Tag: آسان کاروبار کارڈ اسکیم

  • آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    لاہور : آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی، قرض کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں مریم نواز نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کیلئے پلان طلب کر لیا۔

    وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

    خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کاروبار شروع کرنےکیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیےگئے، 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے 3 ارب 42 کروڑ روپے کاقرضہ لیا، آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔

    چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب روپے کا قرضہ جاری کیا ہے جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار افراد کو 43 ارب روپے کے قرض کا اجرا کیا۔

    چیف منسٹرآسان کاروبار فنانس کے لئے 74579 درخواستیں آئیں ، جس میں سے 2505 منظور ہوئیں، جن کو قرضے مل گئے

     پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیر ٹو کیلئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 505 منظور ہوئیں اور قرضے مل گئے، اسی طرح چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 104133 منظور ہوئیں۔

    ٹرانسپورٹیشن کاروبار کیلئے 13 ہزار  12 روپے افراد نے 3ارب 91کروڑ روپے کے قرض اور ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کیلئے 175 افراد نے 3 ارب 94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔

    اس کے علاوہ آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسز مہیا کرنیوالے 61996 افراد نے 26 ارب 13 کروڑ روپے کے لون لیے جبکہ ٹریڈنگ کیلئے 24522 افراد نے 10 ارب 75کروڑ روپے اور ایگری سمال بزنس کیلئے 10699 افراد نے 3 ارب 69 کروڑ روپے کے قرض لیے۔

  • آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    لاہور : آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبارکارڈپروجیکٹس پرپیش رفت کا جائزہ لیا۔

    مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنیوالے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی، قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ، فارما سوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنیوالے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظورکیں اور کاروبار فنانس،کاروبار کارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افرا د کیلئے لون کا اجرا کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا اور اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنیوالے افراد سے فون پر بات چیت کی ،جس میں قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارےمیں دریافت کیا۔