Tag: آر مادھون

  • آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو پُر آسائش زندگی سے متعلق خبردار کردیا۔

    حال ہی میں اداکار آر مادھون نے ایک انٹر ویو میں اپنے ایتھلیٹ بیٹے ویدانت مادھون سے متعلق گفگو کی، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو خاص نصحیت کی ہے۔

    فلم 3 ایڈیٹ کے فرحان نے کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے جب لوگ مجھے میرے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس شہرت سے گمراہ نہ ہو۔

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ آپ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتے کیونکہ اب آپ ایک نیشنل ایتھلیٹ ہیں اور لوگوں کی نظریں آپ پر رہیں گی۔

    مادھوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ تمہاری زندگی عام لوگوں جیسی زندگی نہیں ہے، تمہیں اپنی شناخت اور ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، تم اپنی ٹی شرٹ اتار کر یا کسی بھی جگہ لاپرواہی سے سو نہیں سکتے، ورنہ تمہاری ایک تصویر خبر بن سکتی ہے۔

    ’’تمھیں ہیشمہ اپنی شناخت کا خیال رکھنا ہوگا اور ایک رول ماڈل کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، اس بات کو آپ اپنی خوش قسمتی سمجھیں یا بد قمسمتی لیکن آپ کی پُر آسائش والی زندگی اس وجہ سے ہے کیوں کہ آپ میرے بیٹے ہو‘‘

    واضح رہے کہ اداکار آر مادھون کے بیٹے ویدانت مادھون بھارتی ایتھلیٹ ہیں انہیں تیراکی میں ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    ویدانت مادھون ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں، اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔

  • آر مادھون کی فلم ’حساب برابر‘ کا ٹریلر ریلیز

    آر مادھون کی فلم ’حساب برابر‘ کا ٹریلر ریلیز

    بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور نیل نتن مکیش کی فلم ’حساب برابر‘ کا ٹریلر ریلیرز کردیا گیا۔

    بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور نیل نتن مکیش کی فلم ’حساب برابر‘ 24 جنوری کو زی فائیو پر ریلیز ہوگی، فلم میں آر مادھون نے ایک ایماندار ریلوے ٹکٹ انسپکٹر رادھےکا کردار نبھا رہے ہیں۔

    آر مادھون ایک راز سامنے لاتے ہیں جب انہیں مالیاتی فراڈ کا پتہ چلتا ہے۔ ایک ارب ڈالر کی ڈکیتی جو طاقتور بینکر مکی مہتا (نیل نتن مکیش) کے ذریعے کی گئی تھی۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس بات کی کھوج کرتے ہوئے اور انصاف کے لیے لڑتے ہوئے عام آدمی کی زندگی کیسے متاثر ہوتی ہے اور اس کا گھر تک توڑ دیا جاتا ہے۔

    ’حساب برابر‘ میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ لڑائی ان کے رشتوں اور ذاتی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اشونی دھیر نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں آر مادھون اور نیل نتن مکیش کے علاوہ کیرتی کلہاری ودیگر شامل ہیں۔

    یہ صرف فلم نہیں ایک سماجی تبصرہ بھی کہی جاسکتی ہے جس میں ایمانداری اور سچ کے لیے کسی شخص کو بولنے پر مجبور کردیتی ہے۔

  • اجے دیوگن اور آر مادھون کی ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    اجے دیوگن اور آر مادھون کی ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی ڈراؤنی فلم ’شیطان‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم ’شیطان‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

    شیطان کی دیگر کاسٹ میں جانکی بودی والا اور جیوتیکا ساراونن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شیطان، گجراتی فلم ’یش‘ کا ری میک ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آر مادھون اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو حیران کردیتا ہے۔

    کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

    اس سے قبل اجے دیوگن نے ’شیطان‘ کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جب بات اپنے پری وار (فیملی) پر آجائے تب وہ ہر شیطان سے لڑ جائے گا۔

  • لال سنگھ چڈھا فلاپ کیوں ہوگئی؟

    لال سنگھ چڈھا فلاپ کیوں ہوگئی؟

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار آر مادھون کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں معلوم ہوجائے کہ فلمیں فلاپ کیوں ہوجاتی ہیں، تو ہم سب ہٹ فلمیں بنانے لگیں۔

    بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے فلم لال سنگھ چڈھا سمیت حال ہی میں بھارتی باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھانے والی بالی ووڈ فلموں کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آر مادھون سے فلم دھوکا راؤنڈ ڈی کارنر کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھانے والی بڑے بجٹ کی فلموں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا کہ لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر کیوں ناکام ہوئی تو ہم سب ہٹ فلمیں بنا رہے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فلم بناتے ہوئے جان بوجھ کر ایسی فلم نہیں بناتا کہ وہ باکس آفس پر ناکام ہو۔

    آر مادھون کا کہنا تھا کہ باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلم کے پیچھے بھی ایک اداکار کا اچھا ارادہ اور اتنی ہی محنت ہوتی ہے جتنی کہ اس نے اپنی کسی ہٹ فلم کے لیے کی ہوتی ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ جہاں تک ساؤتھ انڈین فلموں کا تعلق ہے، تو باہو بلی، 1 اور 2، آر آر آر، پشپا، کے جی ایف چیپٹر 1 اور 2 ہی وہ ساؤتھ انڈین فلمیں ہیں جنہوں نے ہندی فلموں سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، یہ صرف 6 فلمیں ہیں، اس لیے ہم صرف 6 فلموں کی اچھی کارکردگی کو تبدیلی نہیں کہہ سکتے۔

    آر مادھون نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد، لوگوں کی پسند اور ترجیحات میں کافی تبدیلی آگئی ہے، اس لیے ہمیں لوگوں کی ترجیحات کے مطابق اپنی فلموں کے مواد میں مزید بہتری لانی پڑے گی۔