Tag: آزاد کشمیر ریلی

  • نریندر مودی چالاک لومڑ ہیں،عاصمہ جہانگیر

    نریندر مودی چالاک لومڑ ہیں،عاصمہ جہانگیر

    اسلام آباد : سینئر قانون دان کارکن عاصمہ جہانگیر نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا وزیراعظم بہت چالاک ہے بلکہ میں یہی کہوں گی کہ وہ چالاک لومڑ ہے۔

    معروف وکیل اور سماجی کارکن نے کشمیرریلی سے خطاب کے دوران کا کہنا تھا کہ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کشمیری نوجوانوں نے بھارت سے پیٹھ موڑ لی ہے۔

    عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب برہان وانی کو شہید کیا گیا تو میں سری نگر میں تھی اس واقعہ پر عالمی طاقتوں میں کسی نے بھی انگلی نہیں اٹھائی لیکن کشمیر میں بچہ بچہ برہان وانی کی بات کررہا تھا۔

    سری نگر میں قیام کے دوران مجھے کشمیری ماؤں بہنوں سے بات چیت کا موقع ملا،ایک خاتون نے مجھے کہا برہان وانی ہمارا پوسٹر بوائے ہے جب کہ وہاں موجودہندوؤں نے بھی یہ کہا کہ کشمیر میں بہت زیادتی ہورہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے دلی سے نہیں حریت پسندی تعلق جوڑلیا ہے اور اب دلی کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ سری نگر کا نوجوان دلی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتا۔

    کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا حریت پسند نوجوانوں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ لڑیں گے،ضرور لڑیں گے اور کشمیر سے فوج نکلوا کر رہیں گے میں ہندوستانی لبرلزکو بھی کہوں گی کہ آؤ ہمارے ساتھ چلو اوراس خطے کو آزاد کراؤ۔

  • جماعت اسلامی کی آزاد کشمیرریلی لیاقت باغ سے بھارتی سفارت خانے روانہ

    جماعت اسلامی کی آزاد کشمیرریلی لیاقت باغ سے بھارتی سفارت خانے روانہ

    اسلام آباد : جماعت اسلامی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف آزاد کشمیر ریلی کا آغاز لیاقت باغ سے آغاز ہو گیا ہے جو فیض آباد و آب پارہ سے ہوتی ہوئی بھارتی سفارت خانے پر ختم ہو گئی جہاں پر ریلی کے شرکاء یادداشت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی آزاد کشمیر ریلی اپنے ابتدائی مقام لیاقت باغ روانہ ہو گئی ہے ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کر رپے ہیں،ریلی میں گاڑیوں، بسوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکن شریک، شرکا کی بھارت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ریلی مری روڈ پر فیض آباد،آبپارہ سے ہوتی ہوئی بھارتی سفارتخانے جاکرختم ہو گی۔

    دوسری جانب حکومت نے ریلی کے شرکاء کو بھارتی ہائی کمیشن جانے سے روکنے کے لیے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے ریڈ زون کے باسیوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا، ریڈ زون کو سرینا ہوٹل ، نادرا چوک ، ایم این ایز ہاسٹل اور مارگلہ ہوٹل کے قریب سے بند کر کے ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں میں داخلے کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ ، ایوان صدر سے باہر نکلنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرتے ہوئے فیصل ایونیو سے باہر نکل سکے گی جبکہ سیکٹر جی ، ایف اور سیون سکیٹروں سے نکلنے والے سیونتھ ایونیو کے ذریعہ کشمیر ہائی وے کو استعمال کرسکیں گے۔

    مری سے لاہور ، پشاور موڑ جانے والے کشمیر چوک ، فیض آباد ، فیصل ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں ۔ سرینا ہوٹل سے سہروردی اور کشمیر ہائی وے سیونتھ ایونیو تک شاہراہیں دوپہر تین بجے کے بعد بند ہوں گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے ریلی کی شرکاء کو روکنے کی کوشش کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتے ہم ہر صورت بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔