Tag: آرمی چیف

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم بننے کے بعد آج منگل کو شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات میں قومی سلامتی، باہمی دل چسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

    اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے پاکستان آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شریک ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب میں معید یوسف اوران کی ٹیم کواجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سے دوبارہ خطاب کرنا باعث فخر ہے۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، معاشی اور شہریوں کی سلامتی اہم ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول کے لیے ملک اور باہر امن اہم ہے اور شہریوں کی خوشحالی اورسلامتی ہماری ترجیح ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    افغانستان کے حوالے سے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اواستحکام کے لیے پاکستان عالمی برادری کےساتھ پرعزم ہے، عالمی برادری کےساتھ مل کرافغانستان کی فلاح کے لیے کام کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ کے آگے مغرب افغانستان کے عوام کو نہ بھولے، عالمی برادری کو افغانستان کودوبارہ دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا ہوگا، پاکستان نے افغانستان سےمتعلق عالمی برادری سے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، افغانستان سے متعلق رابطوں کو منقطع نہیں کرنا چاہیے۔

    بھارتی میزائل سے متعلق انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک میزائل کے پاکستان آنے پر شدید تشویش ہے، بھارت نے پاکستان کو میزائل سےمتعلق پہلےآگاہ نہیں کیا، میزائل کے باعث کسی کا بھی جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت سےمیزائل گرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کہ اس کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔

    آرمی چیف نے بتایا کہ ایل اوسی پرفی الحال صورتحال قابل اطمینان ہے، پرامن جنگ بندی سے سرحدوں پرامن ہواہے، پاکستان کیمپ پالیٹکس پریقین نہیں رکھتا، پاکستان سب کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ سی پیک معاہدہ انتہائی اہم ہے، پاکستان کو یوکرین میں جاری تنازع پرتشویش ہے تاہم روس کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں۔

    روس یوکرین جنگ سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روس کایوکرین پرحملہ افسوسناک ہےکیونکہ بہت سےشہری ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان روس اور یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کررہا ہے ، دونوں ممالک کے تنازع کو ہاتھوں سے نہیں نکلنا چاہیے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی اہم پوزیشن میں ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈپلومیسی اورمذاکرات پریقین رکھتا ہے لیکن افغانستان سے متعلق رابطوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان چاہتاہےبھارت سے آبی مسائل بھی مذاکرات کےذریعےحل کیے جائیں۔

    پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین صورتحال میں افغان عوام کونظراندازنہیں کیاجائے، پاکستان یوکرین بحران سے نمٹنے کے لیے سیز فائراور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ خطےکودہشت گردی،موسمیاتی تبدیلی اورغربت کےچیلنجز کاسامناہے لیکن ہم خوشحال اور پر امن پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کئی وجوہات کےباعث پاکستان روس تعلقات کافی عرصے سرد رہے لیکن حالیہ عرصےمیں روس سےتعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یوکرین کیخلاف روسی جارحیت افسوسناک ہے، یوکرین میں ہزاروں ہلاکتیں،لاکھوں پناہ گزین بن گئے، آدھا ملک تباہ ہو چکا، یوکرین کا معاملہ بہت بڑاسانحہ ہے جسے فوراً روکا جانا چاہیے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ روس کےجائزسیکیورٹی مسائل کے باوجود چھوٹے ملک کیخلاف جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان چاہتا ہے یوکرین میں فوراً جارحیت بند اور جنگ بندی کی جائے اور یوکرین مسئلے کے دیرپا حل کیلئے فریقین ڈائیلاگ کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یوکرین انسانی امداد بھیجی ہے، اسے جاری رکھے گا، یوکرین تنازع کا پھیلاؤ کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ، جہاں وہ 2فروری کاحملہ ناکام بنانیوالے جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نوشکی پہنچ گئے، وہ پورا دن فوجی جوانوں کیساتھ گزاریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال ،آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی اور فارمیشن کی دہشت گردی کی روک تھام کیلئےسرگرمیوں سےآگاہ کیا جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف2 فروری کا حملہ ناکام بنانیوالےجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف کومجموعی صورتحال پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم،آرمی چیف مقامی قبائلی عمائدین سےبھی ملاقات کریں گے۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں گزاریں گے

    وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں گزاریں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کے لیے سربکف ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 فروری کی رات دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے۔

    پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے

    بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز کیے جس کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

  • آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے، آرمی چیف

    پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،امریکا کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان صورتحال سمیت باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان صورتحال سمیت باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی صورتحال سمیت بارڈرمینجمنٹ کےامور پر بھی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،امریکا کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

    وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، سینٹر پہنچنے پر ڈی جی این سی او سی نے انھیں کرونا وبا کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    این سی او سی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ میں کرونا کے سدِ باب، ویکسین اور منیجمنٹ اسٹریٹجیز پر روشنی ڈالی گئی، جب کہ وزیر اعظم نے کرونا کی روک تھام کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں اور دیگر اداروں کی کرونا سے تحفظ کی کوششوں کی تعریف کی، انھوں نے ویکسینیشن کی تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

    این سی او سی کے مطابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ریٹائرمنٹ پر این سی او سی کی یادگار سے نوازا، انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی کوششوں اور خدمات کی تعریف بھی کی۔

    وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ این سی او سی نے کرونا کے خلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، وزیر اعظم  اور آرمی چیف میں  مشاورت مکمل

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں، حکومت اور فوج کے ایک پیج پرہونےسےسسٹم کواستحکام ملتاہے، ہمارا ایک پیج پر رہناناگزیرہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو ، وزیراعظم سےمتعلق بیان عامرڈوگر نے پتہ نہیں کہاں سے ایجاد کیا،وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔

    انھوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے ‏قانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اور تعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔

  • آرمی چیف  سے قطری نائب وزیراعظم کی ملاقات، افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کا اعادہ

    آرمی چیف سے قطری نائب وزیراعظم کی ملاقات، افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کا اعادہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ملاقات میں افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا افغانستان کےعوام کے مستحکم،خوشحال مستقبل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر آرمی چیف نے افغانوں کیلئےانسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا خطےمیں امن کیلئےعالمی شراکت داروں سے ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، افغانستان کےعوام کے مستحکم،خوشحال مستقبل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

    قطری نائب وزیراعظم نے افغانستان سے کامیاب انخلامیں پاکستان کےکردارکو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون میں وسعت کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے قطرکے نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے قطری نائب وزیراعظم کو افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن افغانستان خطےاورپاکستان کےمفادمیں ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال کوروکناہوگا۔

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔