Tag: آزاد کشمیر

  • میرپور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ

    میرپور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ

    میرپور آزاد کشمیر: کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میرپور آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی، شادی ہالز بھی ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی دکانیں صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گی، دکانیں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں تمام پبلک پارکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس پر کمشنر نے دو ہفتے قبل انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت جاری کی تھی، کمشنر نے ہدایت کی تھی کہ بیرون ملک سے آئے افراد کا گھروں میں قرنطینہ یقینی بنایا جائے، کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    ہفتے کو ضلع بھمبر میں کرونا وائرس کی ویکسین پہنچائی گئی، آزاد کشمیر کے سینئر وزیر نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کرونا ویکسین وارڈ کا افتتاح بھی کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت عامہ، فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا

    پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے نائب صدر سردار ارزش ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور کہا مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا لگا، ن لیگ آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے سردارارزش کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمودسمیت دیگربھی موجود تھے۔

    اس موقع پر سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ، سردار ارزش مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔

    سردار ارزش نے کہا وزیراعظم کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں، کشمیریوں کا حق خودارادیت چھوڑکرخاندانی کاروبار کووسعت دی گئی۔

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہوچکے ہیں، مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کاحصہ بننے پر سردار ارزش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اہل کشمیر پر بھارتی جبر کو بے نقاب کیا، انتخاب میں غیر معمولی کامیابی سمیٹیں گے ،کشمیر کاز آگے بڑھائیں گے۔

  • آزاد کشمیر میں کرونا سے 3 خواتین جاں بحق

    آزاد کشمیر میں کرونا سے 3 خواتین جاں بحق

    میرپور: آزاد کشمیر میں کرونا وائرس میں مبتلا 3 خواتین انتقال کر گئیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں کرونا کی دوسری لہر شدید ہے، اس لیے عوام احتیاط کریں، آج تین خواتین کا کو وِڈ نائنٹین کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، جب کہ 100 علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، میرپور آزاد کشمیر میں کرونا صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میرپور میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لیے معقول وجہ بتاناہوگی۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25 مریض جاں بحق

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق میرپور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائیگی، جس کے لیے پولیس افسران اور مجسٹریٹ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ میرپور میں کرونا کی پہلی لہر کے دوران پہلا کیس  مارچ میں سامنے آیا تھا، جب کہ پہلے مریض کا انتقال 23 مارچ کو ہوا تھا۔ تاہم اب دوسری لہر کے دوران ایک بار پھر کرونا نے شدت پکڑ لی ہے، چند دن قبل 2 ماہر ڈاکٹروں اور 2 حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • مودی اور امیت شاہ ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں: سردار مسعود خان

    مودی اور امیت شاہ ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں: سردار مسعود خان

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا ہے، مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت میں ہونے سے مراد یہ نہیں کہ شہری دوسروں سے کم تر ہیں، پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک اور کشمیر میں بربریت ہندو توا نظریہ ہے، بھارت میں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے ٹارچر اور قتل عام معمول بن گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہٹلر دور میں جو ہوا وہ آج کشمیر میں ہو رہا ہے، مودی اور امیت شاہ اب ہندو راشٹریا کے تحت کشمیر کا حل چاہتے ہیں، کشمیر میں ہندوؤں کو بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آبادی کے تناسب کی تبدیلی اور نسل کشی روکے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

  • آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

    آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

    راولپنڈی: آزاد کشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ہے، صحافیوں نے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کا دورہ کیا، صحافیوں کے وفد نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر صحافیوں کو بریفنگ دی، میجر جنرل افتخار بابر نے بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سیکورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔

    دورے کے دوران صحافیوں کو ایل او سی کی صورت حال اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا، بھارتی فوج کی طرف سے مقامی آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہی دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے غیر ملکی میڈیا کے ایک وفد نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا تھا، 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اور بھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، ان غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔

  • آزاد کشمیر میرپور کا بڑا شادی ہال زمیں بوس، مالک اور بیٹا جاں بحق

    آزاد کشمیر میرپور کا بڑا شادی ہال زمیں بوس، مالک اور بیٹا جاں بحق

    میرپور: آزاد کشمیر، میرپور کا سب سے بڑا شادی ہال اچانک زمیں بوس ہو گیا، حادثے میں مالک اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور کے علاقے چکسواڑی میں سب سے بڑا میرج ہال، روپیال میرج ہال مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا، دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری 3 منزلہ عمارت اپنی بنیادیوں پر ڈھیر ہو گئی۔

    ملبے تلے آ کر میرج ہال کا مالک اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ 19 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، ریسکیوآپریشن میں پاک فوج کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے، چکسواری بازار حادثے کے بعد سوگ میں بند کر دیا گیا۔

    جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ریسکیو کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ اندازہ نہیں کہ حادثے کے وقت میرج ہال کے اندر کتنے لوگ تھے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ تیس سے چالیس کے درمیان افراد اندر موجود تھے۔

    حادثے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے، لوگوں نے امدادی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ملک کے دیگر حصوں میں لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والے لاک ڈاؤن کے باعث غموں کی تصویر بن چکے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر کے میرج ہال بند پڑے ہوئے ہیں، حکومت سے شادی ہال کھلوانے کے لیے مذاکرات بھی کیے گئے ہیں لیکن ہال نہیں کھل سکے، جس پر اب شادی ہال ایسوسی ایشن نے احتجاج کا راستہ اپنا لیا ہے۔

  • کرونامریضوں میں اضافہ، آزاد کشمیر حکومت کا اہم اقدام

    کرونامریضوں میں اضافہ، آزاد کشمیر حکومت کا اہم اقدام

    مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے کروناوائرس کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی، فی الحال تمام مریضوں کو اسپتال یا طبی مراکز کے خصوصی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں کی طرح آزادکشمیر میں بھی کرونامریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کے طبی مراکز میں کرونامریضوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے۔

    اسی کے پیش نظر حکومت نے مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دی ہے، ہوم آئسولیشن کی اجازت مریض کے گھر کا جائزہ لینے کے بعد دی جائے گی۔ ہوم آئسولیشن کے خواہش مند مریضوں کے گھر کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی گھر کا معائنہ کرے گی۔

    کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

    کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی مریض کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دی جائے گئی۔ جبکہ ہدایت کی خلاف ورزی پر ہوم آئسولیشن ختم اور 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی، ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5834نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیس رپورٹ

    آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیس رپورٹ

    مظفرآباد: وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آج کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کرونا کیسز کی تعداد 68 ہوگئی۔

    وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں میں 5 کا تعلق کوٹلی،ایک کا تعلق باغ سے ہے،3 مریضوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

    ڈاکٹر محمد نجیب کے مطابق کوٹلی کے مریض ایک ہی خاندان سے ہیں،کوٹلی کےمریضوں میں سرگودھا سے آنے والے ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں،سرگودھا کے رہائشی رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر آئے تھے۔

    وزیر صحت آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ باغ کا رہائشی مریض بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13328 ہوگئی، 281 جاں بحق

    واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 281 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 13328 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں

  • آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بھی ایک شہری نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا، صحتیاب مریض کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے صحتیاب مریض کا تعلق پلندری سے ہے، مریض کے 31 مارچ، یکم اپریل کو کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا کا مریض 15مارچ کو ایران سے آیا تھا۔

    ڈی ایچ اومیرپور نے بتایا کہ مریض کے ہمراہ آنے والے چار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، چار زائرین کو کل قرنطینہ سے گھر بھجوایا جائے گا، کرونامریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم ہاؤس قرنطینہ میں تبدیل

    آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم ہاؤس قرنطینہ میں تبدیل

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم ہاؤس کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نئے وزیراعظم ہاؤس کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا ہے، آفیسرز کلب، ہوٹلز، ریسٹ ہاوسز کو آئیسولیشن سینٹرز، قرنطینہ میں بدل دیا۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کوٹلی، مظفرآباد میں ٹیسٹنگ لیبارٹریاں بنا چکے ہیں، راولاکوٹ میں بھی کل تک لیبارٹری بن جائےگی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک ،سینیٹائزرز مہیا کرچکے ہیں ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 مارچ کو آزاد کشمیر حکومت نے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ناگزیر حالات میں سفر کرنے کے لیے خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے، کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہوگی، یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں، عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں، انتہائی ضروری ہو تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 14 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔