Tag: آریز احمد

  • کون سی اداکارہ دوسری شادی کیلئے دباؤ ڈالتی رہی؟ آریز احمد کا بڑا انکشاف

    کون سی اداکارہ دوسری شادی کیلئے دباؤ ڈالتی رہی؟ آریز احمد کا بڑا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکارہ شادی کے بعد بھی میرے پیچھے پڑی رہی، حالانکہ میں نے واضح کر دیا تھا کہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود مجھ پر شادی کے لئے دباؤ ڈالتی رہی۔

    آریز نے کہا کہ اگر میری حبا سے شادی نہ بھی ہوتی، تب بھی میں اس اداکارہ سے شادی نہیں کرتا۔

    حال ہی میں ایک رمضان شو میں پاکستانی شوبز کا مقبول جوڑا حبا بخاری اور آریز احمد شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    آریز نے بات چیت کے دوران حبا بخاری پر حمل کے دوران تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ اگر حاملہ خواتین گھر سے باہر نہ نکلیں تو کیا کریں؟ کیا وہ اپنا پیٹ گھر پر رکھ کر آئیں؟”

    حبا بخاری نے بھی معاشرتی سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ”کیا حاملہ ہونا بیماری ہے؟ کیا یہ کوئی معیوب بات ہے کہ کام کرتے رہنا غلط سمجھا جائے؟”

    آریز نے کہا کہ ایک اداکارہ نے نہ صرف ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی بلکہ ان کی شادی طے ہوجانے کے باوجود بھی پیچھے پڑی رہیں اور شادی کے لئے دباؤ ڈالتی رہیں۔

    آریز نے اداکارہ کا نام ظاہر کیے بغیر مزید کہا کہ ”میں اس اداکارہ سے کبھی بھی شادی نہیں کرتا، چاہے میری اور حبا کی شادی ہوتی یا نہ ہوتی۔”

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پر لب کشائی کی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز کے ساتھ شرکت کی اور نادیہ خان سے متعلق تنازع پر اظہار خیال کیا۔

    آریز کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ ہم والدین بننے والے ہیں کیونکہ حبا بخاری ڈرامے کی شوٹنگ کروارہی تھیں لیکن لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میزبان و اداکارہ نادیہ خان سب جانتی تھیں لیکن انہوں نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر کردیا، کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ جب وہ حاملہ تھی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایوارڈ کی تقریب میں پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کی گئی، ہر کسی کی اپنی رئے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن میں صرف خود کو دیکھتی ہوں اور کسی کی رائے پر توجہ نہیں دیتی۔

  • ننھی بیٹی کے رونے پر حبا بخاری دروازے پر کیوں کھڑی ہوجاتی تھیں؟

    ننھی بیٹی کے رونے پر حبا بخاری دروازے پر کیوں کھڑی ہوجاتی تھیں؟

    بچے کی پیدائش کے بعد والدین کو متعدد مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کچھ ایسا ہی آریز احمد  اور حبا بخاری کی بیٹی کی پرورش کے دوران بھی ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حبا بخاری اور آریز احمد نے شرکت کی انہوں نے اپنی بیٹی آئینور کی پرورش اور دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ آئینور ہماری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، میری بیٹی بہت چھوٹی تھی اور جب وہ روتی تھی تو میں پریشان ہوجایا کرتی تھی کہ اب کیا کروں کچھ سمجھ نہیں آتا تھا، میں دروازے کے پاس جاکر کھڑی ہوجاتی تھی اور سوچتی تھی کہ یہ ایسا کیوں کررہی ہے؟

    آریز احمد نے کہا کہ بیٹی پیدا ہونے کے 4 ماہ بعد مجھے اندازہ ہوا کہ والدین ہونا ایک کمٹمنٹ کا نام ہے جو وہ روز کرتے ہیں کہ بچے کا ہر طرح سے خیال رکھنا صرف ان کا ہی کام ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ پیدائشی بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہماری بیٹی اپنی دادی نانی کی بہت لاڈلی ہے سب لوگ اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میں یہاں آئی تو کسی نے پوچھا کہ بیٹی کو لے کر نہیں آئیں تو میں نے بتایا کہ وہ اپنی نانی کے پاس ہے تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اماؤں کو سلامت رکھے۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری نے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔

    حبا بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’اس سال نے ہماری زندگی تبدیل کردی ہے، جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، ہم اپنی ننھی پری کی پیدائش کا دوسرا مہینہ منا رہے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ تمہاری موجودگی محبت کی سب سے اعلیٰ قسم ہے، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اپنی رحمت سے ہمیں نوازا، ہماری پیاری اینجل، ہماری زندگی کی روشنی ہو۔

    حبا بخاری نے بیٹی نام ’آئینور رکھا ہے اور اس کا مطلب چاند کی روشنی بتایا ہے۔

    اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے دونوں نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد میں کون زیادہ کماتا ہے؟

    حبا بخاری اور آریز احمد میں کون زیادہ کماتا ہے؟

    پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری ان سے زیادہ کماتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ پر مشہور شخصیت جوڑے آریز احمد اور حبا بخاری نے شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ اس جوڑی میں سے زیادہ سلیقہ شعار کون ہے؟ کون پیسے محفوظ کرتا ہے؟ کون گھر سجانے میں آگے آگے ہے؟ کون سب چیزوں کا خیال رکھتا ہے؟

    میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دونوں نے اپنا اپنا نام لیا اور کہا کہ میں زیادہ سلیقہ شعار ہوں، تاہم اداکار آریز نے کہا کہ ہم دونوں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں لیکن حبا زیادہ پیسے محفوظ کرتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ کماتی ہیں۔

    اداکار نے اپنی بات کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو بیوی کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ یا کمترسمجھوں بلکہ مجھے اپنی بیوی پرفخر ہے۔

    اس کے علاوہ شو میں گفتگو کے دوران حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

  • حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد مہندی لگانے کے معاملے میں کافی مختلف سوچ رکھتے ہیں دونوں کی پسند جدا گانہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے اپنی پسند اور ناپسند کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ انہوں نے پہلی عید اوکاڑہ میں آریز کے بھائی کے گھر منائی تھی تو عید پر مہندی بھی وہیں سے لگوائی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آریز مجھے مہندی لگوانے لے جاتے ہیں اور شادی پہلے بھی ہر عید پر میرے ابو مہندی لگوانے لازمی بھیجا کرتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں آریز نے بتایا کہ مجھے پورے ہاتھوں میں بھری ہوئی مہندی بہت پسند ہے جبکہ حبا کو چھوٹا سا ڈیزائن اچھا لگتا ہے۔

  • ’مجھ سے اتنا پیار کیوں کرتی ہو‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں کیا فیضی اہلیہ ہادیہ سے محبت کرنے لگیں گے؟

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، عنایت خان، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، رمہا احمد (نتاشا)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے بیٹے سے شادی کردیتے ہیں اس کے بعد سسرال میں‌ ہادیہ کا امتحان شروع ہوتا ہے جو اب تک جاری ہے اور فیضی، دوست رمشا کے ساتھ مل کر اہلیہ کو بیوقوف بنارہے ہیں۔‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ہادیہ سے فیضی کہتے ہیں کہ ’مجھ سے تم اتنا پیار کیوں کرتی ہو، ہادیہ کہتی ہیں کہ ’آپ مجھ سے ہمیشہ یہی سوال کیوں کرتے ہیں۔‘

     


    فیضی کہتے ہیں کہ ’کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھ سے پیار کرکے تم اپنا نقصان کررہی ہو لیکن وہ کہتی ہیں کہ ’اگر آپ بھی مجھ سے محبت کرنے لگے تو نقصان تو فائدے میں بدل جائے گا۔‘

    ’ہادیہ کے ’مقدر‘ میں کیا لکھا ہے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا، ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی اگلی قسط  روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بالکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)