    یہ بینرز ایک غیر معروف سیاسی جماعت کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس دو ٹوک بیان کے بعد لگائے گئے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے.

    بینرز لگانے والی موو آن نامی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے اور یہ جماعت 15 جولائی سے ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متعلق مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے.

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا،جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے،جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے متعدد بار جمہوریت کے تسلسل اور حمایت کی گئی ہے.

  • آرمی چیف وہ واحد شخصیت ہیں جن سے طالبان خوفزدہ ہیں،علی حیدر گیلانی

    آرمی چیف وہ واحد شخصیت ہیں جن سے طالبان خوفزدہ ہیں،علی حیدر گیلانی

    راولپنڈی : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہی وہ شخصیت ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کےبیٹےعلی حیدر گیلانی کی ملاقات ہوئی،علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہی وہ شخصیت ہیں جن سے طالبان خوفزدہ ہیں.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ملاقات کی تصدیق کی گئی.

    سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور بیٹے کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اُن کا شکریہ اداکیا.

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کادورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کادورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کے کے سیکٹر کیل اور باغ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا،جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کیل اور باغ سیکٹرز میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا.

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر موجود چاک و چوبند جوانوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریاں اور عزم قابل تعریف ہے.

  • پاک فوج کی قربانیاں قطعی طور پر رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، آرمی چیف کا وزیرستان میں‌ خطاب

    پاک فوج کی قربانیاں قطعی طور پر رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، آرمی چیف کا وزیرستان میں‌ خطاب

    وزیرستان : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آپریش ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ عید منانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف عید منانے فوجی جوانوں کے ساتھ جنوبی وزیرستان پہنچ گئے،آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔

    1

    عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر آرمی چیف وزیرستان میں ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا،جوانوں نے عید الفطر کے موقع پر سپہ سالار کی اُن کے درمیان موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    2

    راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اور عوام کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، آپریشن ضرب عضب میں بڑی قربانیاں ملی ہیں ملکی استحکام کی خاطر دہشت گردوں کے خلاف رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو مل کر موثر اقدامات کر کے اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خطے میں دیرپا امن کو ہر صورت قائم کیا جائےگا، افغانستان پڑوسی ملک ہے اس کے خلاف اپنے ملک کی سرزمین کو کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہےگذشتہ سال بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف فوجیوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچے تھے اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن منایا تھا.

    3

    پاک فوج نے 2014 میں جنوبی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تھا،جس کا مقصد عسکریت پسندوں کے اڈوں کا صفایا کرنا اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا.