Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف سے امریکی صدرکےخصوصی معاون کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی صدرکےخصوصی معاون کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے معاون خصوصی ڈاکٹر پیٹر لیوی نے اہم ملاقات کی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے معاون خصوصی ڈاکٹر پیٹر لیوی کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی سفیر بھی موجود تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

     امریکی صدر کے معاون ڈاکٹر پیٹر لیوی نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیاں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں امریکہ کے تعاون کا یقین دلایا۔

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔

  • اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    روم / راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں.جہاں وہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران اپنے ہم منصب اور فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی ،فوجی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی پہنچنے پر اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

  • آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    وزیرستان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے۔جہاں وہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے جہاں وہ آج رات فوجی جوانوں کے ساتھ مورچوں میں قیام کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل عید کی نماز فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ اد اکریں گے۔ جنرل راحیل شریف عید کا دن آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن مورچوں پرگزاریں گے۔

  • اے پی ایس شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر، آرمی چیف کی شرکت

    اے پی ایس شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر، آرمی چیف کی شرکت

    پشاور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوراٹر پشاور کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی اور ہر شہید کے خاندان سے فرداً فرداً ملاقات کر کے اظہار یکجہتی کیا ۔

    بعد ازاں اسکول اسٹاف کے لواحقین سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کے سانحے کے زخم مندمل نہیں ہو سکتے ۔

    پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کر نے والوں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمسن شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر قوم کو متحد کیا ۔

    ان معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پیہنچایا جائے گا اور پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔

    اس موقع پر سانحہ کے شہدا ء کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹینیٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شرین نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوپیشہ ورانہ اموراورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں خطاب کیا۔

     جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ امن کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے حالات میں بہتری آئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پھر کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آئی ڈی پیزکی جلدواپسی کے علاوہ ان کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی ہے، ملاقات میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبےمکمل کرنےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

  • آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی قر بانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔

    کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہوئی ہیں اور ان کے لئے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔

    انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں ہونےو الی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لکا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نمائش میں رکھے گئے جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔  

    انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے میں قیام امن اور ترقی پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چیئرمین ڈوما کا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔   جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات  کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔