Tag: آرٹیکل 6

  • بانی پی ٹی آئی ، عارف علوی  اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی ، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے بانی پی ٹی آئی،عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا آرٹیکل 6 کا ریفرنس کابینہ سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ پیش ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی ،قاسم سوری اور بانی پی ٹی آئی پر آرٹیکل 6کاریفرنس دائرکیا جائے گا، آرٹیکل 6 کا ریفرنس کابینہ سےمنظوری کے بعد سپریم کورٹ پیش ہوگا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑناآئینی خلاف ورزی ہے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، ہمارا کام مکمل تیاری کیساتھ ریفرنس دائرکرنا ہے کوئی کمی نہیں ہوگی، حکومت نے کسی کے خلاف غیرقانونی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ مخصوص لابیاں پاکستان کیخلاف ساشوں میں مصروف ہیں، حکومت نے ان لابیوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قانون کے مطابق پاسپورٹ ، شناختی کارڈ بھی بلاک کرنا پڑا تو کریں گے، امریکی قرارداد کے پیچھے بھی یہی لابیاں تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اب چیئرمین نیب کوٹارگٹ کر رہے ہیں مہم چلائی جارہی ہے،اب دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیسز سے پیچھے ہٹ جائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں، ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے بانی پی ٹی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی جائےگی، کارروائی ہوگی تاکہ آئندہ کوئی سیاسی شخص آئین توڑنے اور فوج پرحملہ کرنے کا نہ سوچے۔

    بانی پی ٹی آئی کے بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آپ نے نہیں کہا ہو کہ سائفر سے کھیلنا ہے تو ہم اپنا کیس واپس لے لیتے ہیں، آپ کے ایڈوائزر بتاتے تھے خان صاحب یہ نعرہ لگادیں مشہور ہوجائے گا، ہم کوئی غلام ہیں کا نعرہ لگوایا تو پھر امریکا میں قرارداد موو کیوں کرائی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس بیرون ملک لابیوں کیلئے اتنا پیسہ آتاکہاں سے ہے، کسی سیاسی جماعت نے اپنی مدت میں اتنے جرم نہیں کئے جتنے آپ نے پونے 4سال میں کیے، آئین اور قانون کے مطابق تمام کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

  • وفاقی وزیرقانون کی سابقہ حکومتی شخصیات کیخلاف  آرٹیکل 6 سے متعلق مشاورت کی تصدیق

    وفاقی وزیرقانون کی سابقہ حکومتی شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 سے متعلق مشاورت کی تصدیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سابقہ حکومتی شخصیات کیخلاف غداری کے مقدمات سے متعلق مشاورت کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ وزرات قانون اور داخلہ آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ بنا رہی ہے؟

    جس پر اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ ہم مقدمے بنانہیں رہے مگرجانچ ضرورکررہےہیں، کچھ دوستوں کامشورہ تھاجیسےآئین سےسلوک ہورہاہےآپ غور کریں۔

    وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وزرات قانون وداخلہ میں آرٹیکل 6 سے متعلق ابتدائی مشاورت ہوئی، آرٹیکل6سےمتعلق قانونی رائےآنی ہے تاہم آرٹیکل 6 سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سابقہ حکومتی شخصیات کیخلاف ریفرنس دائرکرنےپرغور کررہی ہے ، آرٹیکل 6 کا ریفرنس دائر کرنا ہے یا نہیں فیصلہ وزیر اعظم کی واپسی پر ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ آرٹیکل 6 پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم سنجیدہ حلقے غور کررہے ہیں۔

  • مشرف کوملک سے فرارکاموقع دیاجارہا ہے، بلاول بھٹو

    مشرف کوملک سے فرارکاموقع دیاجارہا ہے، بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالت میں پیش ہوئے بغیرمشرف کوملک سے فرارکاموقع دیاجارہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں معاہدے کے تحت جانے اورآنے کے ’احسان‘ کابدلہ دیاجارہاہے عوام سمجھتے ہیں آرٹیکل 6کامقدمہ درج ہی کلین چٹ دینے کیلیے کیاگیا تھا۔

    بلاول نے کہا عدالت فیصلے سے پہلے اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کاکہتی رہی اٹارنی جنرل’جوآپ کافیصلہ‘کہہ کر جان چھڑاتے رہے مشرف بینظیر بھٹوقتل کیس میں بھی نامزد ہیں،کیس میں آج تک پیش نہیں ہوئے مشرف کو اس طرح ریلیف دیاگیاتوحکومت کے پاس اقتدارمیں رہنے کاجواز نہیں رہے گا۔

    بلاول نےالزام لگایاکہ بگٹی کیس میں مشرف کوبغیرپوچھ گچھ بری کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں، ادھرسندھ حکومت کےترجمان مولابخش چانڈیونےکہا انہوں یقین تھا پرویزمشرف جائیں گے وزیراعظم کمزورہورہے ہیں،چیزیں ان کے ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں، حکومت صرف فرمائشی پروگرام رہ گئی مشرف کانام ای سی ایل میں رکھنےیا نہ رکھنےکافیصلہ عدالت نےسپریم پرچھوڑدیا ہے۔