Tag: آسمانی بجلی

  • دیکھیئے آسمانی بجلی کیسے گرتی ہے

    دیکھیئے آسمانی بجلی کیسے گرتی ہے

    نیویارک: فلوریڈا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک محقق نینگو لیو نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسمانی بجلی کو سلو موشن میں ریکارڈ کیا اور دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    لیو نے اس منظر کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک سیکنڈ میں 7000 کیمرا فریم استعمال کیے۔ واضح رہے کہ ویڈیو بناتے ہوئے ایک سیکنڈ میں کیمرا 60 فریم استعمال کرتا ہے۔ لیو نے جب اس ویڈیو کو چلایا تو ایک فریم ایک سیکنڈ میں 700 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

    اس قدر منقسم فریم کے باعث آسمانی بجلی کی مفصل ویڈیو سامنے آئی ہے اور آپ آسمانی بجلی کی ایک ایک حرکت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ نظارہ نہایت شاندار ہے۔

    آسمانی بجلی دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بادل اور تیز ہوا ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں۔ آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپیئر کرنٹ ہوتا ہے جو زمین پر دو طرح سے لپکتا ہے۔

    جو شخص یا چیز مثلاً عمارت اور درخت وغیرہ جو اس جگہ کی مناسبت سے اونچے ترین ہوں، ان پر بجلی گر کر زمین میں چلی جاتی ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق زمین میں بھی مثبت یا منفی چارج ہوتا ہے۔ اس لیے آسمانی بجلی بھی اس چارج کی طرف لپکتی ہے اور زمین میں چلی جاتی ہے۔ حد درجہ وولٹیج اور میگا ایمپیئرز کی وجہ سے آسمانی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو آئیونائز کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں اس کا سفر ممکن ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    اوسلو: ناروے میں ایک پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 300 سے زائد بارہ سنگھے ہلاک ہوگئے۔

    واقعہ ناروے کے جنوبی علاقہ میں واقعہ جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے بنائے گئے پارک میں پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق علاقہ میں کئی دن سے طوفان جاری تھا اور شدید آسمانی بجلی کڑکنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

    rd-3

    ناروے کے انسپکٹر برائے تحفط قدرت کا کہنا ہے کہ بارہ سنگھے خراب موسم میں ڈر کر ایک ساتھ جمع ہوجاتے ہیں اور یہی عادت ان کی ہلاکت کا سبب بنی۔

    rd-2

    ان کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے، ’یہ ایک بہت ہی افسوسناک بات ہے‘۔

    rd-1

    ماہرین جنگلی حیات نے اس حادثے کو ایک غیر معمولی قدرتی آفت قرار دیا ہے۔

    اس سے چند دن قبل بھارت میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 38 بھیڑوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔

  • بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

    بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 79 افراد ہلاک ہوگئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں جہاں 53 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے،سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں تریپن اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں دس افراد جبکہ مدھیہ پردیش میں سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات منگل کو نو مختلف اضلاع میں پیش آئے،حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پٹنہ میں ہوئیں جہاں ایک واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے.

    بھارت میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کےمطابق زیادہ افراد آسمانی بجلی کے نتیجے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ موسمی بارشوں کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے.

    بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق بھارت میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں.

    واضح رہے کہ بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

  • پیرس:آسمانی بجلی گرنے سے8بچوں سمیت 11افراد جھلس گئے

    پیرس:آسمانی بجلی گرنے سے8بچوں سمیت 11افراد جھلس گئے

    پیرس :فرانس میں آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد جھلس گئے، چھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیرس کے مقامی پارک میں پیش آیا،حاد ثے میں آٹھ بچوں سمیت اگیارہ افراد زخمی ہوئے ،جن میں چھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.

    حادثے کے بعد پارک کو شہریوں سے خالی کراکر بند کردیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو میں ایک ریسکیو اہلکار کہنا تھا کہ صورتحال اس وقت انتہائی ابتر ہوگئی جب حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم نہیں کی جاسکی تھی.

    post-1

    حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے چودہ سال کے درمیان ہے جو ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیےپارک آئے تھے.

    post-2

  • ریو ڈی جنیرو:آسمانی بجلی گرنے سے تاریخی مجسمے کو نقصان

    ریو ڈی جنیرو:آسمانی بجلی گرنے سے تاریخی مجسمے کو نقصان

    برازیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مقدس مورتی کو نقصان پہنچے پرعوام خوفزدہ ہے،  حکومت سے مورتی کی مرمت کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جنیرو کے پہاڑ پر نصب دیوقامت تاریخی مقدس مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے مورتی کے ہاتھ اور جسم پر نشانات پڑ گئے ہیں۔

    دوسری جانب برازیلین حکومت نے موسمیاتی خرابی کے باعث مورتی کی مرمت آئندہ ماہ کرانے کا اعلان کیا ہے، جس پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ، یاد رہے کہ برازیلین اپنے عقیدے کے تحت اس مورتی کو مقدس سمجھتے ہیں اور مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔