Tag: آزاد امیدواروں

  • ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں

    ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں، جس پر وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پنجاب کی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پنجاب کی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے گا، مشاورتی اجلاس کے پہلےمرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی  میں لکھا ہے کہ سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا بیان حلفی سامنے آگیا، جس میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےشق 92 کی ذیلی شق 6 کے تحت سنی اتحادکونسل میں شمولیت کی درخواست ہے۔

    حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا، میرے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع موجود ہے، سنی اتحادکونسل میں شامل ہوا ہوں، قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔

    آزاد امیدواروں کا حلف نامے میں کہنا ہے کہ ارکان کے حلف نامے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے اپنے کامیاب اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد میں شمولیت کے لیے بیان حلقی جمع کروادیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، احسن اقبال کا  الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، احسن اقبال کا الزام

    نارووال: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری نے آفر لگادی ہے کہ سارے آزاد امیدوار خریدوں گا، کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر ضائع مت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے این اے 76 میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری آزاد امیدواروں کو خریدنے رہے ہیں، کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر ضائع مت کریں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار خود کو فروخت کرنے کیلئےالیکشن میں کھڑے ہیں، آصف زرداری نے آفر لگادی ہے کہ سارے آزاد امیدوار خریدوں گا، یہ آزاد امیدوار الیکشن جیت گئے تو آگے جا کر زرداری کو بیچیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا بلاول کو چیلنج دیتا ہوں لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، نارووال لاڑکانہ سے بہتر ہوا تو بلاول زرداری آپ سیاست چھوڑدینا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں سے پوچھیں وہ کس کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں، آزاد امیدوار جیت گئے تو آپ کے ووٹ بیچ دیں گے، آزاد امیدوار کہیں گے پیسے دو آپ کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔

    احسن اقبال نے سوال کیا کہ کیا آزاد امیدوار کو اس لیے ووٹ دیں گے کہ وہ آپ کا ووٹ بیچے؟

  • اسلام آباد میں اگلا میئر مسلم لیگ ن کا ہوگا ، ڈاکٹر طارق فضل

    اسلام آباد میں اگلا میئر مسلم لیگ ن کا ہوگا ، ڈاکٹر طارق فضل

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مئیر کے لیے مسلم لیگ ن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے جو آزاد امیدواروں کو شامل کر کے 29 بنتی ہے۔

    اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آزاد امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کو کہناتھا کہ مئیر کے انتخاب کے لیے 26 نشستوں کی ضرورت تھی تاہم ان کے پاس 29 امیدوار موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے وزیر اعظم نوز شریف اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب اسلام آباد میں نظریات اور مثبت سوچ کی سیاست ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام منتخب ہو نے والے امیدوار ان کے لیے برابر ہیں اور ان کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے۔