Tag: آرمی چیف

  • پوری قوم کو آپ کے بابا پر ناز ہے،  آرمی چیف کی  سپاہی عمران شہید کی بیٹی سے ملاقات

    پوری قوم کو آپ کے بابا پر ناز ہے، آرمی چیف کی سپاہی عمران شہید کی بیٹی سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تکریمِ شہدا پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سپاہی عمران شہیدکی بیٹی عذرا سے ملاقات کی، آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو آج جی ایچ کیوکی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے انتہائی شفقت اور پیار سے قوم کی بیٹی کو یقین دلایا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہرگزفراموش نہیں ہونےدیں گے ، ہرمشکل میں پاک فوج ہمیشہ آپ کےساتھ کھڑی رہے گی۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل خاص کربچےملک کےمستقبل کےمعمار ہیں ، پاک فوج ملک میں امن وسلامتی کےقیام کی خاطرہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

    آرمی چیف نےبیٹی سے کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے ، ملک و قوم کے تمام شہدا ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    یاد رہے کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نےپوری قوم کو اشکبار کردیا تھا ، شہید کی بیٹی نے اپنے پیغام میں 9 مئی یومِ سیاہ کے افسوسناک واقعات کی مذمت کی تھی۔

    سپاہی عمران نے 12 اپریل 2022 میں انگوراڈہ میں وطنِ عزیز کی خاطرجام شہادت نوش کیا، سپاہی عمران شہیدکاتعلق ڈیرہ مرادجمالی بلوچستان سے ہے، شہید نے ورثا میں بیوہ اور5 بچے چھوڑے۔

  • فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

    فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا،اس طرح کی مذموم کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہورکا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارشہدا پرحاضری پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جلاؤگھیراؤ سے متاثرجناح ہاؤس اورآرمی تنصیب کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کونو مئی یوم سیاہ کے واقعات پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نو مئی میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہوچکا،ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔the army chief was given briefing on events of black day of may 9 as he visited jinnah house in lahore on may 20 2023 screengrabجنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سےحاصل کرتی ہے،فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اورناقابل معافی عمل ہے،فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصورہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی جعلی خبروں پروپیگنڈے کےذریعے انتشار کی کوشش ناکام بنائیں گے اور دشمن کےتمام عزائم کو قوم کےتعاون سےناکام بنایاجائےگا۔

    آرمی چیف کاسروسزاسپتال لاہورکا دورہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر آرمی چیف نے سروسزاسپتال لاہورکا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈی آئی جی علی ناصررضوی کی خیریت دریافت کی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے قربان لائنزکا دورہ کیا اور پولیس حکام سےملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے پولیس کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے فسادات،توڑپھوڑکے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

    آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلاہور نے ان کا استقبال کیا۔

  • کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    راولپنڈی: پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں دفاعی اورسیکیورٹی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اندرونی اوربیرونی سلامتی سےمتعلق تفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا اور فورم نے گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورتحال سے سیاسی مفادات حاصل کی کوشش کی گئی، فورم نے فوجی تنصیبات اور املاک کیخلاف سیاسی طورپرمحرک و اکسانے والے واقعات کی مذمت کی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائیگا۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائےگی اور فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کیخلاف مزید تحمل کامظاہرہ نہیں کیاجائیگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بیرونی اسپانسرشدہ اوراندرونی طور پرسہولت یافتہ پروپیگنڈے پرتشویش کا اظہار کیا،فورم کی جانب سے کہا گیا کہ پروپیگنڈا فوج کی قیادت کےخلاف شروع کیاگیا،جس کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیداکرناہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نےسارے معاملےپر فوجی فارمیشنزکی جانب سےتحمل اورپختہ ردعمل کوسراہا، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنڈے کے تحت تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کیخلاف رعایت نہیں برتیں گے، دشمن قوتوں کےشیطانی پروپیگنڈ ے کو عوام کی حمایت سےشکست دی جائےگی۔

    اس کے علاوہ فورم نےغیرمستحکم سیاسی صورتحال میں اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےپرزور دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اورجمہوری نظام کو دوام بخشاجاسکے۔

    کانفرنس کےشرکانےشہدائےپاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نےدہشت گردی کےجڑسےخاتمےکیلئےوطن اورقوم پرجانیں نچھاورکیں،شرکا نے بلوچستان میں مسلم باغ حملے کا بھرپورجواب دینےپرجوانوں کوخراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والےجوانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا: زلمے خلیل زاد

    عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا: زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن: سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ معاملات کو سلجھانے کے بجائے کوئی نیا ڈرامہ رچانے والی ہے؟۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا افواہ یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو نظربند کرنے اور جیل میں رکھنے کے لیے غداری کا ایک مبہم قانون وضع کریں۔

    مجھے 10 سال تک جیل میں رکھنے کے لیے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا: عمران خان

    انہوں نے کہا کہ اگر  غداری قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تو اس ناقابل معافی لاپرواہی کی کارروائی ہوگی۔

    سابق امریکہ نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ آرمی چیف کے استعفیٰ کے مطالبے کرتا ہوں، پاکستان میں انتخابات کی تاریخ طے کر کے معاملات کو پٹری پر لایا جائے۔

    سابق امریکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نےٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں پاکستانی عوام سے بھی التجا کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ کن، واضح اور پُرامن سرگرمی میں حصہ لیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی یہ کہا تھا کہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کرنے کا لندن منصوبہ سامنے آ گیا ہے، اور مجھے 10 سال تک جیل میں رکھنے کے لیے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا۔

  • پی ڈی ایم کی آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت

    پی ڈی ایم کی آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے اور سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے۔

    پی ڈی ایم نے کہا ’’امریکن جیوش لابی جس کے لیے فکر مند ہے، اس کی حافظ قرآن، ایمان دار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والی فوج اور اس کے سپہ سالار کے خلاف دہشت گردوں کا سہولت کار اور مسلح جتھے جنگ کر رہے ہیں۔‘‘

    پی ڈی ایم کے مطابق لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کے خلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے، تکلیف یہ ہے کہ بند کمرے اور ایوان صدر میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے، اور آرمی چیف اور فوج پر بے بنیاد الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں کیوں کہ انھیں عمران نیازی اور پورے ٹبر کی کرپشن کا علم ہے۔

    پی ڈی ایم نے کہا کہ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہدا، قومی یادگاروں پر حملے کرنے والا فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دہشت گردوں کو واپس لانے والا دہشت گرد کھل کر پاکستان کے خلاف سامنے آ چکا ہے۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بیان میں کہا کہ ’’سلیکشن کی سہولت بند ہے، عمران نیازی کا بیان اسے دیکھ کر خوش ہونے اور جوڈیشل این آر او دینے والوں کے لیے آئینہ ہے۔‘‘

  • آرمی چیف کا دورہ چین، چینی ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ چین، چینی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ان کی چینی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو چینی چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں باہمی سیکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

    دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف نے پی ایل اے کے جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیتی معیار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دیگر چینی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، فوادچوہدری

    آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، فوادچوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، انھوں نے پہلی تقریر میں بڑے معاملات پر گفتگو، اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدراعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمائیت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات منعقد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کیطرح بے وقعت ادارہ بنانےکی کوشش کی گئی تو  عوام کے پاس انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں بچےگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنےحقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آبادکی طرف نکلنا ہوگا، اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے، اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی، اس لئے آئین کو مقدم مانا جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔

  • پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

    پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورت حال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ فوجی اہل کار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

    کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس چیف آفس کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

    No description available.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، ہم بہتر مستقبل کے لئے مل کر دہشت گردی کی لعنت پرقابو پالیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاست اور قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس چیف آفس پرحملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل عاصم منیر نے زخمیوں کی عیادت اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

  • آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،واضح ہونا چاہیے کہ پانچ سےدس فروری تک آرمی چیف برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ میں پانچویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کیلئے گئے ہیں،یہ کانفرنس دونوں ممالک میں فوجی تعاون کیلئے سال میں دو بارہوتی ہے اور دو ہزار سولہ سے عسکری قیادت اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہے۔