Tag: آریان خان

  • آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی

    آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی

    ممبئی: منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتاری کے 3 ہفتے بعد بالی ووڈ بادشاہ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

    اس کیس میں آریان خان کے 2 دوستوں ارباز مرچنٹ اور مُنمن دمیچا کی درخواست ضمانت بھی منظور ہو گئی ہے۔ عدالت اپنا تفصیلی حکم کل سنائے گی، اور تینوں ملزمان کل یا ہفتے تک جیل سے رہا ہوں گے۔

    23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے کروز شپ سے منشات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ آریان خان، منشیات سپلائرز اور منشیات فروشوں کے درمیان مستحکم تعلقات تھے۔

  • آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان تاحال جیل میں ہیں اور انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اس معاملے پر خاموش ہیں، گلوکار میکا سنگھ نے ایسے تمام افراد پر برس پڑے۔

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز پر برس پڑے، انہوں نے شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا رد عمل دیا۔

    ٹویٹر پر سنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا، اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔

    میکا نے لکھا کہ یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے، انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیئے۔

    گلوکار نے لکھا کہ فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جا کر یہ اتحاد دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کے مشکل وقت میں فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔

  • آریان خان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار

    آریان خان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار ہوگئے، ان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان جیل میں بے آرام اور پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ ذہنی الجھن کا شکار بھی ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کیس میں ممبئی کی آرتھر جیل میں موجود آریان خان اور دیگر ملزمان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل کی الگ الگ بیرکس میں رکھا گیا ہے۔

    ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز بھی آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    جج نے کہا ہے کہ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایاجائے گا تب تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

    آریان خان 3 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں،ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    اس مقدمے میں 20 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان پر منشیات سے متعلق سنگین الزامات لگائے ہیں۔