Tag: آزاد امیدوار

  • NA 43 ٹانک : آزاد امیدوار داورخان کنڈی کامیاب قرار

    NA 43 ٹانک : آزاد امیدوار داورخان کنڈی کامیاب قرار

    ٹانک : خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے تینتالیس ٹانک میں 06 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داورخان کنڈی چونسٹھ ہزار چار سو تیراسی ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اسعد محمود تریسٹھ ہزار نو سے ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آٹھ فروری کو امن وامان کی ابترصورتحال کے باعث مذکورہ 6 پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

    الیکشن کمشین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا۔ اس موقع پر متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا، 8فروری کو 348میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج میں داور کنڈی کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

  • الیکشن میں جیتنے والے  مزید 4 آزاد امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

    الیکشن میں جیتنے والے مزید 4 آزاد امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

    لاہور : الیکشن میں آزاد حیثیت میں جیتنے والے مزید 4 ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے، شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبرحیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال سے رضاحیات ہراج پینل نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ملاقات کی، رضاحیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144خانیوال سےکامیاب ہوئے جبکہ حلقہ پی پی 205 سے اکبرحیات ہراج اور پی پی 212 س اصغرحیات ہراج کامیاب ہوئے۔

    تینوں شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شہبازشریف نے رضاحیات ہراج، اکبرحیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کاتعاون عوام کی مشکلات کےحل میں اہم ثابت ہوگا، پاکستان کومعاشی خطرات بچانےکےایجنڈےپراتحادی حکومت بنارہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنارہےہیں م قوم کامینڈیٹ ہےکہ سب ملکرپاکستان کی بہتری کےلئےکام کریں۔

    دوسری جانب پی پی 180 سے کامیاب آزاد امیدوارچوہدری احسن رضا نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، چوہدری احسن رضا نے فیصلہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے بعد کیا۔

    چوہدری احسن رضاکون لیگ نےآئی پی پی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کےبعد ٹکٹ نہیں دیا تھا ، ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنےپرچوہدری احسن رضانےآزادحیثیت میں الیکشن لڑاتھا۔

    انتخابات میں چوہدری احسن رضا نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہاشم ڈوگر کو شکست دی۔

  • الیکشن میں  کامیاب ایک اور آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    الیکشن میں کامیاب ایک اور آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    لاہور : الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار رانا فیاض نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزادامیدوار رانا فیاض نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    رانا فیاض نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادرکی بھی ملاقات ہوئی، وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

    سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والا ایک اور آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    الیکشن میں کامیاب ایک اور آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    شہباز شریف نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پررانا فیاض ،وسیم قادر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان کوخوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔

    ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ اتحاد،اتفاق ،قومی تعاون کی سوچ سےہوسکتا ہے۔

  • مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ،  مزید  3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ، مزید 3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    چنیوٹ : الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے مزید تین آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، جس میں تیمورلالی ،ذوالفقارشاہ اور ثاقب چڈھر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ضلع بھر کے کامیاب ہونے والے تینوں آزادامیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، پنجاب اسمبلی کی نشست پر پی پی 94 سے تیمورلالی ، پی پی چھیانوے سے ذوالفقارشاہ اور پی پی ستانوے سے آزاد رکن ثاقب چڈھر شامل ہوئے۔

    محمد ثاقب نے پی پی۔ 97 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 42 ہزار959ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    یاد رہے این اے 121 لاہور سےروحیل اصغر کو شکست دینے والے وسیم قادر نے مریم نوازسے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں، جس پر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارکباد پیش کی۔

    اس سے قبل حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔

  • مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق گرفتار

    مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق گرفتار

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے این اے 119 لاہور III سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا ہے، شہزاد فاروق اور دیگر 12 افراد آر او دفتر کے باہر انتخابی نتیجے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: پنجاب اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزاد فاروق نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق مریم نواز نے الیکشن میں 83 ہزار 855 ووٹ لیے تھے جب کہ شہزاد فاروق نے 68 ہزار 276 ووٹ لیے تھے۔

  • آزاد امیدواروں کو اپنی من پسند سیاسی جماعت میں جانے کیلئے کتنا وقت ملے گا؟

    آزاد امیدواروں کو اپنی من پسند سیاسی جماعت میں جانے کیلئے کتنا وقت ملے گا؟

    آزاد امیدواروں اس بار الیکشن میں کافی بڑی تعداد میں سیٹیں ملی ہیں۔ امیدوار کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے کتنا وقت ملے گا، تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد3 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ آرٹیکل 51 کی ذیلی شق 6 کے تحت 3 روز میں کسی سیاسی جماعت شمولیت اختیار کی جاسکتی ہے۔

    تین روز میں اگر آزاد امیدوار کسی جماعت کا حصہ نہ بنے تو پھر یہ ارکان ایوان میں آزاد حیثیت سے بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کو اکثریت مل گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    اس وقت سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی اسمبلی کے265 نشستوں میں سے 253 کے نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے ہیں۔

    مسلم لیگ ن نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں، پیپلزپارٹی 54 نشستیں اپنے نام کرچکی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان 17، ق لیگ 3، جے یو آئی ف 3 اور استحکام پاکستان پارٹی 2 نشستیں حاصل کرسکی۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پی ایم ایل ضیا ایک ایک نشست جیت سکیں، کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : خیبرپخونخوا اسمبلی میں  آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

    الیکشن 2024 پاکستان : خیبرپخونخوا اسمبلی میں آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

    اسلام آباد : خیبرپخونخوا اسمبلی میں آزاد امیدوار 91 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جے یو آئی7، ن لیگ 5 اور پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپخونخوا اسمبلی کے نتائج مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن نے 115 نشستوں میں سے ایک سو تیرہ نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج میں بتایا گیا کہ آزاد 91 نشستوں پر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یوآئی ایف سات ،مسلم لیگ ن پانچ اور پیپلزپارٹی چار نشستیں حاصل کرسکی۔

    جماعت اسلامی کو تین، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کو دو پرکامیاب قرار دیا گیا جبکہ دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

  • NA 02 سوات : امیر مقام آزاد امیدوار سے بہت پیچھے

    NA 02 سوات : امیر مقام آزاد امیدوار سے بہت پیچھے

    کراچی : ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کی تازہ ترین اپڈیٹ کی فراہمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کے پی کے کے علاقے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 02میں 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجد علی سے پیچھے ہیں۔

    آزاد امیدوار امجد علی نے39100 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیر مقام27200ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند اور تازہ ترین نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

  • شکر گڑھ سے آزاد امیدوار دانیال عزیز گرفتار

    شکر گڑھ سے آزاد امیدوار دانیال عزیز گرفتار

    نارووال: این اے 75 شکر گڑھ سے آزاد امیدوار دانیال عزیز  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ دانیال عزیز کو تشدد کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    ان کی اہلیہ مہناز اکبر کا کہنا ہے دانیال کو موڑ سلہریاں پر ناکے سے گرفتار کیا گیا، دانیال عزیز پر بدترین تشدد بھی ہوا ہے۔

    اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا۔

  • مشہور اداکار قوی خان کی عام انتخابات میں ناکامی کا قصّہ

    مشہور اداکار قوی خان کی عام انتخابات میں ناکامی کا قصّہ

    بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ معروف فن کار قوی خان آزاد حیثیت میں الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

    قومی اسمبلی کی نشست پر انھوں نے لگ بھگ دس ہزار ووٹ لیے تھے۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اس باکمال آرٹسٹ کی سیاست کے میدان سے اسمبلی تک پہنچنے کی اس کوشش کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، مگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہوا۔

    یہ 1985 کے انتخابات تھے جس میں قوی خان نے حصّہ لیا۔ قوی خان کے مطابق وہ دیگر سیاست دانوں کی طرح ووٹ مانگنے کے لیے کسی کے دروازے پر نہیں گئے اور اس سلسلے میں ملاقات کرنے والے اپنے کسی حامی کو چائے کی ایک پیالی تک نہیں پلائی، مگر پھر بھی لوگوں نے ووٹ دیے۔

    محمد قوی خان کا تعلق پشاور سے ہے۔ انھوں نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن نے اپنی نشریات شروع کیں تو قوی خان اس سینٹر سے وہ اداکار تھے جنھیں اس کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد ان کی شہرت اور کام یابیوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔

    اندھیرا اجالا تو سبھی کو یاد ہوگا۔ ایک ایمان دار اور فرض شناس پولیس افسر کے روپ میں قوی خان نے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ فشار، من چلے، داستان، ایک نئی سنڈریلا اور ڈاکٹر دعاگو جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری سے رنگ بھرنے والے قوی خان پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار بھی ہیں جنھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی دیا گیا تھا۔ ٹیلی ویژن ڈراموں کے علاوہ انھوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔