Tag: آسمانی بجلی

  • بنوں :  آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ، 2 خواتین جاں بحق

    بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت منہدم ، 2 خواتین جاں بحق

    بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی۔

    جس کے نتیجے مین دوخواتین ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں جبکہ افسوس ناک واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر ،سماہنی اور گردواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اپراور لوئرچترال کے درجنوں دیہات دریا کے کٹاو کی زد میں ہیں، سیلابی صورتحال سے وادی ریشن شدید متاثرہے، مکانات اورفصلیں پانی میں بہہ گئیں، جس سے سیکڑوں افراد گھربارسے محروم ہوگئے۔

  • آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے؟ بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

    آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے؟ بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

    گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام بات ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آسمانی بجلی ہے کیا اور یہ کیسے پیدا ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض الدین نے آسمانی بجلی بننے اور گرنے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا ہمارے خطے میں آسمانی بجلی زیادہ گرنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جبکہ امریکا میں ایک سال میں25 کروڑ مرتبہ آسمانی بجلی گرتی ہے اور 70 ہزار کے قریب انشورنس کلیم کیے جاتے ہیں۔

    آسمانی بجلی بننے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے، جب بادل اور تیز ہوا ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں، آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپئر کرنٹ ہوتا ہے جو زمین پر دو طرح سے لپکتا ہے۔

    آسمانی بجلی فضا اور زمین کے درمیان پیدا ہونے والا کرنٹ ہے، عام طور پرگھروں میں مہیا ہونے والی بجلی میں 220 وولٹ (ایک ایمپیئر) کرنٹ ہوتا ہے جبکہ آسمانی بجلی تقریباً 30 ہزار ایمپیئر کرنٹ پیدا کرتی ہے جس سے اس کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    موسمیاتی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کہ شہری شدید گرج چمک کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    آسمانی بجلی لوہے کے پائپوں اور فون لائنوں کے ذریعے بھی گزر سکتی ہے، شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں اور کھلے آسمان تلے جانے سے بھی گریز کریں۔

    شدید گرج چمک کے دوران موبائل فون کا استعمال بھی نہ کریں یا اگر موبل فون استعمال کرنا ہے تو صرف ایمرجنسی کالز کے لیے استعمال کریں۔

     

  • ماہرین نے آسمانی بجلی سے بچاؤ کی تدابیر بتا دیں

    ماہرین نے آسمانی بجلی سے بچاؤ کی تدابیر بتا دیں

    صوبہ سندھ میں آسمانی بجلی گرنے کے بڑھتے واقعات کی وجوہ پر ماہرین کی ایک ٹیم نے رپورٹ مرتب کر لی ہے۔

    پاکستان میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آسمانی بجلی گرنے کی وجوہ کیا ہیں، اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے، اس حوالے سے ماہرین کی ٹیم نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر ملک کے بالائی، پہاڑی علاقوں اور جنوب میں میدانی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    سندھ کے ضلع تھرپارکر کی بات کریں تو یہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 30 سے زائد واقعات ہوئے، جن میں 200 افراد لقمہ اجل بنے، جب کہ ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ مون سون کے حالیہ اسپیل میں بھی مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گری، جس کے باعث متعدد افراد جان سے گئے۔

    سندھ حکومت کی درخواست پر ان واقعات کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تھر بھیجی گئی، جس نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بچنے کی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

    محفوظ پناہ گاہ، جیسا کہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر خود کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

    بارش کے دوران گھر کے دروازے یا کھڑکی سے دور بیٹھنا چاہیے۔

    سولر پینلز، گھر کے اندر برقی آلات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

    درخت، دھاتی اشیا، بجلی کے کھمبوں، اور موٹر سائیکل سے دور رہا جائے۔

  • لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 77  بکریاں ہلاک

    لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک

    لسبیلہ : ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے 77بکریاں ہلاک ہوگئیں ، مالک نے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ حکام میرےنقصان کا ازالہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ستتر بکریاں ہلاک ہوگئیں، آسمانی بجلی پہاڑی علاقے گوٹھ بچایا شاہوک میں بکریوں کے ریوڑ پر گری۔

    واقعہ صبح سویرے پیش آیا، ریوڑ کے مالک نے اعلیٰ حکام سے نقصان کے ازالے کی اپیل کر دی۔

    سندھ حکومت نے ذلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافے کی وجوہات جاننے کا فیصلہ کرلیا ہے پچھلے چند سالوں میں 37 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں بتارہے ہیں ندیم جعفراپنی اس رپورٹ میں

    خیال رہے پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کےمسلسل بڑھتے واقعات انسانی جان لینے لگے ہیں، سندھ کے ضلع تھرپارکرمیں حالیہ مون سون میں 8 افراد آسمانی بجلئی گرنے سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اور سب سے زیادہ 37 ہلاکتیں ہوئیں۔

    حاصل شدہ معلومات کے مطابق ملک بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے2019 سے ابتک 100سے زائد افراد اپنی جان گنواں بیٹھے ہیں۔

    ماہرین آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافے کو موسمیاتی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

    بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اُترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک ایسے وقت میں پیش  آئے جب ریاست کے زیادہ تر علاقے شدید بارشوں کے بعد پہلے ہی سیلاب کی زد میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی میں 6  اور ضلع مین پوری میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

    ریاست آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 100 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، دارالحکومت دہلی میں نہر ٹوٹنے کے سبب گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور اس سے ملحقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

  • بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

    آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

    کمورم بھیم آصف آباد کے علاوہ تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا کر لے گیا اور کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔

    کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان آبشار میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ندی کو پار کرتے ہوئے درجنوں گائیں بھینسیں اور بکریاں گدلے پانی میں بہہ گئیں۔ تاہم بروقت اقدامات کرتے ہوئے خوش قسمتی سے ان سب جانوروں کو بچا لیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 ہلاک

    بنگلہ دیش: آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 ہلاک

    بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اپریل میں 31 اور مئی میں 43 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    حکام کے مطابق رواں ماہ صرف ایک دن میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 74 افراد، جن میں سے 35 کسان تھے، اس قدرتی آفت سے موت کی وادی میں چلے گئے۔

    حکام شہریوں کو آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کے لیے مسلسل آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران ہونے والی ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تائیوان کے مشرقی ساحل پر 5.8 شدت کا زلزلہ

    بھارتی حکام کے مطابق ریاست میں شروع ہونے والی شدید بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

  • کراچی  میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : نیا ناظم آباد میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، آسمانی بجلی میٹرپرگرنے سے زوردار دھماکا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے نیاناظم آباد میں گھرپرآسمانی بجلی گرگئی،آسمانی بجلی گرنےسےمکان کی چھت اوردیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔

    گھر پر آسمانی بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، عینی شاہدین کا کہناہے آسمانی بجلی میٹرپرگرنے سے زوردار دھماکا ہوا اور لوگ گھر سےنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب کراچی میں بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات میں چھ افراد جان سے گئے۔

    سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو مسافر بسوں میں تصادم میں دو بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور انیس زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے حادثہ کراچی سے حیدر آباد آنےاورجانے والی بسوں کو پیش آیا تاہم زخمیوں کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

    بلدیہ اسپارکو روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دس سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، موٹر سائیکل سلپ ہونے کے بعد رکشے سے جاٹکرائی تھی۔

  • شائقین ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے!

    شائقین ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے!

    سڈنی کے ایکور اسٹیڈیم کے قریب آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر لوگ بھاگ نکلے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام سڈنی میں غیر متوقع طور پر زبردست گرج چمک کے ساتھ آسامی بجلی گری۔ یہ آسمانی بجلی ایکور اسٹیڈیم سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گری جہاں ٹیلر سوئفٹ کا ایراس ٹور کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔

    اس دوران مداحوں سے اپیل کی گئی کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ وہاں موجود لوگوں نے جو ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ مں موجود رین کوٹ پہنے افراد پناہ کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

    ایکور اسٹیڈیم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سامعین کو مطلع کیا گیا کہ تین گھنٹے کا شو تاخیر کا شکار ہوگا۔ موسم کی وجہ سے شو کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔ مزید اطلاع تک لوگ پناہ گاہوں میں رہیں اور عملے کی ہدایات پر عمل کریں۔

    سوئفٹ کا سڈنی میں دی ایراس ٹور کا پہلا شو شام 6.20 پر گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کے ساتھ شروع ہونا تھا جبکہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کا آغاز شام 7.30 پر ہونا تھا۔ خراب موسم کے باعث کارپینٹر کی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی۔

    دی گارڈین کے مطابق، ایکور اسٹیڈیم کے منتظمین نے پہلے کہا تھا کہ کنسرٹ ’بارش یا گرج چمک‘ کے باجود جاری رہے گا تاہم شدید موسم نے لوگوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے کانسرٹ میں تاخیر کرنا پڑی۔

    ٹیلر سوئفٹ جمعہ سے پیر تک سڈنی میں چار راتیں پرفارم کریں گی۔ پچھلے ہفتے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریباً 96,000 سے زیادہ لوگوں نے ان کا شو دیکھا تھا۔

  • گجرات میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

    گجرات میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران ہونے والی ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی حکام کے مطابق اتوار سے ریاست میں شروع ہونے والی شدید بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارشیں اس سال بھی بہت سے افراد کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ مغربی ریاست گجرات میں خراب موسم نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

    بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔

    کرین آپریٹر کی جلتی عمارت سے مزدور کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔