Tag: آرکنساس

  • ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    واشنگٹن: امریکا میں 6 سال سے گمشدہ ایک لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جب کے بعد حکام نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کی رہائشی کیسی کومپٹن سنہ 2014 میں اپنے گھر سے غائب ہوگئی تھی، اس وقت اس کی عمر 15 برس تھی۔

    اس وقت بڑے پیمانے پر لڑکی کی تلاش کا کام کیا گیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملا، اب اچانک اس کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد پولیس نے دوبارہ تفتیش شروع کردی۔

    @plush1plush2I dont know her but plz let get her help #minneapolis #lostgirl #fyp♬ original sound – Kiara Nelson

    مذکورہ ویڈیو میں ایک گاڑی میں اس لڑکی کے ساتھ 2 افراد موجود ہیں، لڑکی خاموشی سے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے جبکہ ویڈیو میں باتیں کرنے اور ہنسنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

    لڑکی کی آنکھیں سیاہ ہیں جبکہ وہ نہایت بدحال نظر آرہی ہے۔

    کیسی کے جاننے والوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی کیسی سے ملتی جلتی ہے، عین ممکن ہے کہ یہ وہی ہو۔

    تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی، ریاستی پولیس اور ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • کرونا وائرس: امریکی کمپنی نے ریستورانوں کو کرائے سے مستثنیٰ کردیا

    کرونا وائرس: امریکی کمپنی نے ریستورانوں کو کرائے سے مستثنیٰ کردیا

    امریکا میں ایک کمپنی نے اپنے زیر اتنظام چلنے والے ریستورانوں کی انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ وہ جگہ کا کرایہ دینے کے بجائے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کریں۔

    کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے خصوصاً چھوٹے کاروباری افراد اس سے بے حد متاثر ہوئے ہیں، مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے اس نقصان سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔

    امریکی ریاست آرکنساس میں ینگ انویسٹمنٹ نامی کمپنی نے بھی اپنے زیر انتظام چلنے والے ریستورانوں کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنے حصے کی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپریل کے مہینے کا کرایہ نہیں لیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس رقم سے ریستوران چلانے والے افراد اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں، ہم اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔

    ریاست آرکنساس کے شہر جونسبورو میں کئی ریستوران مذکورہ کمپنی کی ملکیت ہیں۔

    کمپنی کے اس اعلان کے بعد ایک ریستوران کے شیف نے کہا کہ یہ ان کے لیے نہایت غیر متوقع ہے، وہ اس انڈسٹری سے گزشتہ 27 سال سے وابستہ ہیں اور وہ ایسا پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ریستوران میں کام کرنے والے ملازمین کو اپنے خاندان کا ہی حصہ سمجھتے ہیں۔

    ایک اور شیف کا کہنا تھا کہ ان کے ریستوران کی کمائی میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، اس بار ان کی جو بھی آمدنی ہوئی ہے وہ سیدھا ملازمین کو تنخواہ دینے میں صرف ہوجائے گی۔

  • امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

    امریکا:برف کا طوفان،پروازیں منسوخ، بجلی،مواصلات کا نظام معطل

          امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیئے ہیں، بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔

    امریکی عوام کو انتہائی سخت موسم کا سامنا ہے، مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    ٹیکساس ،آرکنساس اور دیگر ریاستوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم سرد موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں، برف کے طوفان کی وجہ سے تقریبا دو ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

    سڑکوں پر برف کی وجہ سے کئی حادثات بھی ہوئے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، محکمہ موسمیات نے سرد موسم مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔