Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف آج ڈی آئی خان اور روجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف آج ڈی آئی خان اور روجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ڈی آئی خان اورروجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آج ڈی آئی خان اورروجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے، جہاں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر کیلئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1135اور کے پی میں 1125کام کررہی ہیں،

    ترجمان نے بتایا کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کی 157 پروازوں کے ذریعے متاثرین کیلئے 72 ٹن راشن اورامدادی سامان کی ترسیل کی گئی اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ایک ہزار87افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 50ہزارسے زائدافرادمتاثرہ علاقوں سے منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ آرمی میڈیکل کیمپوں میں 51ہزارسے زائدمریضوں کامفت علاج کیاگیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریلیف سامان جمع کرنے کے 221 کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے پنجاب 85، کے پی 15، سندھ 43، بلوچستان 41، آزاد کشمیر 30اور گلگت بلتستان 3پوائنٹس کام کررہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ان مراکز پر 1231 ٹن امدادی اشیاء اور ادویات جمع کی گئیں ، جمع شدہ سامان سیلاب زدگان کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں، جس میں 25,000 تیار کھانے کے پیکٹ بھی شامل ہیں۔

  • عظیم قربانیوں پر اپنے شہداء کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، آرمی چیف

    عظیم قربانیوں پر اپنے شہداء کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف راولپنڈی میں دونوں شہدا کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، عظیم قربانیوں پراپنے شہدا کےاہل خانہ کاجتناشکریہ اداکریں کم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارافرض ہے، ہم ہمیشہ کے لئے شہدا کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے ذمہ دارہیں۔۔

    یاد رہے یکم اگست کو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جانے والا فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار سوار تھے۔

    اگلے روز ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا تھا، جس کے بعد آئی ایس پی آر نے تمام افسران و اہلکاروں کی افسوس ناک حادثے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔

  • آئی ایم ایف پروگرام :  آرمی چیف  کا امریکا کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای  سے رابطہ

    آئی ایم ایف پروگرام : آرمی چیف کا امریکا کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

    اسلام آباد : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحرک ہیں، امریکا کے بعد آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا۔

    رابطے میں دونوں ممالک کی قیادت سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے آرمی چیف متحرک

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

  • ‘آرمی چیف کو’کنگ عبدالعزیز‘ ایوارڈ ملنا قوم کے لیے باعث فخر ہے’

    ‘آرمی چیف کو’کنگ عبدالعزیز‘ ایوارڈ ملنا قوم کے لیے باعث فخر ہے’

    لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو’’کنگ عبدالعزیز‘‘ایوارڈ ملنا قوم کےلیےباعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کے لیے سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈ ملنا خوش آئند ہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو’’کنگ عبدالعزیز‘‘ایوارڈ ملنا قوم کےلیےباعث فخر ہے، ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آرمی چیف کے فارن پالیسی پر عبورکےباعث پاکستان گرے لسٹ سےنکلنےمیں کامیاب ہوا، انھوں نے مشکل وقت میں یواےای، قطر اورسعودی عرب سے تیل ادائیگی ملتوی کرائی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم ان کی خدمات کی معترف ہے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور ملکی مشکلات کے حل میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، وہ پاکستان کےمعاملات پر وطن کے لیے ڈیلیور کرتے نظرآئے ہیں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف کے لیے اعزاز

    سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف کے لیے اعزاز

    جدہ: سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نواز دیا ہے۔

    آرمی چیف کو باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

    جدہ ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

  • آرمی چیف  کے کہنے پر چین پاکستان کی مدد کیلئے آگیا

    آرمی چیف کے کہنے پر چین پاکستان کی مدد کیلئے آگیا

    اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حالیہ دورہ چین میں انتہائی قیمتی پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، چین پاکستان کو 2.3 بلین ڈالر کا قرض دینے پر راضی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر چین پاکستان کی مدد کیلئے آگیا، چین نے پاکستان کو 2.3 بلین ڈالر رول اوور کے تحت دینے پر رضا مندی ظاہر کردی گا مگر ابھی تک یہ رقم آئی ایم ایف کے معاہدے سے مشروط ہے۔

    چین نے نمایاں طور پر 9.2 بلین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے کے تناظر میں 2.5 سے 2.8 بلین ڈالر کے درمیان اضافی امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا حالیہ دورہ انتہائی قیمتی پیکج کے حصول میں شاندار کامیابی ہے کیونکہ چین موجودہ سیاسی حکومت کے کہنے پررقم دینے میں کترا رہا تھا۔

    ذرائع نے بتایا   اقتصادی پیکج پر بات چیت جاری ہے، ممکنہ طور پر امداد دو مرحلوں میں دی جائے گی۔

    پہلے  مرحلے میں 2.3  بلین  ڈالر کے رول اوور کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں نومبر یا دسمبر کے آخر تک مزید $2.5 سے $2.8 بلین دیئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا تھا ، جس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژھانگ نے وفود کی قیادت کی۔

    دونوں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ باہمی دفاعی تعاون پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا تھا

    پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ بھی کیا جبکہ دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    اسلام آباد: پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا جس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا، عسکری وفد کا دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژھانگ نے وفود کی قیادت کی۔

    دونوں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ باہمی دفاعی تعاون پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ بھی کیا، دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں جانب سے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر چولستان میں امدادی کیمپ قائم

    چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر چولستان میں امدادی کیمپ قائم

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر چولستان میں امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کور نے آرمی چیف کی ہدایت پر چولستان کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔

    چولستان میں 42 بستروں کی گنجائش والا کیمپ لگایا گیا، اور 70 دیہاتوں کو پانی بھی فراہم کیا گیا، 5 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

    چولستان کےدور دراز علاقوں میں مفت راشن اور پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا گیا، بیس کیمپ کی جگہوں پر مویشیوں کے علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

    کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چنن پیر میں میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں موسم گرما میں جاری رہیں گی۔

  • آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، قومی پولیومہم کے دوران بھرپور تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، قومی پولیومہم کے دوران بھرپور تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے رابطے میں بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون اورکوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں صحت عامہ بالخصوص پولیو کے خاتمےاورکوروناپرکنٹرول سےمتعلق امور پر گفتگو ہوئی اور پاکستان میں تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ترجمان کے مطابق بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون اورکوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے کہا پولیوسے پاک پاکستان ایک قومی مقصداورقومی کوشش ہے، جس پر بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیتے ہوئے کہا قومی ردعمل این سی اوسی کے تحت وسائل کے بہترین استعمال سےممکن ہوا۔

    آرمی چیف نے نیک مقاصد کیلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا ہے، ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کیساتھ وقت بھی گزارا۔