Tag: آسمانی بجلی

  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک

    بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک

    بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا، اکولا کے پارس گاؤں میں اتوار کی دیر رات 7 لوگوں کی ہلاک ہوئے، وہیں بابوجی مہاراج سنستھان آشرم میں بجلی گرنے سے 150 سال پرانا نیم کا درخت ٹین کے شیڈ پر گر گیا جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

    اس کے علاوہ اورنگ آباد، بیڈ، ہنگولی، نندوربار، پربھنی اور پونے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ ان میں بنیادی طور پر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست مہاراسٹرا کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سینکڑوں جانور بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی اضلاع میں ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر زراعت کو نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر کھڑی فصلیں، آم، دیگر پھلوں اور سبزیوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

  • سیر و تفریح کے لیے جانے والے نوجوانوں کے ساتھ ہولناک حادثہ

    ریاض: سعودی عرب میں سیر و تفریح کے لیے جانے والے نوجوانوں کے ساتھ ہولناک حادثہ پیش آیا، آسمانی بجلی گرنے سے ایک دوست جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی المخواہ کشمنری میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والے نوجوان خالد الغامدی کے معمر والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کے لیے گیا جہاں انہوں نے کھانے کا پروگرام بنایا تھا۔

    تمام دوست کھانے سے فارغ ہونے کے بعد تفریحی مقام پر بیٹھے باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری جس سے خالد الغامدی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 دوست زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلال حمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا، مرنے والے نوجوان کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔

    والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا حال ہی میں تعلیم مکمل کر کے فارغ ہوا تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھا مگر شاید قدرت کو یہی منظور تھا۔

  • وائٹ ہاؤس کے قریب 4 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    وائٹ ہاؤس کے قریب 4 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب 4 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب بجلی گرنے سے چار افراد کی حالت کی تشویش ناک ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی پارک میں پیش آیا، زخمیوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جنھیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موجود تھی، جمعرات کی شام کو واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارشیں بھی ہوئیں۔

    واشنگٹن کے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویتو میگیئلو نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے سیکرٹ سروس کے افسران اور پارک پولیس کے اہل کاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ چاروں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آسمانی بجلی گری تو یہ چار افراد ایک درخت کے قریب کھڑے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ جب بادل اور آسمانی بجلی گرج رہے ہوں تو بہتر یہی ہوتا ہے کہ درختوں سے دور رہیں اور گھر کے اندر رہیں، اور یہی اصول ہے۔

  • کوئٹہ جانے والی  مسافر کوچ پر آسمانی بجلی گر گئی

    کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر آسمانی بجلی گر گئی

    نصیر آباد : سندھ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال کے قریب ہوٹل پر کھڑی بس پر آسمانی بجلی گر گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا ، مسافر کوچ سندھ سے کوئٹہ جارہی تھی۔

    یاد رہے صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو گئی۔

    پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں میں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 3953 مکانات منہدم ہوئے، 550 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہراہیں متاثر ہوئیں، اور 706 مال مویشی ہلاک ہوئے۔

  • خاتون اور کتوں‌ پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خاتون اور کتوں‌ پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیلیفورنیا: امریکی شہر پیکو رویرا میں خاتون اور ان کے دو کتوں پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر پیکو رویرا میں پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، واقعے سے ذرا دیر قبل کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز دو کتوں چبی اور لونا کی رسیاں تھامے معمول کے مطابق سڑک سے گزر رہی ہے، یہ ان کی ناگہانی موت سے قبل کے آخری لمحات تھے جن میں وہ زندہ دیکھی گئیں۔

    حکام کے مطابق 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز اور ان کے دو کتے بدھ کی صبح جنوبی کیلیفورنیا میں طوفان آنے کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ پیرامیڈیکس اور پولیس کو صبح 8:50 بجے کے قریب دریائے سان گیبریل کے قریب رمبینک اور مائنز ایوینیو کے علاقے میں بلایا گیا تھا، جہاں شاویز اپنے دو کتوں کے ساتھ راستے میں مردہ پائی گئیں۔

    شاویز کی مالک مکان گلوریا کولوچو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور شاویز ہر صبح اس راستے پر چلتے ہیں، کولوچو نے گھر کے سرویلینس کیمرے کی فوٹیج بھی شیئر کی، جس میں شاویز کو کتوں کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واقعے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے سے طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں میں رہنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات بہت کم ہیں، ریاست میں 2006 سے اب تک صرف 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اور یہ اس سال کی پہلی ہلاکت تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    پونچھ: مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہل کار ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہل کار ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے میں پیش آیا، بھارتی فوجیوں پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، جن میں سے ایک موقع ہی پر ہلاک ہو گیا، بجلی کی زد میں آنے والے باقی فوج شدید زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہل کار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 11 گڑوال ریجمنٹ سے منسلک تھا۔ جب کہ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 آر آر سے منسلک نائک دیپک چودھری اور رائفل مین رویندر کمار شامل تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی سرکار نے وادی کو ایک چھاؤنی میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کی جا چکی ہے، ہزاروں کشمیری نہ صرف کشمیر کی بلکہ بھارتی جیلوں میں بھی قید کیے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بلائی گئی مخصوص کشمیری رہنماؤں کی اے پی سی کے موقع پر بھی وادی میں شہریوں کی نقل و حمل کو مکمل طور پر منجمد کر دیا گیا تھا۔

  • درخت کے نیچے کھڑے افراد پر آسمانی بجلی گر پڑی، خوفناک ویڈیو

    درخت کے نیچے کھڑے افراد پر آسمانی بجلی گر پڑی، خوفناک ویڈیو

    نئی دہلی: بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد پر آسمانی بجلی گر پڑی، چاروں افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جھلس گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی درخت کے قریب کھڑے 4 افراد پر گری۔

    مذکورہ افراد محکمہ ہارٹی کلچر کے ملازمین تھے، بجلی گرنے سے چاروں افراد زمین پر گر گئے، موقع پر موجود افراد نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    خیال رہے کہ نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ سے موسلا دھار بارش جاری ہے، دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام سمیت کئی علاقوں میں بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا۔

    گہرے بادلوں کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں گھپ اندھیرا چھا گیا اور لوگوں کو سفر کرتے ہوئے گاڑیوں کی لائٹس روشن کرنی پڑیں۔

    بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی 5 ڈگری کمی دیکھی گئی۔

  • طیارے پر تین بار آسمانی بجلی گرنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    طیارے پر تین بار آسمانی بجلی گرنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    لندن: برطانیہ کے مشہور ایئرپورٹ ہیتھرو کی طرف جانے والے ایک طیارے کو تین بار آسمانی بجلی نے آ لیا، اس منظر نے دیکھنے والوں کی کچھ دیر تک سانسیں روک لیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کی طرف بڑھنے والے ہوائی جہاز پر تین آسمانی بجلیاں گر پڑیں، یہ ایک ناقابل یقین لمحہ تھا، اس واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جسے دیکھ کر دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔

    وسطی لندن کی فضائیں اس دن طوفانی ہواؤں کی زد پر تھیں، آسمان پر گہرے کالے بادل چھائے ہوئے تھے، کہ اس دوران ایک طیارہ ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف بڑھتا دکھائی دیا، یکایک آسمان بجلی کڑکنے کی آواز سے گونج اٹھا، اور بجلی کا ایک خوف ناک کڑاکا نکل کر طیارے پر گرا۔

    اس ناقابل یقین منظر کو ویپنگ ہائی اسٹریٹ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں موجود شخص نے دیکھا تو خوف زدہ ہو گیا، تاہم نے اس کیمرا نکال کر اسے ریکارڈ کر لیا، اس کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں نے کہا یہی موقع ہے جب کیمرا نکالا جانا چاہیے۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے دیکھا، یکے بعد دیگرے تین بار آسمانی بجلی کڑکی اور طیارے پر گری، میرے منہ سے چیخیں نکلیں، میں سمجھا کہ بس اب طیارہ گر کر تباہ ہو جائے گا۔

    عینی شاہد کے مطابق علاقے میں آسمانی بجلی کڑکنے کی خوف ناک آوازیں پھیلی ہوئی تھیں، ایک بجلی اتنی بڑی تھی کہ اس نے پورے علاقے کو گھیر لیا، تین بار مختلف مقامات سے آسمانی بجلی نکل کر طیارے پر گری۔

    6 جون کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں یہ خوف ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، ایک لمحے کے لیے لگتا ہے کہ اب ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو جائے گا، تاہم طیارہ بہ حفاظت ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

    واضح رہے کہ تمام مسافر طیارے الیکٹریکل شیلڈ کے ساتھ بنائے جاتے ہیں، جو طیارے کے اندر کے حصے کو آسمانی بجلیوں کے اثرات سے بچاتا ہے، اندر بیٹھے ہوئے افراد کو عموماً پتا بھی نہیں چلتا کہ طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی ہے۔

  • دوران پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی؟

    دوران پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی؟

    واشنگٹن: دوران پرواز جہاز کے کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے آسمانی بجلی کے مناظر نے ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، یہ بجلی طیارے سے ٹکرا بھی سکتی تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد بار آسمانی بجلی کڑکی جس کی روشنی طیارے سے ٹکرائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    بحر اوقیانوس کے حدود میں امریکا کے سمندری وماحولیاتی ادارے کا طیارہ پرواز کررہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی فضا میں نمودار ہوئی، گرجتی آواز کے دوران چمکتی روشنیوں نے خوف میں مبتلا کردیا۔

    حیرت انگیز مناظر طیارے میں نصب کیمرے سے قید کیے گئے۔ اس قدرتی آفت کے دوران جہاز کے پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو کنٹرول میں رکھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جہاز تباہ بھی ہوسکتا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے خوب سراہا اور سائنسی تخلیقات اور دریافت میں اسے معاون قرار دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر قید کرنے والے سائنسی دور کے ہیرو ہیں۔

  • سندھ میں آسمانی بجلی سے جانی و مالی نقصان پر شاہ محمود متحرک

    سندھ میں آسمانی بجلی سے جانی و مالی نقصان پر شاہ محمود متحرک

    ملتان: صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں تھر اور دیگر علاقوں کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    شاہ محمود نے نے پی ٹی آئی کی صوبائی اور مقامی قیادت سے رابطہ کر کے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تازہ ترین:  سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر اور سانگھڑ میں بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آسمانی بجلی نے بڑے پیمانے پر فصلوں، درجنوں مویشی اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

    صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے، جو شدید جانی و مالی نقصان کا سبب بنے ہیں۔ جن علاقوں میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھائی ان میں اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو، سانگھڑ کے علاقے کھپرو، خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی شامل ہیں۔

    خیر پور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک درخت کو آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا۔