Tag: آرٹیکل 370

  • ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

    ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

    جدہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے وجود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد شملہ معاہدہ ٹوٹ چکا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ہم عالمی اداروں سے رابطے کے ساتھ قانونی طریقہ بھی اختیار کریں گے، سلامتی کونسل بھی جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”میں حج کے لیے آیا تھا، لیکن صورت حال دیکھ کر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے اپنے دانشور وزیر اعظم مودی کے اس عمل کے مخالف ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے شملہ معاہدے کو دفن کر دیا اور یک طرفہ قدم اٹھایا۔

    آج مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اقدام سے شملہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے، مودی کی سوچ نے نہرو کے بھارت کو ان اقدامات سے دفن کر دیا، پاکستان کے پاس قانونی آپشن ہے، سلامتی کونسل میں جانے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    انھوں نے کہا میں حج کے لیے آیا تھا، لیکن صورت حال دیکھ کر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا، مودی حکومت کے اقدامات کی بھارت میں بھی مذمت ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے، معاملہ سلامتی کونسل تک جائے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چندم برہم نے بھی بیان دیا ہے، ان کا اپنا بیان ہے کہ یہ بھارت کے لیے بلیک ڈے ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے غلط استعمال سے ہماری قومی سلامتی پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منتخب نمائندوں کو قید کرنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو زمین کے ٹکڑوں نے نہیں، وہاں کے لوگوں نے بنایا ہے، مقبوضہ و جموں کشمیر کی تقسیم سے قومی اتحاد کو تقوت نہیں ملے گی۔

    مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ برہم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرآئینی عمل ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔

    وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے حق میں مظاہروں پر بھی پابندی لگادی تھی۔

    یاد رہے کہ کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی سے منظوری کے بغیر صدر آرٹیکل 370 ختم نہیں کرسکتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں پھر بھی آرٹیکل 370 ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، افسوس ہے قانون اور آئین کا دور ختم ہوچکا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیر میں‌ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جو قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.

    اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.

    سفارتی معاملات پر کام کرنے والی اس خصوصی ٹیم میں وزیراعظم کے خصوصی سفیر احمر بلال صوفی بھی شامل ہیں.

    مزید پڑھیں: پاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی، جنرل باجوہ

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.

    یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    پاکستانی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں بھارتی اقدام کومستردکرنےکی حمایت بھی کی گئی۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ملیحہ لودھی آج یواین سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ملیحہ لودھی آج یواین سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے آرٹیکل 370 کے خاتمہ سے متعلق وہ آج یو این سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر منصفانہ اقدام سے متعلق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس ضمن میں‌سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خطے کی صورت حال سے آگاہ کروں گی.

    بھارت کے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق غیرقانونی اقدام سے مطلع کیا جائےگا، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی کونسل صدرکو وزیرخارجہ کا مراسلہ بھی دیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مراسلے میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کو مسترد کیا گیا ہے،اقوام متحدہ جموں کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے.

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.

  • چین نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ اپنی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    چین نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ اپنی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    بیجنگ: چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ اپنی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حرکت چین کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے۔

    چین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو سرحدی مسائل مزید پیچیدہ کرنے کا سبب بنیں۔

    چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ مسئلے کو بات چیت سے پر امن طور پر حل کریں۔

    انھوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی قوانین پر یک طرفہ نظر ثانی چین کی علاقائی خود مختاری کو کم زور کر رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات مؤثر نہیں ہو سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت تشویش ہے، بھارت نے لداخ کے معاملے پر چین کی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت کی جانب سے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا فیصلہ نہیں مانتے۔

    ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر چین کی پوزیشن بہت واضح اور مستقل ہے، یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کی میراث ہے، جس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مسترد کیا۔

  • کشمیر کی صورت میں ایک اور فلسطین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف

    کشمیر کی صورت میں ایک اور فلسطین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورت میں ایک اور فلسطین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ فلسطین ہیں نہ خطے میں اسرائیل بننے دیں گے، بچہ بچہ مودی کا مقابلہ کرے گا مگر اسے ہم اسرائیل نہیں بننے دیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہے اور کشمیری پاکستان کے ہیں، کشمیر کی وادی میں نہتے مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، کشمیر پہلے ہی مقبوضہ تھا مودی سرکار نے خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مودی نے ہماری غیرت کو للکارا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہباز شریف”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک عظیم سانحہ ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے، مودی سرکار کے اقدام کے بعد حکومت سے پوچھتا ہوں بھارت کو کاؤنٹر کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، آج ہمیں یہاں ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار نے پوری مہذب دنیا کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے، مودی سرکار نے امن پسندوں اور مہذب دنیا کو تھپڑ رسید کیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم نے بھارت کے ساتھ گزشتہ 70 سال سے جنگ لڑی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مودی نے ہماری غیرت کو للکارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کام کررہے ہیں، کشمیری عوام پر مظالم ہورہے ہیں اور ہم نے افغانستان میں اسٹیج سجایا ہے، ہم امن قائم کرنے کے لیے کیا سب کچھ کررہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ صرف کشمیر کی تحریک نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، صرف باتیں کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، ہم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

  • مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکارکا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پرڈاکہ ہے، غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کودبایا نہیں جاسکتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، مودی سرکار کا فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • آرٹیکل 370 کی منسوخی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    آرٹیکل 370 کی منسوخی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کنٹرول لائن کی صورت حال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مبقوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں بھارت کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بات ہوگی جبکہ ممنوع کلسٹر بم کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان تازہ ترین صورت حال سمیت اپنے دورہ امریکا پر اظہار خیال کریں گے، آج ہونے والے اجلاس میں کشمیر سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ خیال رہے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

  • آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں کشیدگی بڑھے گی، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں کشیدگی بڑھے گی، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    لیڈز: رکن برطانوی پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے کشمیر کی صورت حال پر سیکریٹری خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن کی جانب سے برطانوی سیکریٹری خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے کشمیر میں کشیدگی بڑھے گی۔

    خط میں کہنا تھا کہ میرے حلقہ انتخاب میں کشمیریوں کی بڑی تعداد آباد ہے، موجودہ صورت حال سے برطانیہ میں مقیم کشمیری پریشان ہیں۔

    رچرڈ برگن نے مطالبہ کیا کہ بطور سیکریٹری خارجہ بھارت پر دباؤ بڑھائیں، برطانیہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

    آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں کشیدگی بڑھے گی، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    خط میں مزید کہا گیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہونے سے روکا جائے، خصوصی حیثیت ختم ہونے سے مسئلہ کشمیر سرد خانے کی نذر ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، ڈھٹائی کی حد کرتے ہوئے مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ہی چھین لی۔ جبکہ علاقے میں فوجی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

  • بھارت کی گھناؤنی سازش، او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب

    بھارت کی گھناؤنی سازش، او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب

    جدہ: بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش پر او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) کی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بھارت کے حالیہ اقدامات زیرغور آئیں گے۔

    بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پر بھی غور ہوگا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، آزربائیجان اور نائیجر کے نمائندے شریک ہوں گے۔ بھارت مذموم مقاصد کے ذریعے کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کو دبانا چاہتا ہے۔

    بھارت کا گھناؤنا منصوبہ، آرٹیکل 370 کی منسوخی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے پر عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہا کیا ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے کیلئے مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیریوں نے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا، اس دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے اور مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔