Tag: آزاد کشمیر

  • آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    مظفر آباد : آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، دوپانچ افراد جاں بحق کئی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی نشت ایل اے 16 حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ریلی کے دوران تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایل اے 16 مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد عزیز بازو اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تصادم میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ امیدوار سمیت 09 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تصادم کے بعد مشتعل افراد نے حویلی میں واقع بازار کی مختلف دکانوں میں آگ لگا دی تھی تاہم بروقت اقدامت کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    ترجمان آزاد کشمیر نے بتایا کہ ’’تصادم کے بعد حویلی میں حالات کشیدہ ہیں تاہم حالات کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کے ایل اے 16 کے امیدوار اور موجودہ وزیر فیصل راٹھور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

    دوسری جانب مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے صدر کی رہائش گاہ پر اتنخابات کے حوالے سے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ’’کسی بھی سیاسی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور تیار نہیں کیا صرف مسلم لیگ ن ہی کشمیریوں کے مفادات کے حق میں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزیر اور کارکنان کی جانب سے لیگی کارکنوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 لیگی کارکنان جو جاں بحق جبکہ 10 کو زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے  پی پی اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، کسی بھی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور پیش نہیں کیا

    پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے جوابی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بلاول بھٹو نے سیاسی کامیابیوں کا آغاز کردیا ہے، کشمیر اب آنے والی اصل تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

     

  • آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانا پولیس کا کام ہے رینجرز کا نہیں۔

    انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف تحریک چلانے جارہے ہیں۔ میں نے سنا ہے ان کے کنٹینر پر بلاول بھٹو آئیں گے۔ میری درخواست ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے کنٹینر پر چڑھانے سے پہلے ان سے سرے محل، ڈائمنڈ نیکلس اور سوئس بینک اکاؤنٹس کا بھی پوچھیں۔

    انہوں نے کہا کہ الزامات اور ڈرامائی تقریریں کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے مجرموں اور امجد صابری کے قاتلوں کا سراغ لگا کر رہیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : آزاد کشمیر الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے امیدوارجواد گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جواد گیلانی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    Jawad2

    چیئرمین تحریک انصاف نے جواد گیلانی کی شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تحریک  انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور شعور بیدار کیا ہے‘‘۔

    Jawad1

    واضح رہے جواد گیلانی ایل اے 25 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار تھے تاہم اب تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے ، آزاد کشمیر میں 7 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف   اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کےامیدواران حصہ لے رہے ہیں۔

     

  • آزاد کشمیراسمبلی: ساڑھے73ارب کابجٹ بغیر بحث کے منظور

    آزاد کشمیراسمبلی: ساڑھے73ارب کابجٹ بغیر بحث کے منظور

    مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی نےمالی سال دوہزارسولہ سترہ کا تہتر ارب پچاس کروڑ کا بجٹ بغیر بحث کے منظور کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سےشروع ہوا،اپوزیشن کے تین اراکین سمیت کل سترہ اراکین اسمبلی نے شرکت کی.

    آزادکشمیرکے وزیر خزانہ چودہری لطیف اکبر نے بجٹ تقریرمکمل کی توتحریک پیش کی کہ عام انتخابات کی مصروفیت کی وجہ سے اسمبلی کے قواعد ایک سو ستائس اٹھائس اورانتیس کو معطل کر کے آج ہی بجٹ مالی سال دوہزار سولہ سترہ اور نظر ثانی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ منظور کیا جائے.

    ایوان نے کثرت رائے سے تحریک منظور کرتے ہوئے ایک ہی روزمیں بجٹ منظورکرنے کی راہ ہموار کردی،بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کےلیے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.

  • طور خم باڈر پر افغان فوج کی جارحیت کےخلاف آزاد کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

    طور خم باڈر پر افغان فوج کی جارحیت کےخلاف آزاد کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

    مظفرآباد :افغان فوج کی طور خم باڈر پر جارحیت کےخلاف آزاد کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج میں عوام کا کہنا تھا بھارت کی ایما پر افغان فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سیاسی، سماجی مذہبی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے طور خم باڈر پر افغان جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا،مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد سےافغان فوج کی جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نےکی.

    ریلی کے شرکاءنے افغان فوج کی طرف سے بھارت کی ایما پرفائرنگ کی شدید مذمت کی،ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کشمیری تنظمیوں کے رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی استحکام اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے.

  • غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، عمران خان

    غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، عمران خان

    آزاد کشمیر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

    آزاد کشمیر کے علاقہ پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم برابر کے شہری ہیں کوئی کسی کا غلام نہیں ،نیلسن مینڈیلا نے حقوق کے لیے 27 سال جیل میں گزارے، جو حق اور انصاف کے لیے لڑتے ہیں ان کا بڑا مرتبہ ہوتا ہے ورنہ غلامی قبول کرنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ہوتا اور آزادی کی جنگ لڑنے والا کبھی نہیں مرتا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکم خداوندی بھی ہے کہ جب تک کوئی قوم خود اپنی حالت نہیں بدلتی میں بھی اس کی حالت نہیں بدلتا، ہمیں اپنی حالت بدلنے کے لیے حقوق کی جنگ لڑنی ہے ان کے خلاف جو ہمارے حقوق پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے ہیں، میں آزاد کشمیر کے عوام کو کہنے آیا ہوں کہ اپنی حالت بدلنے کے لیے جنگ لڑیں،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی نظام تبدیل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کتنے امیر لوگوں کو جانتی ہے، کتنے ہی لوگ آئے اور محلات بنا کر چلے گئے، ہم نے کرپٹ لوگوں کے سامنے سرنہیں جھکایا۔

    عمران خان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن میں بے ضمیر لوگ بیٹھے ہیں، نادرا میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو ڈیٹا تبدیل کردیتے ہیں، عوام پٹرول پر پچاس اور ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس دے رہے ہیں جو کہ ظلم ہے، کرپٹ افراد نے معاشرے پر قبضہ کرلیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے کے لیے کرپٹ حکمران بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریز کرتے ہیں، کرپٹ افراد نے ہمارے معاشرے پر قبضہ کرلیا، عوام آگے بڑھیں اور انہیں شکست دیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کی قمیت 80 فیصد بڑھائی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی نہیں آئی۔

    پولیس نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی پشت پناہی اور معاوضوں کے عوض بھرتیاں ہوئیں جن میں مجرم بھی شامل تھے ، اس عمل سے پنجاب پولیس کوتباہ کردیا گیا، بتایا جائے کہ نااہل پولیس چھوٹو گینگ کا کیسے مقابلہ کرے گی، اگر کوئی بڑا گینگ آگیا تو پولیس کیا کرے گی ۔

     

  • عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

    عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

    اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا، سیاحتی مقامات کے تلاش میں صوبے کے ان علاقوں میں جا پہنچے جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہونے کے باوجود دنیا کی نظروں سے اوجھل تھے۔

    عمران خان کو خیبر پختونخواہ کے خوبصورت اور قدرتی نظاروں سے بھرپور سیاحتی مقامات کی تلاش ہے، اسی سلسلے میں عمران خان پہلے قدری حسن و جمال سے بھرپور کوہستان کے علاقے پالس پہنچے اور پھر کوہ ہندو کش کے نشیب میں واقع کمراٹ کی جنت نظیر وادی کا دورہ کیا۔

    دلکش نظاروں،برف پوش چوٹیوں اور دریاؤں کی روانی کے ساتھ ساتھ آبشاروں کے بہتے پانی نے دنیا گھومنے والے عمران خان کو بھی سحر میں جکڑ لیا۔


    Imran reaches scenic Kumrat valley in KP by arynews

    عمران خان حسین وادیوں کے لوگ عمران خان کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش نظر آئے، عمران نے بھی وعدہ کیا کہ مقامی افراد ماحولیات کا خیال رکھیں توان کے روز گار کے لئے ان دلفریب مقامات کو سیاحتی پوائنٹس میں بدل دیں گے۔

    عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے جنت جیسی ان وادیوں تک سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لئے روڈ انفراسٹڑکچر فوری بہتر کیا جائے۔

  • مظفرآباد: ڈی جے بٹ  پیپلزپارٹی کے جلسے میں‌ میوزک کا تڑکا لگائیں گے

    مظفرآباد: ڈی جے بٹ پیپلزپارٹی کے جلسے میں‌ میوزک کا تڑکا لگائیں گے

    مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں میوزک سے کارکنوں کو محظوظ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق محمد آصف عرف ڈی جی بٹ جو اپنے میوزک اور منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ڈی جے بٹ نے 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے میں منفرد انداز میں میوزک سے نا صرف کپتان کے کھلاڑیوں کو محظوظ کیا بلکہ سُریلی دھنیں بکھیر کر دھرنےمیں سماں باندھ دیا تھا.


    DJ Butt signs deal with PPP by arynews

    ڈی جے بٹ نے پاکستان پیلپزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا،پیپلزپارٹی کے آرگنائزر نے اُن کے میوزک اور ان کے کام سے متاثر ہوکر میرپور آزاد کشمیر کے جلسے کے لیے ان کی خدمات لی ہیں،آج ڈی جے بٹ اپنے میوزک کے تڑکے سے جیالوں کا لہوگرمائیں گے.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میر پورآزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے.

    مزید پڑھیں۔۔۔

    پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں جلسہ منعقد کرے گی

  • آزاد کشمیرسے کرپشن کو ختم کرکے دکھائیں گے، عمران خان

    آزاد کشمیرسے کرپشن کو ختم کرکے دکھائیں گے، عمران خان

    باغ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے کرپشن کو ختم کر کے دکھائیں گے،یہاں سب سے زیادہ کرپٹ مافیا بیٹھی ہے، اداروں کو تباہ کرنے والے انہیں ٹھیک نہیں کر سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک اللہ کے فضل سے تمام معدنی وسائل سے مالا مال ہے، سونا، تیل، گیس کوئلہ کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں غریب شہری کو قانونی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ان کے ادارے میرٹ پر اور قانون کے مطابق چلتے ہیں، کسی پر ظلم نہیں ہو سکتا وہاں کی پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی۔ جب تک بندہ بے روزگار ہوتا ہے تو اس کو بیروزگاری الاؤنس ملتا ہے۔

    ، عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے اورسڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے۔ 27 کلومیٹر کے اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے لگائے جا رہے ہیں، اگر یہ پیسہ بچوں کی تعلیم اور صحت پر لگایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں کرپشن ختم کرکے دکھائیں گے ہمارا نیب بیرسٹر سلطان محمود کے رشتہ داروں کو بھی نہیں بخشے گا، احتساب وہ ہوتا ہے جو قانون کے مطابق چلے اور کسی کو نہ چھوڑے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ماڈل ہے، پروجیکٹ بناؤ مال کماؤ۔ جس ملک کا وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہو وہاں کا کرکٹر میچ فکسنگ کیوں نہیں کرے گا، چور کبھی کسی چور کا احتساب نہیں کر سکتا۔

     

  • میرپور: غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    میرپور: غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    میرپور: جاتلاں عبدوپور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد دونوں کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے جتلاں عبدوپور میں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے پولٹری فارم کے رہائشی کوارٹر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد کیں، جنہیں کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی کو ایس پی میرپور زاہد مرزا سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کی شناخت وزیرزادہ اور صبردانہ کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق میرپور کے علاقے لوہر دھیر سے تھا۔

    مقتول وزیرزادہ نے 6 سال قبل اپنے سگے بھائی بخت زادہ کی بیوی (صبرانہ) کے ساتھ فرار ہوکر بناء طلاق کے دوسرا نکاح کر کے آزاد کشمیر میں رہائش اختیار کرلی تھی، مقتولین کے 2 بچے ہیں جن کی عمریں 5 اور 3 سال ہیں۔

    ایس پی نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات دونوں میاں بیوی اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ رات گئے کچھ لوگ گھر کی کھڑکی توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور کلہاڑیوں کے وار سے دونوں کو موقع پر ہی قتل کردیا۔

    پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے میرپور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے اور دہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔