Tag: آزادی مارچ

  • ہارون شاہد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک، ویڈیو وائرل

    ہارون شاہد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد بھی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شوبز ستارے بھی شرکت کررہے ہیں اداکار ہارون شاہد بھی کراچی میں پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

    ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عوام آگئی ہے میں اس وقت میں کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر موجود ہوں۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مشی خان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

    مشی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ آج سری نگر ہائی وے مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گی۔

    مشی خان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ موجودہ حکومت مارچ کے شرکا کے لیے کیوں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ایسے ہتھکنڈے کیوں استعمال کررہی ہے کہ سڑک پر شیشے بچھا دیے یا آنسو گیس کی شیلنگ وغیرہ، جب کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ احتجاج پر امن ہوگا۔

  • پی ٹی آئی نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا

    پی ٹی آئی نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت ڈائیلاگ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں دعوت دے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا حکومت کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہوا سردار ایاز صادق سمیت کسی حکومتی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی اگر حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہمیں دعوت دے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کو جو بتایا اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ دیں کوئی حتمی بات ہوگی تو بات کرینگے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگیں گے الیکشن کی تاریخ کےعلاوہ نہ کوئی بات سنیں گے نہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے سڑکوں پر لگائی گئیں رکاوٹیں لوگوں نے خود ہٹائی ہیں راناثنااللہ راستہ کھولے تو یہ دیکھ لیں گے کتنے لوگ ہیں ابھی اسلام آباد کے علاقے ایف نائن جارہےہیں آج رات اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے۔

  • ’حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا‘

    ’حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ہم کچھ دیر میں پنجاب میں داخل ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ مزاحمت اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن عوام رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہی ہے ہم پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پر امن ہی رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بلاول ،فضل الرحمان آئے تھے تو کیا ہم نے کنٹینر رکھا تھا ہمیں خوف نہیں تھا اس لئے نہ گرفتاری کی نہ کنٹینر رکھا لیکن ان کو خوف تھا اس لئے انہوں نے کنٹینرز رکھے اور گرفتاریاں کیں۔

    https://urdu.arynews.tv/manzoor-wasan-on-pti-long-march/

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا دعویٰ درست ہے تو کنٹینر ہٹا کر دیکھ لیں لوگوں کی تعداد کتنی ہے ہم جوحال مقبوضہ کشمیر میں دیکھتے رہے آپ نے وہی حال یہاں بنا دیا مگر آپ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کتنی دیر لوگوں کو مرعوب کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اقتدارکے نشے ،سرکاری مشینری پر مست ہیں اور یہ مستی نکل جائے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ رانا ثنا اللہ صاحب آپ گھبرا کیوں رہے ہیں آپ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو رہا کریں ہم پرامن رہیں گے۔

  • ’میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں‘

    ’میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں‘

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔

    کل خود کے پی سے مارچ کی قیادت کروں گا

    عمران خان نے کہا کہ کل خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کرونگا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا ان لوگوں کو نہیں معلوم عوام کے سیلاب کو یہ نہیں روک سکیں گے، جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کریگا وہ بہہ جائےگا۔

    حکومت پرانے حربے استعمال کررہی ہے

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موومنٹ نہیں پاکستان میں انقلاب آرہا ہے کے پی سے نکلوں گاعوام کے سمندر کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    حالات سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آگے حالات دیکھ رہا ہوں سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے جبکہ سری لنکا کی آبادی بہت کم ہے لیکن اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگےگی۔

    کابینہ میں کوئی قاتل کوئی منشیات فروش ہے

    عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں60فیصدلوگ ضمانت پربیٹھےہیں،کوئی قاتل توکوئی منشیات فروش ہے، یہ لوگ حکومت میں آئے ہی اپنےکیسزختم کرانےاورچوری کاپیسہ بچانےکیلئےہیں، الیکشن جلدی کال ہوجائیں گےتوان کےکیسزجاری رہیں گے، ان کی کوشش ہےکہ کسی طرح ان کےکیسزختم ہوں پھرالیکشن ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جوحرکتیں یہ کررہےہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہےہیں، رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے، فوجی کےگھرچھاپہ ماراگیااس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہےویڈیوموجودہے۔

    پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر اہلخانہ سے ہمدردی ہے

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اورگھرمیں پولیس والےکودےتوگھرسےگولی چلادی گئی، رات کی تاریخ میں میرےگھرمیں کوئی کودےکاتودفاع میں کچھ بھی کرونگا۔

    عمران خان نے کہا کہ پولیس اہلکارکےجاں بحق ہونےپراہل خانہ سےہمدردی ہے، پولیس کوجس نےحکم دیا ہے ہےاس کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،کون ساجرم کیاجواس طرح رات کی تاریکی میں چھاپےمارےجارہےہیں، ان کے احتجاج کو ہم نے نہیں روکا احتجاج ہمارا آئینی ہے۔

  • ‘اداروں کا امتحان ہے وہ کہاں کھڑے ہیں، عوامی سمندر کو روکنے والے بہہ جائیں گے’

    ‘اداروں کا امتحان ہے وہ کہاں کھڑے ہیں، عوامی سمندر کو روکنے والے بہہ جائیں گے’

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لےکر اسلام آباد کیلئے نکلوں گا یوتھ میرےساتھ ہوگی اورہم ساری رکاوٹیں ہٹائیں گے۔

    پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نےان کولانگ مارچ اوراحتجاج کی پوری اجازت دی، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے تو ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اب یہ نیوٹرلز، پولیس، عدلیہ، بیوروکریٹس سب کا امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں جوبھی عوام کےسمندرکوروکنےکی کوشش کریگاوہ بہہ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آج قوم کوسب پتہ ہے ہماری قوم کبھی غلام منظورنہیں کرےگی یہ سیاست نہیں ہے یہ جہاد اور ملک کی آزادی کی جنگ ہے سارےپاکستان کو کہہ رہا ہوں سب نےکل نکلنا ہے انٹرنیٹ، موبائل فون کوریج بندکریں کوئی مسئلہ نہیں اپنی تیاری کریں جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی ہماری تحریک چلےگی جب تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، امپورٹڈحکومت نہیں جاتی تحریک جاری رہےگی۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ کی کل کیلئے پوری تیاری ہے امید کرتا ہوں ہماری یوتھ کوذمہ داری کا پورا احساس ہے راستےمیں رکاوٹوں کو ہٹانا یوتھ کی ذمہ داری ہوگی، 26سال ہم نےجتنےبھی احتجاج کیے پرامن رہے ہیں ہم نے جتنے بھی احتجاج کیےآئین وقانون کےمطابق ہی کیےہیں ہم نے کبھی اپنی عوام کو یا پولیس کو نقصان نہیں پہنچایا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکی غلاموں اورپاکستان کےبڑےمجرموں کوہم پرمسلط کیا گیا ہے انہوں نےپولیس کو استعمال کرکےہمارےلوگوں کوجیلوں میں ڈالا رات کی تاریکی میں سندھ اور پنجاب میں کریک ڈاؤن کیا جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کےگھرپردھاوا بول، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ایسےکریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشت گردی کر رہےہیں ہمارےدورمیں فضل الرحمان نے بھی دھرنا دیا تھا نہیں روکا بلاول بھٹو بھی کانپیں ٹانگنے والی مارچ لے کر آیا تھا۔

  • تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی  مارچ  کیلئے  اجازت مانگ لی

    تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کیلئے اجازت مانگ لی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کیلئے اجازت مانگ لی اور انتظامیہ سےسیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں اسلام آبادانتظامیہ کو 25مئی کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    علی اعوان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت کےخلاف احتجاج ہماراآئینی اورقانونی حق ہے، عوام کسی صورت مسلط شدہ حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رائے مانگ لی ہے۔

    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایس ایس پی آپریشنز،اےآئی جی اسپیشل برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کومراسلہ کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ پررائے دی جائےتاکہ اجازت دینےکافیصلہ کیاجا سکے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ25 تاریخ کو اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر ملوں گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلی تحلیل کرو، ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہو۔

  • آزادی مارچ :  تحریک انصاف کا  کراچی  کو جام کرنے کا  منصوبہ تیار

    آزادی مارچ : تحریک انصاف کا کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، جس کے تحت 3 سے 4 مختلف مقامات پر جام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کیلئے تحریک انصاف نے منصوبہ تیارکرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ پر شہر کو 3 سے 4 مختلف مقامات پر جام کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شارع فیصل پر ایئر پورٹ کی آمدورفت ، سہراب گوٹھ سے سپر ہائے وے کی آمدورفت اور نیٹی جیٹی کے قریب سے پورٹ آمدورفت کو بند کیا جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں ان مقامات کو بلاک کریں گی اور اسلام آباد میں دھرنے کا آغازہوتے ہی کراچی جام کردیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پلان پر وقت سے پہلے عمل کیاجائے گا اور کراچی قیادت کا بڑا حصہ کراچی میں رہ کر احتجاج منظم کرے گا۔

  • مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان حکومت، سینیٹ کی چیئرمین شپ اور گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کی پیشکش کی گئی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہیں حکومت کی جانب سےاہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے گورنر اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کی پیشکش تھی کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں۔

    [bs-quote quote=”ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری احتجاجی تحریک اب گلی کوچوں اور بازاروں تک پھیل گئی ہے، ہر ضلع میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے، اس نااہل حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، انہیں اب استعفیٰ دینا پڑے گا، وزیراعظم کی تقریر میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہ ان کے شایان شان نہیں۔

  • جے یوآئی(ف) نے پلان ’سی‘ کا اعلان کردیا

    جے یوآئی(ف) نے پلان ’سی‘ کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) نے اے اور بی کے بعد پلان ’سی ‘ کا بھی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے پلان سی کے تحت ملک بھر کےاضلاع میں جلسے اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےملک بھرمیں احتجاجی دھرنے ختم کرکے سڑکیں کھولنےکااعلان کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آج رات سےکارکن رہبرکمیٹی کی ہدایت پرسڑکیں کھول دیں، 4 نکات کاحصول ہمارانصب العین ہے، حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،عمران خان گھرجائیں گے۔

    اکرم درانی کا کہنا تھا کہ سڑکیں اورشاہراہیں بندنہیں کی جائیں گی بلکہ ضلعی سطح پر جلسےہوں گے، رہبر کمیٹی کی تجویزہےفوری اےپی سی بلائی جائے جب کہ رہبرکمیٹی نےحکومت پردباؤبڑھانےکی پالیسی کودرست قراردیا ہے۔

    اکرم درانی کے بقول نوازشریف سےمتعلق عدلیہ کےفیصلےپرعمران خان بوکھلاگئے اب سڑکیں بندنہیں ہوں گی تمام اضلاع کی سطح پرمشترکہ جلسےہوں گے،الیکشن کمیشن کےممبران کی مشترکہ نامزدگی کی جائےگی۔

    واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کی حکومت مخالفت احتجاجی تحریک کے تحت 31 اکتوبر کو ’آزادی مارچ‘ اسلام آباد میں داخل ہوا اور 14 روز تک دھرنا دیے رکھا۔

    جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ ختم کرتے ہوئے پلان بی کے تحت ملک بھر کی اہم شاہراؤں اور داخلی راستوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا، سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • حکومت کا مولانافضل الرحمان  کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    حکومت کا مولانافضل الرحمان کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ میں کی گئی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کورکمیٹی نے مولانافضل الرحمان کی اداروں پرتنقیدکی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دھرنا سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا تعلق سیاست سے نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےمارچ کےدوران مذہب کارڈ کو استعمال کیا، فضل الرحمان نےدھرنےسے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےمیڈیاکےاموردیکھنےکیلئےایک کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں فردوس عاشق اعوان، جہانگیرترین، اسدعمر، اور فوادچوہدری شامل ہیں۔

    کمیٹی عوامی فلاح کےاقدامات سےمتعلق منصوبہ بندی اوربیانیہ طے کرےگی، کمیٹی صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرعوام کی فلاح کےلئےکام کرےگی۔