Tag: آرمی چیف

  • بھارتی وزیر کے بیان پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے، شیریں مزاری

    بھارتی وزیر کے بیان پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی اشتعال انگیز ی کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان قابل تعریف ہے۔

    حکومت آرمی چیف کے بیان کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے اندر جرات پیدا کرتی تو اچھا ہوتا، ترجمان عمران خان شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بیانات پر حکومت پاکستان کی خاموشی شرمناک ہے۔

    آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ ان کا دلیرانہ بیان قابل تعریف ہے۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرکی دھمکی کا جواب حکومت کو دینا چاہئے تھا۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکا نے دہشتگردی کیخلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف

    پاکستان اور سری لنکا نے دہشتگردی کیخلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف

    کو لمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی اورسری لنکن افواج خطے کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کریں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہارسری لنکا کے دورے پر موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا نے دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں سیکیورٹی تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم بہتر سیکیورٹی، ترقی اور سلامتی کے معاملے پر سری لنکا کے ساتھ ہیں۔

    دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور سری لنکا کے عزم سے امن آئے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ضرب عضب کا مرکزی خیال پاکستان اور خطے میں امن قائم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے۔ بحیثیت قوم ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جو بھی قیمت ادا کرنا پڑی کرینگے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات مستحکم ہوئے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کادورہ سری لنکاجذبہ خیرسگالی کاعکاس ہے، سری لنکن فوج کی ٹریننگ میں پاک فوج کی خدمات گرانقدر ہیں۔

  • دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے، نواز شریف

    دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کےبیان پر تشویش ہے،قوم کو آئی ایس آئی پر فخر ہے۔

    پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ناکام بنا دیں گے۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کےدورے پر وزیر اعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی کیخلاف آئی ایس آئی کاکردار قابل تعریف ہے ۔

    ہمیں اپنےانٹلیجنس ادارے پرفخر ہے،ملک کو خوشحال بنانےکیلئےانتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے،حکومت اور مسلح افواج مل کر کردشمن کےناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔

    انٹیلی جنس ادارے خطرات سے نمٹنے کیلئے رابطےمزیدمربوط بنائیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رضوان اختر نے ملک کو درپیش سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

    وزیراعظم اورآرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پراطمینان کااظہار کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ و فاقی وزرا بھی تھے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد : جرمن پارلیمانی وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اوراقتصادی ترقی وتعاون کی چیئرپرسن مسز ڈگ مرورل نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان فوجی تعاون سمیت باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پروفد نے اپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورپاک فوج کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

    انھوں نے توقع ظاہر کی کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہونگی۔ اس موقع پر جرمنی سفیر بھی موجود تھے۔

  • محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ آج کیلئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے ہے۔

     کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ایک محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بنا سکتاہے،آرمی چیف کاکہناتھا کہ جنگیں صرف افواج اکیلے نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم کی جہدوجہدکی ضرورت ہوتی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش سکیورٹی خطرات کثیرالانوعیت اورہائی برڈساخت کے ہیں، روایتی ردعمل کے طریقے اب غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں۔

     آرمی چیف نے ضرب عضب کی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں شہری علاقوں کے ماحول میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی کیلئے راہ ہموارہوئی۔

     انہوں نے کہا کہ سیاسی امن بامقصد اورمنطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،اس سے قبل آرمی چیف جب کوئٹہ پہنچے توکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیرخان جنجوعہ نے ان کااستقبال کیا۔

  • افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے موقع پر کہی۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نےا یف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے منصوبے پرایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    آرمی چیف نےا یف ڈبلیو او سے کہا ہےکہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔منصوبہ کئی برس سے تعطل کا شکارہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار وزیر اعظم کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کیا

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ ایف ایم 90 کروز میزائل سمیت ہر ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتاہےْ

    آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے ایف ایم 90ایئرڈ یفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا ہےْ

    ایف ایم 90ایئرڈ یفنس میزائل سسٹم کو حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا ہے، ایف ایم 90 ایئرڈیفنس سسٹم، ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کےساتھ ہی نئے میزائل دفاعی سسٹم کی تربیت مکمل ہوگئی۔

  • سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    اسلام آباد : سانحہ نلترمیں شہید ہونے والوں کو آرمی چیف جنرل راحیل سمیت عسکری قیادت نے سلامی دی۔نورخان ایئربیس پر آرمی چیف نے ورثاکو گلے لگاکردلاسہ دیا۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے سات افراد کی میتیں خصوصی انتظامات کے ساتھ گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں۔ عسکری قیادت نے میتیں وصول کیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعسکری قیادت نے میتوں کوسلامی دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےانڈونیشین سفیرکےصاحبزادےسے تعزیت کی اور اسے گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےپاک فضائیہ کے شہید پائلٹس میجر التمش اور کیپٹن فیصل کےورثا سے ملاقات کی۔ اور دلاسہ دیا۔

    جمعے کو غیر ملکی سفیروں کے گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کا نلتر ہیلی کاپٹرحادثے پر اظہار افسوس

    وزیراعظم اور آرمی چیف کا نلتر ہیلی کاپٹرحادثے پر اظہار افسوس

    گلگت : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نلتر ہیلی کاپٹرحادثےمیں قیمتی جانوں کی ضیاع پرافسوس کااظہارکیاہے۔حادثے پروزیراعظم نے ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گلگت کی وادی نلتر میں ہیلی کاپٹرکےاندوہناک حادثے میں شہید پائلٹس اور دوست ممالک کے سفرا کےسوگواران سےاظہارِ تعزیت کیا۔ انھوں نے حادثےکےزخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت بھی دی ۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم نے دورہ نلتر منسوخ کردیا اورواپس اسلام آباد آگئے۔

    دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ الم ناک اور افسوس ناک ہے جس سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تیس سے زائد ممالک کےسفیروں اور ان کی بیگمات کو سی ون تھرٹی طیارے سے گلگت پہنچایا گیا، جہاں سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے انہیں نلتر لے جایا جارہا تھا جہاں لینڈنگ کے دوران ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔