Tag: آزاد

  • اجے دیوگن کی 80 کروڑ بجٹ کی ’آزاد‘ 8 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی!

    اجے دیوگن کی 80 کروڑ بجٹ کی ’آزاد‘ 8 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی!

    اجے دیوگن کی 80 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم آزاد 10 دنوں میں باکس آفس سے 8 کروڑ روپے بھی نہ کماسکی۔

    بالی ووڈ میں نئی انٹری کرنے والے امان دیوگن اور راشا تھڈانی جو کہ اسٹار کڈز ہیں ان کی فلم میں پرفارمنس کو تو سراہا گیا تاہم یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، فلم کا اب کا مجموعی کلیکشن صرف 7کروڑ 30 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈنی اور اجے دیوگن کے رشتے دار امان دیوگن نے اس فلم نے ڈیبیو کیا تھا، تاہم ان کا یہ ڈیبیو ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے اور آزاد نے پروڈیوسر کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

    مذکورہ فلم 80 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی جس نے پروڈیوسر اجے دیوگن کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچایا ہے، فلم اب تک 8 کروڑ روپے بھی کمانے میں ناکام رہی ہے، فلم نے اپنی ریلیز کے نویں دن صرف 14 لاکھ روپے کمائے۔

    فلم کے لیے اپنے لائف ٹائم میں 10 کروڑ کا مجموعہ حاصل کرنا بھی بہت مشکل نظر آتا ہے، فلم نے پہلے دن سب سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

    دوسرے دن بھی آزاد نے تقریباً 1.4 کروڑ روپے سمیٹے تھے، تیسرے دن فلم نے بہتری دکھاتے ہوئے 1.85 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا تاہم اس کے بعد سے فلم کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام رہی اور سپر فلاپ ثابت ہوئی۔

  • برطانیہ نے آئل ٹینکر آزاد نہیں کیا تو خطرناک نتائج کیلئے تیار رہے، ایران

    برطانیہ نے آئل ٹینکر آزاد نہیں کیا تو خطرناک نتائج کیلئے تیار رہے، ایران

    تہران : ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اس کے آئل ٹینکر کو چھوڑ دے، جو بہانہ بنا کر اس ایرانی ٹینکر کو پکڑا گیا ہے وہ درست نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ ٹینکر شام میں آئل کی سپلائی کرنے کی کوشش میں تھا۔ تاہم ایران نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

    جمعے کے دن ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ جو بہانہ بنا کر اس ایرانی ٹینکر کو پکڑا گیا ہے وہ درست نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے شام جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کوبرطانوی کالونی جبرالٹر کے علاقے میں قبضے میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر  آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔