ممبئی: بالی وڈ کے مشہور آرٹ ڈائریکٹر نیتن چندراکانت ڈیسائی نے اپنے مہاراشٹر کے کرجت اسٹوڈیو میں 58 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ شاندار آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر نیتن چندراکانت ڈیسائی کی لاش ان کے اسٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق تیتن چندراکانت ڈیسائی کی موت کی ہر حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
20 سال پر محیط اپنے کیریئر میں نتین ڈیسائی نے آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے تجربہ کار فلم سازوں کے ساتھ کام کیا۔
1942: اے لو اسٹوری، لگے رہو منا بھائی اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی جیسی مشہور بالی وڈ فلموں کے سیٹ پر بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی دیگر کامیاب ترین فلموں میں ’لگان‘ ’دیوداس‘ ’سوادیس‘ ’جودھا اکبر‘ اور دیگر شامل ہیں، تیتن چندراکانت دیسائی کو بھارت کا سویلین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔
آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے آخری بار وینچر آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں پانی پت میں کام کیا تھا، آسکر جیتنے والی فلم سلم ڈاگ ملینیئر (2008) کا سیٹ بھی نتین نے بنایا تھا۔