Tag: آر او

  • پنجاب میں عام انتخابات کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز تعینات

    پنجاب میں عام انتخابات کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز تعینات

    لاہور: صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر او)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کی تعیناتیاں کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کی تقرری کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو بیورو کریسی سے لیا گیا ہے، پنجاب میں انتخابات کے لیے 36 ڈی آر اوز اور 297 آر اوز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب میں انتخابات کے لیے 594 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر (اے آر اوز) کی بھی تعیناتی کردی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کی گئی ہے۔

  • ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    لاہور: سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبل ازانتخابات دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے لکھے گئے خظ میں کہا گیا ہے کہ ان کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام سے متعلق غیرضروری سوالات کیے گئے جن کا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا۔

    الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کے پیش ہونے پرریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ کیو آئے آپ جائیں اپنی مہم چلائیں آپ کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پرکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا جبکہ علیم خان کو استثنیٰ دیا گیا پھر ہمارے احتجاج پرعلیم خان کو 19 جون کو بلایا گیا۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمیشنرسے مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کیا جائے وہ سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور مکمل طور پرجانبدار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ برقراررہے تو ان کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔