Tag: آزادی کپ

  • آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

    آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

    لاہور: پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں ملنے والے پیار اورمہمان نوازی پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے رخصت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتھسیرا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملنے والے پیار نے مجھے احساس دلایا کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔

    تھسیرا پریرا نے مزید کہا کہ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

    گرانٹ ایلیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ لاہور چھوڑنے کا وقت آگیا، ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے بھی ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چیمپیئنز کے ساتھ بس کا آخری سفر اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔


    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ

    ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ

    لاہور : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے رنگ بکھیرنے کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے،کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانگی سے قبل گورنرہاؤس اور مال روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ پولیس اہلکاروں کوسیکورٹی کے لیے روٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔


    آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    یاد رہے کہ رواں ہفتے 11 ستمبرکو جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلنے کے لیے لاہور پہنچی تھی۔


    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی کپ میچزکا پُرامن انعقاد امن دشمنوں کی شکست ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    آزادی کپ میچزکا پُرامن انعقاد امن دشمنوں کی شکست ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل سےشائقین کو محظوظ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ میچز کا پُرامن انعقاد امن دشمنوں کی شکست ہے، ہار جیت سے قطع نظرپُرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ورلڈالیون کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل سے شائقین کومحظوظ کیا،بہترین کھیل پردونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔


    عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ چار روز قبل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے،انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سےاچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے لاہور پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

    آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

    لاہور: جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، یہ ٹیم پاکستان کے خلاف لاہورمیں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

    لاہورایئرپورٹ سے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔

    اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کی ٹیم کے درمیان اچھے میچز ہوں گے اور شائقین اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے ایک کھلاڑی سیموئل بدری کیربیئن لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں پہنچے وہ آج شام لاہور پہنچیں گے۔

    پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تمیم اقبال، تشار پریرا، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، پال کالنگ ووڈ، بین کٹنگ، ٹم پی، جارج بیلی اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، عمادوسیم، عمرامین، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، محمد عامر، عثمان خان، سہیل خان شامل ہیں۔


    آزادی کپ: آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے


    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔