Tag: آزادی پریڈ

  • وزیراعظم آج گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گلگت پہنچ گئے، وزیراعظم گلگت بلتستان میں یادگارشہدا پرپھول چڑھائیں گے، وزیراعظم آزادی پریڈ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ، کابینہ ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

    عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی مسائل کے باوجود گلگت بلتستان کو بھرپور ترقیاتی فنڈز فراہم کیے، مسائل کو دیکھتے ہوئے جی بی اور آزاد کشمیرکو پورا بجٹ فراہم کیا۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم علاقے کی ترقی کا سبب بنے گا، ڈیم متاثرین سے کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسکولوں اور اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی کوپورا کیا جائے گا، اسکردو میں 250 بیڈ کا اسپتال بنا رہے ہیں۔