Tag: آزاد کشمیر

  • 10 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    10 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    شدید گرمی کے موسم میں بچوں کے لیے خوشخبری آگئی، 10 روز کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی تعطیلات کا اعلان کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

    سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور چھٹیاں ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس کر رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں، گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-educational-public-holiday/

  • آزاد کشمیر: جنگلات میں لگی آگ سے نایاب نسل کے جانور جل گئے

    آزاد کشمیر: جنگلات میں لگی آگ سے نایاب نسل کے جانور جل گئے

    کوٹلی آزاد کشمیر میں چڑھوئی وبراٹلہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے قیمتی درخت اور نایاب نسل کے جانور جل گئے۔

    ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق جنگل رات سے مسلسل جل رہا ہے جبکہ علاقے میں چاروں طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئے ہیں، آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    وائلڈ لائف کا کہنا ہے مقامی افراد اور محکمہ جنگلات کے ملازمین آگ بجھانے میں مصروف ہیں متاثرہ علاقے میں دھویں کے باعث سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب مرکزی سڑک کے اطراف آگ کے باعث کوٹلی سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک متاثر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-fire-losses-billions-for-insurers/

  • سینئر قانون دان کو قتل کر دیا گیا

    سینئر قانون دان کو قتل کر دیا گیا

    مظفرآباد: سینئرقانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر میں سینئر قانون دان مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کو کو گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ڈی ایس پی نصیرخان مرزا نواز جرال پر فائرنگ برنالہ سے بھمبر آتے ہوئے ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی.

    ایڈووکیٹ مرزا کے قتل پر ہائیکورٹ آزادکشمیر نے سوگ کا اعلان کردیا، آزادکشمیرسرکٹ بینچ راولاکوٹ اور میرپورمیں جعلی عدالتیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں وکلاء احتجاجی مظاہرے کریں گے.

    دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • اپ ماڈل گاڑیوں کی قیمت پر ڈاؤن ماڈل گاڑیوں کی فراہمی، احتساب بیورو آزاد کشمیر کا نوٹس

    اپ ماڈل گاڑیوں کی قیمت پر ڈاؤن ماڈل گاڑیوں کی فراہمی، احتساب بیورو آزاد کشمیر کا نوٹس

    میرپور: احتساب بیورو آزاد کشمیر نے محکمہ صحت میں آزاد موٹرز میرپور سے گاڑیوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر احتساب بیورو نے محکمہ صحت میں 24 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات شروع کی ہیں، اس سلسلے میں کمپنی کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹس کے مطابق کمپنی نے محکمہ صحت کو فراہم کی گئی گاڑیوں کا بل جاری کیے بغیر گاڑیاں فراہم کیں، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ آزاد موٹرز میرپور نے محکمہ صحت کو اپ ماڈل گاڑیوں کی قیمت وصول کر کے ڈاؤن ماڈل گاڑیاں فراہم کیں۔


    قیمتی معدنیات کے شعبے میں مفادات کا فروغ، سینیئر امریکی عہدے دار پاکستان کے دورے پر آئیں گے


    محکمہ صحت کو دی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی موجود نہیں ہے، محکمہ صحت کو دی گئی گاڑیوں کے ٹیکس کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔

    احتساب بیورو نے نوٹس میں استفسار کیا ہے کہ کمپنی نے 2023 ماڈل کی گاڑیاں کیوں فراہم نہیں کیں؟ کمپنی 10 دنوں کے اندر نوٹس کا جواب دے۔ نوٹس کے مطابق گاڑیوں کی قیمت کم ہونے کے باوجود محکمہ صحت کو مہنگے داموں گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں، اور اپ ماڈل گاڑیوں کی قیمت ادا کر کے ڈاؤن ماڈل گاڑیاں لی گئیں۔

  • آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

    حویلی آزاد کشمیر پرتھاں میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حویلی آزاد کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں روڈ پر پڑی برف سے پھسلن کے باعث مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پرتھاں کے مقام پر پیش آیا ہے، بس کہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا اس حادثے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مارچ میں دسمبر جیسی سردی کی کیفیت ہے۔

    اس کے علاوہ مظفرآباد کے داؤکھن شیڑھ گلی کے مقام پر برفانی تودےگرنے سے 2 گاڑیاں پھنس گئیں، ان مسافر گاڑیوں میں بچے سمیت 10 افراد موجود ہے جبکہ ریسکیو کیلئے جانے والی محکمہ شاہرات کی مشینری بھی برفانی تودے میں پھنس گئی ہے۔

  • آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے

    آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے

    ہجیرہ آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ ایک سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے، ایسا کوئی واقعہ نہ پہلے ہوا تھا اور نہ اب ہوا ہے۔

    یہ ہندوستانی ایجنڈے پہ عمل پیرا کچھ عناصر ہیں، جو کبھی کہتے ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان کی فوج کیوں ہے؟ اور کبھی یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہندوستانی حملہ ہوا تو پاکستان کی فوج کیوں نہیں تھی، را کی پالیسی کے مطابق ان کا ہدف آزاد کشمیر میں پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلا کر عوام اور پاک فوج میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں تبدیلی کے بعد ہندوستان اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور اپنے پروردہ ایجنٹوں کے ذریعے اب آزاد کشمیر میں بلوچستان طرز کی بے چینی پھیلانا چاہتا ہے۔

    تاہم آزاد کشمیر کے عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہندوستان آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر کہ دیکھ چکا ہے، اور اس کا جو حشر ہوا، وہ "ابھینندن فلم” بھی ابھی تک تازہ ہے۔

    پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ

    جے کے ایل ایف نے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور جھوٹا واقعہ پیش کیا ہے، پڑوسی گھروں میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی عبور نہیں کی تھی۔

    آس پاس کی اپنی چوکیاں محتاط انداز میں علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آس پاس کے ماحول کا مؤثر انداز میں مشاہدہ کررہی ہیں۔ 25 بھارتی فوجیوں کا سرحد پار کرنا کچھ لوگوں کا ذاتی ایجنڈا ہے۔

    وہ علاقے میں درختوں کی کٹائی کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے پہلے مقامی کمانڈر انکار کرتے تھے۔ عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

  • آزاد کشمیر حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لینے پر مجبور ہو گئی

    آزاد کشمیر حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لینے پر مجبور ہو گئی

    مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا کہ صدارتی آرڈیننس واپس لیا جائے، اس سلسلے میں کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے، آج مذاکرات کا آخری مرحلہ تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے نام خط میں پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس واپس لینے کی ہدایت کی تھی، صدر بیرسٹر سلطان نے آرڈیننس کے تحت گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صدر کے مشیر سردار امتیاز نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    حکومتی نوٹیفکیشن سے قبل سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کو معطل کر چکی تھی، تاہم ایکشن کمیٹی کا مطالبہ تھا کہ حکومت اس آرڈیننس کو باضابطہ طور پر واپس لے۔

    آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی

    نوٹیفکیشن کے اجرا کے علاوہ فریقین میں دیگر معاملات بھی طے پا گئے ہیں، 23 جنوری کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کی جو کال دی گئی تھی، اسے واپس لے لیا گیا۔

    واضح رہے کہ صدارتی آرڈیننس میں بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور آزاد کشمیر حکومت نے احتجاج، جلسے، مظاہرے کرنے پر 7 سال قید کا قانون لاگو کیا تھا۔ جمعرات کو اس صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پورے آزاد کشمیر میں ہڑتال کی گئی، تعلیمی ادارے، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔

    حکومت نے سیکڑوں مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے درجنوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔

  • آزاد کشمیر کا یوم تاسیس آج شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

    آزاد کشمیر کا یوم تاسیس آج شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

    آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 77 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں آج بروز جمعرات 24 اکتوبر کو ریاست بھر میں پرچم کشائی اور یوم تاسیس کی دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھی آزاد کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منائیں گے۔

    24اکتوبر 1947 کو آزاد جموں و کشمیر ایک آزاد ریاست بنی، یہ دن کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی علامت ہے۔

    یہ دن آزاد جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، یہ دن ’غازی ملت‘ سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں قائم ہونے والی پہلی انقلابی حکومت کی یادگار ہے۔

    سردار ابراہیم نے 1947 میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی جو ایک اہم تاریخی لمحہ تھا۔

    آزاد جموں و کشمیر کا علاقہ جابر ڈوگرہ حکمرانوں سے مٹی کے بیٹوں نے آزاد کرایا، جو ان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر کا حکومتی ڈھانچہ پاکستان کی طرز پر ہے، جس میں ایک آزاد ایگزیکٹو، قانون سازی اور عدلیہ شامل ہیں۔

    یہ ایک خود مختار ریاست ہے جس کا اپنا صدر، وزیر اعظم، اور پرچم ہے، جو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتی ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے خود کو ایک "جنگی کونسل” کے طور پر پیش کیا ہے، جس کا مقصد انڈین ان لیگلی آکیوپائیڈ جموں اینڈ کشمیر (آئی آئی او جے کے) کو آزاد کرانا ہے۔

    گزشتہ 77 سالوں میں یہاں زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی ہوئی ہے جو لوگوں کی محنت کا ثبوت ہے۔

    پاکستان نے اپنے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    حکومت پاکستان کی سفارتی حمایت کے ساتھ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد کا حصہ ہے۔

    بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) متنازعہ علاقہ ہے، اور ہندوستان اس کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

    کشمیر کی آزادی کے شہداء اور ہیروز کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا، اور پاکستان ہمیشہ ان کے حق کی حمایت کرتا رہے گا۔

    پاکستان کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

    اس موقع پر مساجد میں پاکستان کی خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    ریاست کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات، پرچم کشائی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

    شہداء اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جو ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں۔

    کشمیر کا قومی دن ثقافتی اور سیاسی دونوں لحاظ سے اہم ہے کیونکہ یہ اس تاریخ کو آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت کے قیام کی یاد مناتا ہے۔ یہ اقدام مقامی کشمیریوں کے تعاون اور کامیابیوں کی ایک لازمی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

  • معاہدے کے برخلاف آزاد کشمیر کو بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس کی بڑی وصولی کر لی گئی

    معاہدے کے برخلاف آزاد کشمیر کو بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس کی بڑی وصولی کر لی گئی

    اسلام آباد: ایف بی آر نے معاہدے کے برخلاف آزاد کشمیر کو بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس کی بڑی وصولی کر لی۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آزاد کشمیر کو بجلی فراہم کرنے والی 3 بجلی کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد کر کے تقریباً 14 ارب روپے ریکور کر لیے ہیں۔

    ایف بی آر نے اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کر کے 10 ارب 50 کروڑ روپے ریکور کیے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کر کے تقریباً 2 ارب روپ، اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کر کے 1 ارب 58 کروڑ روپے ریکور کیے۔

    بجلی کی 2 کمپنیوں کو 52 ارب 76 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے، ایف بی آر نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 47 ارب روپے کا نوٹس بھجوایا، اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کو 5 ارب 76 کروڑ روپے کا نوٹس بھجوایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کو بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی پر ایف بی آر اور پاور ڈویژن کا تنازع پیدا ہوا تھا، پاور ڈویژن نے سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع حل کرنے کے لیے ای سی سی سے مدد مانگی تھی، جس پر ای سی سی نے سیکریٹری پاور، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر ک وٹاسک دے دیا تھا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے لیے بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنیٰ تسلیم نہیں کیا تھا، جب کہ پاور ڈویژن آزاد کشمیر کے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کے حق میں نہیں ہے، کیوں کہ پاور ڈویژن، واپڈا اور آزاد کشمیر کے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ کا معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ آزاد کشمیر کو بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ میں محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔

    ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کی۔