Tag: آزاد ریاست

  • اہم ایشیائی ملک نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

    اہم ایشیائی ملک نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

    ایشیائی ملک آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

    آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام کے قیام میں حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے اور ہم نے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کو حل کرنے کے دو ریاستی اصول کی حمایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ناروے، آئرلینڈ اور سپین نے 28 مئی سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرلیں گے۔

    برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے الیکشن میں کامیابی کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کرلیا، جیرمی کوربن نے کہا کہ وہ وزیراعظم بن کر فلسطین کو ازاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے۔

    جیرمی کوربن کے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بڑے اعلان کے بعد لیبر کانفرنس میں فلسطین کے ذکر پر حاضرین نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے، لیبر پارٹی کے رکن نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت بھی کی۔

    برطانوی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ زمین پر مسلسل قبضے کا جاری رہنا، بڑھتی ہوئی غیرقانونی آبادکاریاں اور فلسطینیی بچوں کو جیل میں بند کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے، نہتے فلسطینیوں پر تشدد بند کیا جائے۔

    حماس کو ختم نہیں کر سکتے، اسرائیل کا اعتراف

    جیرمی کوربن نے مزید کہا کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال ظلم ہے، برطانیہ کی جانب سے یو این ایجنسی میں فنڈنگ کو روکنا ہوگا اور برطانوی ہتھیاروں کی فروخت بھی اسرائیل کو بند کرنا ہوگی۔

  • روہنگیا مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست ہونی چاہئیے، مولانا فضل الرحمان

    روہنگیا مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست ہونی چاہئیے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست ہونی چاہئیے، سی پیک کے بعد ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچارکیا گیا،  ڈونلڈٹرمپ کی پالیسی سےامریکی عزائم عیاں ہوگئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان چین کے وژن کاپہلا زینہ ہے۔

    سی پیک کا منصوبہ چین سے تبت اور بنگلادیش سے ہوتا ہوا برما جائے گا، برما میں تیل اور معدنی ذخائر سب سے پرانے ہیں، سی پیک کے منصوبے کے بعد ملک کو سازش کے ذریعے سیاسی عدم استحکام سے دوچارکیا گیا۔

    امریکہ خطے میں جغرافیائی تبدیلی چاہتا ہے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے، امریکا اپنے مفاد کی خاطر خطے کی جغرافیائی صورتحال تبدیل کرنا چاہتا ہے، امریکا افغانستان سے فوج واپس بلانے کی بجائےمزید بھیج رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے امریکی عزائم عیاں ہوگئے، دنیا میں ایک سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔

    میانمار میں انسانیت کی تذلیل ناقابل بیان ہے

    مولانافضل الرحمان نے برما کی حالیہ صورتحال پر کہا کہ جس طرح میانمار میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے ناقابل بیان ہے، ہما را مطالبہ ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست ہونی چاہیے، اتنی سفاکی اور بربریت پر دنیا خاموش ہے، امریکا اور یورپ ایک واقعے پر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان نے نے روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر آواز اٹھائی، ہمیں بھی ترک صدرجیسا کردار ادا کرنا چاہئے، آج ہم اکیلے نہیں پوری قوم ہمارے ساتھ ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی سےخیرکی توقع نہیں رکھنی چاہئے، او آئی سی خود اس وقت آئی سی یو میں ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔