Tag: آرمی

  • مسلح افواج کا کام ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، شہبار شریف

    مسلح افواج کا کام ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، شہبار شریف

    لاہور: وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج  کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت اور ملکی دفاع ہے، فوج اپنا کام کرے اور سیاستدان اپنا کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر لگتا ہے کہ قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے خواب والا پاکستان شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارے کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ سیاستدان ملکی معیشت میں بہتری، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    دوران تقریر وائس ائیرچیف سعید محمد خان کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے محفل میں بیٹھے لوگوں کو ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’’ایک بار ان کے طیارے کو حادثہ پیش آنے لگا تو ائیرفورس اور کنٹرول ٹاور نے بروقت رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے محفوظ کرلیا تھا، ائیرفورس نے اس واقعے کی انکوائری کی تھی جو تاریخ کا حصہ ہے‘‘۔

  • کراچی: آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند

    کراچی: آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند

    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آرمی ، نیوی اور ائیرفورس کے اسکول حفاظت کے تحت بند کردیے گئے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آرمی پبلک اسکول ، فضائیہ انٹر اور ڈگری کالج، پی ایف مانٹیسوری ، بحریہ فاؤنڈیشن کی تمام برانچزاور بحریہ کے تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں، اور ان اسکولوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھادیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی میں قائم پاکستان نیول اکیڈمی، پاکستان میرین اکیڈمی پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اور کسٹم ماڈل اسکول پر بھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ، سول ایوی ایشن کے ائیرپورٹ کے پاس تمام اسکولوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • گوجرانوالہ:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

    گوجرانوالہ:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

    گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریلیف آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے اور پاک آرمی کی ٹیموں نے 11 ہزار 283 افراد کو کشتیوں کے ذریعے جبکہ 771 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

    کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے ہیڈ قادر آباد کے سیلابی پانی میں گھرے علاقوں جلالپور، بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کا فضائی دورہ کیا۔ ان علاقوں میں آج پاک آرمی کے 4 ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کررہے ہیں جبکہ 300 کشتیوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    جن علاقوں میں پانی نہیں اتر سکا، وہاں گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر سے اضافی نفری بھجوائی جارہی ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔

    کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنی قوم کے شانہ بشانہ ہے، سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانوں کو بچانے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں، یاد رہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں آرمی کے 54 ریلیف کیمپ اور 73 ہیلتھ کیمپ کام کررہے ہیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر تے ہوئے تمام محکموں خصوصاً صحت، آبپاشی، مواصلات و تعمیرات کو ریلیف کاموں کیلئے جامع اور مربوط کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہیں اور ساتھ ہی گریڈ انیس کے افسر کو چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

    حویلی لکھا میں پاکپتن کینال کے تیس فٹ چوڑے شگاف کو پُر کرنے کیلئے محکمہ انہار نے کارروائیاں تیز کردیں ہیں، دو روز قبل فصلیں بچانے کیلئے نہر کے بند کو توڑ دیا گیا تھا، ساہیوال میں سیلابی علاقے میں ضلعی انتظامیہ نے ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے۔

    کندھکوٹ اور کشمور کے کچے کے علاقے میں محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو چوبیس گھنٹے میں متاثرہ بندوں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

    ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل طاہر جاوید نے سیالکوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اورمتاثرین میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی فراہم کی گئیں۔

    ادھر پاک بھارت سرحد کے قریب فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ قائم کئے جارہے ہیں، چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کیلئے 126ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،  ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ 18اضلاع کے متاثرین میں 23700خیمے، 4636منرل واٹر کی بوتلیں اور 36500فوڈ ہیمپرز فراہم کر دیئے ہیں۔