Tag: آزاد کشمیر کے صدر

  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے  صدر منتخب

    بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

    مظفر آباد : بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے ، پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ، تمام موجود 51 اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کئے ، صرف ایک رکن شاہ غلام قادرایوان میں موجودنہیں تھے۔

    جس کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی امیدواربیرسٹر سلطان محمود کو34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کےامیدوار میاں عبدالوحید نےووٹ 16حاصل کئے۔

    خیال رہے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی آئینی مدت 24اگست کوختم ہو رہی ہے، صدر کے انتخاب کے لیےچیف الیکشن کمشنر نے آراوکے فرائض سرانجام دیئے ، 13ویں آئینی ترمیم کےبعدصدر کےانتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں دے سکتے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ، انھیں قانون، ساز اسمبلی سے 33 ووٹ ملے، جب کہ متحدہ اپوزیشن کے چوہدری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔

  • ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف

    ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف

    لاہور : سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور، کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور سیاسی حالات سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نواز شریف نے نماز جمعہ بھی جاتی امرا میں ادا کی، جس کے بعد اپنے والد کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    نوازشریف نے جاتی امرا میں لیگی کارکنوں سے بھی ملے اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سازشی عناصر کو 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، لیگی کارکن متحرک ہو جائیں، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے۔


    مزید پڑھیں: سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف


    انہوں نے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی، کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کر کے دکھائیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔