Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف سےچینی کیمونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیوروکےممبرکی ملاقات

    آرمی چیف سےچینی کیمونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیوروکےممبرکی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر نے ملاقات کی۔ جس میں خطےمیں استحکام،سیکیورٹی،دفاعی تعاون،باہمی دلچسپی کےامورپر بات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف نے چینی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر سے کہا پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئےپرعزم ہے اور اقتصادی راہداری کی تکمیل اورمؤثرمینجمنٹ یقینی بنائیں گے۔

    چین کی کیمونسٹ پارٹی کےپولیٹیکل بیوروکےممبر ژانگ چن زیان نے کہا آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیاں قابل قدرہیں، اقتصادی راہداری کےخطےپرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں راکی مداخلت کا معاملہ اُٹھادیا

    آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں راکی مداخلت کا معاملہ اُٹھادیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی اور رابطہ کاری کے امور بھی زیر غور آئے ۔

    ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے داخلی معاملات بالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

  • آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی الوداعی ملاقات

    راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیبمل نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوادعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان کیبمل اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے بارے میں آئدہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل کیمبل نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار نہایت اہم ہے۔ ملاقات کے بعد جنرل کیمبل نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

  • شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف کو سزائے موت دے دی

    شمالی کوریا نے اپنے آرمی چیف کو سزائے موت دے دی

    سیول: شمالی کوریا نے اپنے چیف آف آرمی اسٹاف ری یونگ گِل کو سزائے موت دے دی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جنوبی کوریا کی یون ہاپ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی سربراہ کو کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات کے تحت رواں ماہ موت کی سزا دی گئی۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو جنرل ری یونگ کی سزائے موت کی تصدیق کی، جنرل ری، کورین پیپلز آرمی (کے پی اے) کے چیف آف جنرل اسٹاف تھے، جنھیں شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے 2013 میں مقرر کیا تھا۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی، لہذا اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی، 2011 میں کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد اہم حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔

    گذشتہ برس اپریل میں بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ غداری اور توہین آمیز رویے کا مظاہرہ کرنے پر وزیرِ دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔

    وزیرِدفاع ہیون یانگ چول دفاعی تقریبات میں اکثر سوتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کم جونگ ان کے نظریات سے اتفاق نہیں کیا تھا، اوراپنے ردّعمل کا بھی اظہار کیا تھا۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    کراچی : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کراچی کے تاجروں نے اپیل کی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی میعاد میں مزید 3سال کی توسیع کی جائے، توسیع نہ دی گئی تو ملک بھر کے تاجرجنرل راحیل شریف کی حمایت میں عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرکا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر برادری نے راحیل شریف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

    تاجروں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف ادھوری جنگ میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، ملک اور خصوصاً کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھا جائے اور آرمی چیف کی مدت کو نومبر 2019تک بڑھایا جائے۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تاجروں کا حوصلہ اور اعتماد بہتر ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند اور عوام و تاجروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

  • جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    مردان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا اور وہاں پر ایک تقریب کے دوران پاک فوج کے ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو پبنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹَ میں خدمات سر انجام دینے والے سابق فوجی افسران اور جوانوں سمیت موجودہ کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی جبکہ آرمی چیف نے وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق دورہ مردان کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے صاحبزادے تیمور خان سے ملاقات کی۔

    انہوں نے پرویز خان شہید کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے اہلخانہ کی بھرپور مد کی جائے گی۔ جس میں 29 دسمبرکو مردان میں نادرا دفتر پر خود کش حملہ آور کو للکارا اورسینٹر میں داخل ہونے سے روکا اور اپنی جان قربان کر کے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

  • سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    کراچی : ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر آرمی چیف نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ ایجنسیز اور سیکیورٹی اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کو متاثر نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو یہ حملے متزلزل نہیں کر سکتے۔

    آرمی چیف نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

  • آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے نائب کمانڈر نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    رائل سعودی فورسز کے چیف آف سٹاف جنرل ریحان بن صالح نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان، سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں کی بحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے جن میں کیڈٹ کالج جہاں 500سے زائد بچے تعلیم حاصل کریں گے ،وانا کیلئے 132کے وی کا گرڈ سٹیشن اور 62کلومیٹر لمبی ڈی آئی خان ،ٹانک روڈ کا ترقیاتی منصوبہ شامل ہے ۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قبائلی عوام نے امن اور خوشحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،قبائلی عوام امن کے قیام کیلئے مزید تعاون کرے اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک فوج وزیرستان میں ہی رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے وزیر ستان کی عوام کو روزگار ملے گااور معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

    راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں استحکام لائیں گے اور روزگار پیداکریں گے ،دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں گے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،فاٹا کے نوجوانوں کو پیشہ وارنہ کالج میں بھیجنے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔