Tag: آزاد کشمیر حکومت

  • ‘صارفین سے ایک یونٹ بجلی کی قیمت 3 روپے وصول کی جائے گی’

    ‘صارفین سے ایک یونٹ بجلی کی قیمت 3 روپے وصول کی جائے گی’

    مظفر آباد : بجلی کی نئی قیمت کے مطابق بل جاری کردیئے گئے، صارفین سے ایک یونٹ بجلی کی قیمت تین روپے وصول کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا اور بجلی کے بل نئے ریٹ کے مطابق جاری کردیے گئے۔

    آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بل 3 روپے فی یونٹ کے مطابق جاری کئے گیے اور سرچارج بھی معاف کردیا گیا۔

    آزاد کشمیر میں لگ بھگ ایک سال سے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے،  بل پر بقایا جات 12 اقساط میں وصول کیےجائیں گے

    خیال رہے مئی میں حکومت اورجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےدرمیان معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے مطابق بجلی کی قیمت فی یونٹ 3 روپے طے کی گئی تھی۔

    بعد ازاں آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقررکی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے، 300 سے زائد یونٹ 6 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

  • کشمیر پریمئر لیگ، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش

    کشمیر پریمئر لیگ، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش

    مظفر آباد: آزاد کشمیرحکومت نے کشمیر پریمئرلیگ کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کردی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سمری کابینہ کوبھجوا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں کشمیر پریمئیرلیگ کے آغاز کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ، آزادکشمیرحکومت نے کشمیر پریمئر لیگ کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

    وزارت داخلہ نےآزادکشمیرحکومت کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ بھجوادی ہے ، سمری میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعیناتی کی منظوری دی جائے ، انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت پاکستان رینجرزبھی تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے ، کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج،رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں ، جس پر وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سمری کابینہ کوبھجوا دی ،سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔

    خیال رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے ہوگا، آج پہلے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور ہاکس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس موقع پر میچز کے لئے 30 فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں آنے کی اجازت ہے۔

  • آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحتی مقامات کو کھول دیا

    آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحتی مقامات کو کھول دیا

    مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحتی مقامات کو کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے کرونا کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحتی مقامات کو کھول دیا۔ آزاد کشمیر میں ایس او پیز کے تحت سیاحوں کو آنے کی اجازت مل گئی۔

    سیکریٹری سیاحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں فیملیز،گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو اجازت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمدکا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں، سیاحوں کےتحفظ،احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹورزم پولیس متحرک ہے۔

    مدحت شہزاد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، آزاد کشمیر حکومت سیاحوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب ڈی جی سیاحت ارشاد پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر آنے والے سیاح ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ کرونا کیسز میں کمی کے بعد گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پارکس، تفریحی مقامات، سینما، پبلک پارکس، جم، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔