Tag: آزاد تجارتی معاہدے

  • آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہ ہموار، پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق

    آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہ ہموار، پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق سے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہوگئی، آزاد تجارت کا معاہدہ انیس سال سے زیر التواتھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کےطریقوں پراتفاق ہوگیا، جس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموارہوگئی۔

    نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ انیس سال سےزیرالتواتھا، یہ جی سی سی کا پندرہ سال میں کسی ملک کیساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔

    اس حوالے سے نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل سے تجارتی معاہدے پر سعودی عرب میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی، تجارتی معاہدے میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینے پرکام کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دے گا۔

  • چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز

    چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز

    اسلام آباد : چین،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز ہوگیا ، 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پاکستان اور چین کسٹمزاشیاپروٹوکول کاایس آراو جاری کردیا ، ایس آر او سے کسٹمز اشیا پروٹوکول پرعملدرآمد کیا جاسکے گا، وزارت تجارت سے مشاورت کے بعد ایس آر او تیار کیا گیا۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چین،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیزٹو کا آغاز آج سے ہوگیا، نئےایس آر او کے بعد پرانا ایس آر او نافذ العمل نہیں رہے گا، 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

    ایس آراو کے مطابق یکم جنوری 2020سے ان اشیاء پر کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، کیٹیگری اے7میں اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کو 7سال میں اور کیٹیگری اے15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 15سال تک ختم کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاک چین معاہدہ : یکم جنوری سے پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی ہوگی

    موپ ٹو میں شامل اشیاپر ڈیوٹی کی شرح کو 2 سال میں 20 فیصد کم کیا جائے گا، کیٹیگری سی 1میں شامل اشیا پر ڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی ، کیٹیگری سی 2 میں شامل اشیاپر کسٹمز ڈیوٹی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے دسمبر 2019 میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے میں طے پایا تھا ، جس کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی، پاکستان کو آسیان ممالک کے برابرمراعات ملیں گی۔