Tag: آزادی مارچ

  • آزادی مارچ , وفاق نے خیبر پختونخوا پولیس سے مدد مانگ لی

    آزادی مارچ , وفاق نے خیبر پختونخوا پولیس سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد: آزادی اور انقلاب مارچ وفاق کے لئے کڑا امتحان  ہے، وفاقی حکومت نے معاملے سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا کی پولیس کی بھی مدد مانگ لی ہے۔

    آزادی اور انقلاب مارچ وفاق کے لئے درد سر بن گیا، دارالخلافہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے لئے فورسز کی بھاری نفری طلب کی گئی لیکن وہ بھی حکومت کو کم لگی تو صوبوں سے مزید فورسز طلب کر لئے گئے، تحریک انصاف اور منہاج القران کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نےخیبر پختونخوا پولیس کی مدد بھی مانگ لی۔

    وفاق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے لیے کے پی کے پولیس کے دستے اسلام آباد تعینات کئے جائیں گے، خیبر پختونخوا پولیس فورس نے ابھی تک وفاق کو نفری دینے یا نہ دینے کا فیصلہ نہیں کیا، امکان ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹے کے اندر جواب دیا جائے گا ۔

  • عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا کا مطالبہ کیاہے۔ عابد شیرعلی کاکہناہے کہ یہ وقت تخت وتاج گرانے کا نہیں ۔

    عابد شیر علی نےکہا آزادی مارچ والے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جائیں ۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان قومی ایجنڈا لیکر آئیں ، عابد شیر علی نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،ن لیگ کےرہنما نے کہا کہ جمہوری نظام کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

  • عمران خان نے آزادی مارچ مہم آج سے شروع کرنے کا ٹاسک دیدیا

    عمران خان نے آزادی مارچ مہم آج سے شروع کرنے کا ٹاسک دیدیا

    لاہور: عمران خان نے پنجاب کے ضلعی عہدیداروں کو آزادی مارچ مہم آج  سے شروع کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں، آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں  نے عمران خان پنجاب میں پارٹی کی ضلعی انتطامیہ کو آج سے مہم شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کی نگرانی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کریں گے، عمران خان نےعہدیداران اور کارکنان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں سے نمٹنےکے لئے تیاریاں مکمل رکھنے کو کہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پندرہ ہزار سے زائد کارکنان کو چودہ اگست سے پہلے اسلام آباد پہنچنے کی اجا زت مل گئی ہے، عمران خان نے حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ گرفتاریوں اور چھاپوں سے بچنے کےلئے ہوٹلوں میں قیام کریں۔

  • وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اسلام آبادکو دس اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔

    اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات، یوم آزادی پریڈ اور پاکستان تحریک انصاف کا چودہ اگست کو آزادی مارچ، حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا،حکومتی ذرائع کے مطابق دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی ۔

    تیرہ اگست کی صبح ریڈ زون سیل کردیا جائے گا اورریڈ زون میں اہم عمارتوں کے باہر آرمی کے جوان تعینات کر دیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تیرہ اگست کی رات نوبجے سے بارہ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سلامی ہوگی،سلامی کی تقریب میں دوہزار ڈپلومیٹس اور آرمی آفیسرز سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔