Tag: آستانہ

  • صدرممنون حسین اسلامی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہ اجلاس میں آج شرکت کریں گے

    صدرممنون حسین اسلامی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہ اجلاس میں آج شرکت کریں گے

    آستانہ : صدر ممنون حسین قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آج سے شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آستانہ میں آج سے شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں صدر ممنون حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں صحت، تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، خلائی تحقیق اور ترقی کے لیے اہم امور پر خصوصی طور پر غور کیا جائے گا۔

    قازقستان کے درالحکومت آستانہ میں آج سے شروع ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہ اجلاس میں 22 اسلامی ملکوں کے سربراہان اور 57 ملکوں کے مندوبین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    صدر پاکستان ان آٹھ اسلامی ممالک کے سربراہان میں شامل ہیں جو اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔


    افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر


    واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان آستانہ میں ملاقات ہوئی جس میں ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر

    افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر

    آستانہ : ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسلامی سربراہ کانفرنس کے دوران ہوئی۔

    صدرممنون حسین اوررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں ہے۔

    صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی امن کی بحالی کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی کی دوستی پر فخر ہے اور یہ دوستی آزمائش کے ہرمعیار پرپوری اتری ہے۔


    روہنگیا مہاجرین سے اظہار یکجہتی، اردگان کی اہلیہ بنگلہ دیش پہنچ گئیں


    دوسری جانب ترک صدر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

    اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے جس طرح ترک بھائیوں کا ساتھ دیا اس پر ترک فوم پاکستانی قوم کی شکرگزار رہے گی۔

    واضح رہے کہ ملاقات کے دوران صدر پاکستان اور ترک صدر کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھانا ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایس سی اومیں شمولیت تاریخی اہمیت کی حامل ہے، نوازشریف

    ایس سی اومیں شمولیت تاریخی اہمیت کی حامل ہے، نوازشریف

    آستانہ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کی حیثیت سے شامل ہورہا ہے، یہ دن ہمارے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ مملکت کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کےلئے تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نے تنظیم کےسربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے، آج سے پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سےتنظیم میں شامل ہورہا ہے، مکمل رکنیت کیلئے رکن ممالک کی حمایت پر ان کے  مشکور ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اجلاس کی میزبانی پرقازقستان کے صدر،اور عوام کومبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او چارٹر، شنگھائی اسپرٹ پرعملدرآمد کیلئےپر عزم ہے، ہمیں دہشت گردی، غربت،بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

    رکن ملکوں میں اچھے ہمسائیگی کا آئندہ5سال کیلئے معاہدہ ہوناچاہئیے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کےرکن ملکوں سے ہمارےتاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں، بھارت کو بھی ایس سی او میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، آج کے دورمیں معاشیات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایس سی او مستقبل میں مختلف خطوں میں رابطے کاذریعہ بنےگا، ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔