Tag: آسان نسخہ

  • ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    صاف خون دل کی صحت کو سہارا اور بہتر گردش کو فروغ دیتا ہے، یہی خون اگر زہریلا یا صاف نہ رہے تو بہت سے امراض اور پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آلودہ غیر صحت بخش خون کی وجہ سے کیل مہاسوں، داغ دھبوں اورخشک جلد کی شکایت بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

    دوسری جانب صحت مند خون اہم اعضاء کے افعال کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ الرجی، سر درد اور قے وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔

    اگر آپ اپنے خون اور اس کی نالیوں کو صاف کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو یہ طبی نسخہ انتہائی کارآمد اور اور مفید ہے۔

    اس کے علاوہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے کا رنگ گورا اور جگر صحت مند رہے تو اس نسخے کو لازمی استعمال کریں۔

    خون صاف

    اس نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات (سائیڈ افیکٹس) باکل بھی نہیں ہیں اس کو تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے۔

    نسخے کے اجزاء :

    ایک گلاس پانی
    اُنّاب ۔ ۔ ۔ دو عدد
    مُنڈی ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد دانے
    آملہ خشک ۔ ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    چُرائتہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈھائی گرام
    نیم کے خشک پتے ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد

    ان تمام اشیاء کو ملا کر اس کا قہوہ بنالیں اور دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو کم از کم 3 ماہ تک پئیں آپ کو اس کے فوائد خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کا فوری اور آسان علاج

    رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کا فوری اور آسان علاج

    رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی ہونا عام سی بات ہے لیکن ان دونوں چیزوں کی کمی کو معمولات زندگی میں تبدیلی لا کر پورا کیا جاسکتا ہے۔

    روزے کی حالت میں جسم کو پانی کی کمی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس سے چکر آنا، سر درد، سستی اور تھکاوٹ جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شیف فرح نے پانی کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کیلیے آسان گھریلو علاج بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ دہی حسب ذائقہ یا دو چٹکی گلابی نمک آدھا چمچ تخم بالنگاہ اور تین سے چار عدد آلو بخارے۔ ان تمام چیزوں کو مکس کرکے اس میں ایک لیٹر پانی ملالیں۔

    شیف فرح نے بتایا کہ یہ نسخہ اس قدر بہترین ہے کہ اس کو پینے سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہو ہی نہیں سکتی بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند محسوس کریں گے۔

    ماہرین صحت کے مطابق سحری میں کم سے کم 2گلاس پانی ضرور پیئیں تاہم کولڈ ڈرنکس سے اجتناب برتیں کیوں کہ یہ روزے کے دوران پیاس بڑھاتے ہیں۔

    اسی طرح دہی اور ریشہ دار سبزیاں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں، س کے علاوہ کھیرا پانی کا ذخیرہ لیے ہوتا ہے اگر سحری میں کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی کو جمع رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : ماہ رمضان میں پانی اور نیند کی کمی کیسے پوری کی جائے؟

    افطاری کے بعد سے سحری تک جتنا پانی پی سکتے ہیں پئیں، روزے میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سحری کے فوری بعد سونے سے اجتناب کریں۔

  • بہت آسان سا نسخہ اور 10دن میں بال گِرنا بند

    بہت آسان سا نسخہ اور 10دن میں بال گِرنا بند

    خواتین کی بڑی تعداد اپنے بال گرنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار رہتی ہے، اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بال گھنے لچکدار اور مضبوط ہوں تو امید ہے کہ اس نسخے پر عمل کرنے سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ زرنش خان نے اپنے آزمودہ تیل کا نسخہ بتاتے ہوئے سب کو یہی تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

    کیسٹر آئل

    ارنڈی کا تیل جسے انگریزی میں کیسٹر آئل کہا جاتا ہے بیرونی طور پر ہمارے بالوں کی بہترین نشونما کرتا ہے یہ ہمارے بالوں کی لچک کو بڑھاتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کو کم کرتا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ہمارے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔

    کیسٹر آئل امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو سر میں جاکر بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے اور بالوں کی خشکی کو بھی کم کرتا ہے، اس آئل کو استعمال کرنے کے منفرد طریقے موجود ہیں جن میں سے ایک طریقہ سب زیادہ کارآمد ہے۔

    اداکارہ زرنش خان نے بتایا کہ جہاں سے بال گررہے ہوں وہاں کیسٹر آئل لگا کر اچھی طرح مالش کریں، اس کے علاوہ بالوں کی جڑوں اور ان کے سروں تک لمبائی میں بھی تیل لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھو لیں، آپ کے بال اتنے حسین اور خوبصورت ہوجائیں گے کہ خود دیکھتی رہ جائیں گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • پِتّے میں پتھری : صرف ایک سبزی سے علاج ممکن

    پِتّے میں پتھری : صرف ایک سبزی سے علاج ممکن

    پتے میں پتھری سے متعلق شکایات عام ہوتی جارہی ہیں، تمام مریضوں کو اس کی تکلیف یا ان میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں کہ جس سے اس کی موجودگی کا اندازہ ہو سکے۔

    بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو علامات ظاہر ہوئے بغیر شدید درد ہوتا ہے لیکن اس تشخیص نہیں ہوپاتی۔ بیشتر حکماء پتھری کے علاج کیلیے لیموں کا استعمال کرتے ہیں۔

    لیموں میں دیگر پھلوں اور سبزیوں کی نسبت سیٹراٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو پتھری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ جگر اور مثانے کو صاف رکھتی ہے۔

    اس کے علاوہ کیلشیم کے اجزاء سے بھرپور لیموں کا پانی آنتوں کو صاف رکھنے اور خوراک کی نالی کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی زندگی کے پروگرام سلام زندگی میں حکیم شاہ نذیر نے لیموں کی افادیت اور اس کے ذریعے پتے کی پتھری کے علاج کا طریقہ بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ لیموں میں بےشمار فوائد ہیں یہ وٹامن سی کا خزانہ ہے اور اس کا چھلکا جگر کو مضبوط اور طاقتور بنانے اور یرقان کیلیے بہت اچھا ہے۔

    پتھری

    پتے کی پتھری کا علاج طریقہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کپ پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اس میں دو چمچ زیتون کا تیل مکس کرکے صبح نہار منہ پی لیں، اس نسخے کو 45 روز تک استعمال کریں پتے کی پتھری آہستہ آہستہ گھل جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس نسخے کو میں نے بہت سے مریضوں کو دیا جس سے ان کو بہت فائدہ ہوا، ان لوگوں کو پتہ نکالنے کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • سردیوں میں بالوں کو خوبصورت اور جلد کو نرم رکھیں، لیکن کیسے؟

    سردیوں میں بالوں کو خوبصورت اور جلد کو نرم رکھیں، لیکن کیسے؟

    سرد موسم میں بالوں کا روکھا پن اور جھڑنے سے ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے، ساتھ ہی جلد کے خشک ہونے مسائل بھی سامنے آتے ہیں جس کیلئے گھر ہی میں موجود قدرتی اجزاء سے علاج کر لیا جائے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس شیخ نے آسان سا نسخہ بتایا جس کو استعمال کرکے خواتین اپنے بالوں اور جد کی بہتر انداز حفاظت کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ سی بکتھورن آئل (جنگلی بیری کا تیل) اور 50 ملی گرام بادام کا تیل ملا کر اپنے ہاتھوں چہرے اور بالوں پر لگائیں اس سے بال کبھی نہیں گرتے اور جلد بھی تر و تازہ رہتی ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس شیخ نے کہا کہ اگر بالوں میں خشکی ہوجائے تو اس میں کمیلا پاؤڈر شامل کرلیں اور بہتر نتائج کیلئے گلیسرین بھی شامل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ جیلیٹن لے کر آدھا کپ پانی میں ملا کر اسے گرم کرلیں تو اسے ٹھنڈا کرکے اس میں دو چمچ گلیسرین ڈال دیں۔

    اس نسخے کو پورے بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور کچھ دیر بعد سادے پانی میں تھوڑا سا لیموں ڈال کر اس سے دھولیں اس سے بال چمکدار اور نرم ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • ذیابیطس کے مریضوں کیلیے نہایت آسان نسخہ

    ذیابیطس کے مریضوں کیلیے نہایت آسان نسخہ

    ذیابیطس (شوگر) ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو دیمک کی طرح خاموشی سے چاٹ جاتا ہے، اس پر اگر بروقت قابو نہ پایا جائے تو مریض کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ذیابیطس کا یہ مرض متاثرہ شخص کو بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ اس کو بڑھنے نہ دیا جائے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی زندگی کے پروگرام میں ڈاکٹر عیسیٰ نے ایک ذیابیطس سے متاثرہ مریضہ کو ایک نسخہ تجویز کیا جو بنانے میں نہایت آسان اور سستا بھی ہے جس کے تمام اجزاء تقریباً ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ ذیابیطس کا مریض چاہے کوئی سی بھی دوا استعمنال کررہا ہو اسے نہ چھوڑے بلکہ ساتھ ساتھ اس نسخے پر بھی عمل کرے جس سے قوی امکان ہے کہ افاقہ ہوگا۔

    نسخے کے اجزاء :

    دار چینی
    تخم بالنگا
    میتھی دانہ
    زیرہ

    ترکیب :

    ان چاروں چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس لیں اور اس کا سفوف ایک جار میں رکھ لیں، اس کے بعد چار گلاس نیم گرم پانی ایک جگ میں ڈالیں اور دو چمچ سفوف اس میں شامل کریں اور ساری رات کیلیے چھوڑ دیں۔

    ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ اگلی صبح سے شام تک اس پانی کو استعمال کریں اور اپنی شوگر کو چیک کرتی رہیں آپ کو معلوم ہوگا کہ شوگر کے لیول میں کس حد تک کمی آرہی ہے۔

  • گرتے بالوں کو روکنا نہایت آسان

    گرتے بالوں کو روکنا نہایت آسان

    بالوں کا گرنا آج کل ایک عام مسئلہ بن چکا ہے جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، بالوں کا گرنا روکنے کے لیے ڈاکٹرز کی مہنگی دوائیں کھانے کے بجائے گھر میں ہی اس مسئلے کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں رانی آپا نے بال گرنے کا آسان علاج بتایا۔

    ایلو ویرا جیل میں میتھی دانہ، دار چینی اور کمیلا بوٹی (تمام اشیا کا پاؤڈر) ایک ایک چائے کا چمچ ملا لیں، ان سب اشیا کو پیاز کے عرق میں مکس کریں۔

    اب تل کا تیل یا سرسوں کا تیل 1 سے 2 چمچ فرائی پین میں ڈالیں اور یہ آمیزہ اس میں ڈال کر ہلکا سا گرم کرلیں۔

    اب اسے سر پر لگائیں، پہلے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا کر مساج کریں، اس کے بعد سروں پر لگا کر 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

  • موسم گرما میں بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    موسم گرما میں بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں جو چہرے کو بے رونق بنا دیتے ہیں، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے گھر میں حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اس مقصد کے لیے نہایت آسان ٹپ بتائی گئی۔

    چہرے سے بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے لیے 4 چیزوں کو آپس میں مکس کریں، دار چینی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ، چاول کا پسا ہوا آٹا، آدھا چائے کا چمچ، خمیر 2 چٹکی اور بیکنگ سوڈا 1 چٹکی لیں۔

    ان تمام اشیا کو عرق گلاب سے ملا کر آمیزہ بنا لیں۔ اس کے بعد اسے چہرے کے ٹی زونز ایریاز میں لگائیں، 10 منٹ بعد اسے مساج کر کے اتار دیں، بلیک اور وائٹ ہیڈز خود ہی چہرے سے نکل آئیں گے۔

    اس کے بعد کھلے مساموں کو بند کرنے کے لیے چاول کا ذرا سا آٹا پانی میں مکس کر کے لگائیں اور ہلکا سا خشک ہوجائے تو صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔

  • بالوں سے خشکی کے خاتمے کے لیے نہایت آسان ترکیب

    بالوں سے خشکی کے خاتمے کے لیے نہایت آسان ترکیب

    موسم سرما میں بالوں میں خشکی ہوجانا عام بات ہے، تاہم بعض اوقات یہ کسی بیماری، فنگل انفیکشن یا غیر معیاری پانی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، ان تمام مسائل کا حل صرف ایک آسان سا نسخہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جڑوں میں خشکی ہوجائے تو اس کی وجہ سے بال گرنے بھی لگتے ہیں، تاہم یہ نسخہ بالوں کے تمام مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

    سب سے پہلے آدھا کپ پانی لیں اور اسے گرم کرنے کے لیے رکھ دیں، اس میں 5 سے 6 کڑی پتے ڈالیں، ایک چٹکی پھٹکری شامل کریں اور روز میری آئل کے 2 سے 3 قطرے شامل کردیں۔

    ٹھنڈا کرنے کے بعد اس میں زنک سیرپ کا ایک چمچ ملا دیں، یہ سیرپ بچوں کے پیٹ کے مسائل اور تکالیف میں استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں شامل زنک بالوں کو جڑوں سے مضبوط کرے گا، پھٹکری سر کی جلد سے ہر قسم کے بیکٹیریا یا فنگس کا خاتمہ کرے گی جبکہ روزمیری بالوں کو گھنا کرے گی۔

  • گرمیوں‌کے موسم میں تیزابیت سے بچنے کا آسان نسخہ

    گرمیوں‌کے موسم میں تیزابیت سے بچنے کا آسان نسخہ

    گرمیوں کے موسم میں عام طور پر بیشتر افراد تیزابیت کی شکایت کا شکار ہوتے ہیں جس سے انتہائی آسان نسخے پر عمل کر کے بچا جا سکتا ہے۔

    جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطابق گرم موسم میں کھیرا کھانے سے تیزابیت کی شکایت سے بچاجاسکتا ہے، کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

    کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

    maxresdefault

    نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہےجس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے،اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،جونہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہےبلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباوٴ کی وجہ سےجسم پرمنفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔

    کھانے سے قبل اگر چند ٹکڑے کھیرے کے کھالئے جائیں تو یہ آپ کی بسیار خوری کی عادت کو مٹانے میں کردار ادا کریں گے اور جن حضرات کو بھوک نہ لگنے کی شکایت ہے وہ بھی کھیرے کھائیں تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔