Tag: آزاد عدلیہ

  • آئینی ترامیم کی منظوری سے عدلیہ کا جنازہ اٹھ جائے گا، عابد زبیری

    آئینی ترامیم کی منظوری سے عدلیہ کا جنازہ اٹھ جائے گا، عابد زبیری

    اسلام آباد : ممتاز ماہر قانون عابد زبیری نے کہا ہے کہ اگر مجوزہ آئینی ترامیم منظور ہوئیں تو آزاد عدلیہ کا جنازہ اٹھ جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں 2کورٹس بنانے کا کہا جارہا ہے، یعنی دو چیف جسٹس ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا مفروضوں پر باتیں کی جارہی ہیں، سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ حکومت پینل سے چیف جسٹس بنائے گی۔

    آئینی ترامیم ہوئیں تو ہمیں معلوم ہےحکومت کس کو چیف جسٹس بنائےگی، حکومت کا مقصد ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کو چیف جسٹس نہ بنایا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ آرٹیکل 175 اے میں حکومت کیا ترمیم لا رہی ہے، آئینی ترمیم کے بعد حکومت کا جوڈیشری پر مکمل کنٹرول ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ترامیم سے سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت ختم کرنا چاہتی ہے، آئینی عدالت کی مجوزہ ترامیم سے سپریم کورٹ کا کیا ہوگا؟

    آئینی ترامیم میں کہا جارہا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کا تبادلہ ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز نے ہی مداخلت سے متعلق خط لکھا تھا، حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8ججز میں سے ان 6کا تبادلہ کرے گی۔

    اس موقع پر سیکریٹری سپریم کورٹ بار شہباز کھوسہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی حکومت آئینی ترامیم لا کر کیوں متنازع کام کررہی ہے۔

    لگ رہا ہے حکومت نے خود کو ختم کرنے کا سوچ لیا ہے، عدلیہ کی آزادی کے لیے وکیل پہلے بھی سڑکوں پر نکلے تھے، اب پھر نکلیں گے۔

  • جمہوریت کو بچانے والی صرف عدلیہ ہی ہے، عمران خان

    جمہوریت کو بچانے والی صرف عدلیہ ہی ہے، عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے دھاگے سے لٹک رہی ہے، صرف عدلیہ ہی اس بچاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزاد عدلیہ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، آزاد عدلیہ جاتی ہے تو ملک میں آذادی ختم ہوجاتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری جمہوریت ایک چھوٹے سےدھاگے سے لٹک رہی ہے،جمہوریت کو اب تک بچانے والی عدلیہ ہے، اب عدلیہ پریہ مافیا حملہ آور ہورہی ہےاس لیے قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے مافیا لفظ استعمال کررہا ہوں کیونکہ ان کو ملک کی فکرنہیں بس کرسی بچارہےہیں،عدلیہ اس مافیا کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے یہ اس پرحملہ آور ہیں۔

    شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے جب دو تہائی اکثریت لی تھی اس کےراستےمیں بھی عدلیہ تھی،ایک ایماندارچیف جسٹس راستے میں تھے تو نوازشریف سے یہ گوارانہیں کیا اس نےسپریم کورٹ پرحملہ کیااورچیف جسٹس کو ڈنڈے مارکرنکالا۔

    میرے ووٹرز اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں

    اپنی نیوز کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے ووٹرز،کارکن اور چاہنے والے پرامن لوگ ہیں،پاکستان تحریک انصاف ستائیس سال پرامن رہی ہےاورآئندہ بھی رہےگی، ہمیں جب بھی اشتعال دلایاگیا ہم ہمیشہ پرامن رہے۔

    گذشتہ سال پچیس مئی کو ہم ہر ظلم کیا گیا پولیس کا موقف تھا جو کیا اس کا پیچھے سے آرڈر تھا، ہم نے 26 مئی کو دھرنا دیا مجھے خبر ملی کہ انتشار کا خطرہ ہے میں نے اسی روز دھرنا ختم کردیا، 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ ہم انتشار کی جانب نا چلے جائیں۔

    قاتلانہ حملے کرانے والے فنکاروں کا علم ہے

    زمان پارک سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تشدد،جلاؤ گھیراؤ میرا فلسفہ نہیں، پارٹی کو ایک مرتبہ خون لگ جاتاہےتو وہ سیاسی پارٹی نہیں رہتی، پچیس سال پہلے کسی نےکہا کہ کراچی میں جماعت رکھنی ہےتو مسلح گروہ بھی رکھیں میں نے انہیں جواب دیا تھا کہ پارٹی میں مسلح افراد رکھنے سے پارٹی کی فطرت ہی بدل جاتی ہے۔