لاہور : الیکشن میں کامیاب ہونے والے مزید 5 آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے 5آزادمنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ارکان میں این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری ، پی پی 195 سےعمران اکرم ، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری ن لیگ میں شامل ہوئے جبکہ پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے بھی ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔
شہباز شریف نے آزاد ارکان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کوسنوارنےاور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔3
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے،پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔