Tag: آسٹرازنیکا کورونا ویکسین

  • آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی  پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے، آسٹرازنیکا کوروناویکسین پہلی بار پاکستان آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

  • حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

    حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں ، آسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ایس اوپیز کی منظوری دے دی ، ایس اوپیزکی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، ایس او پیز آسٹرزنیکا ویکسین کی اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گے۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازنیکاویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی، 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جا سکتی۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازنیکاویکسین حاملہ،دودھ پلانےوالی ماؤں کیلئےمحفوظ ہے تاہم بخارمیں مبتلا افراد اور کورونا پازیٹیو مریضوں کونہیں لگائی جاسکے گی جبکہ کورونا سےصحتیاب افرادکولگائی جاسکے گی۔

    گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہلکا سردر، جسم درد اور ہلکابخارہوسکتاہے، ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12ہفتے کاوقفہ ہوگا، یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو لگائی جائے گی تاہم ویکسین کے ری ایکشن پر ادویات معالج کی ہدایت پر استعمال کریں۔

    ایس اوپیز کے مطابق کوویشیلڈ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور سوئیڈن کی مشترکہ ایجاد ہے ، اس ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پرمحفوظ رکھنا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کوآسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی، ڈبلیو ایچ او آسٹرازنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔

  • برطانوی کورونا ویکسین کا پاکستان میں استعمال  ،  عوام کیلئے حوصلہ افزا خبر آگئی

    برطانوی کورونا ویکسین کا پاکستان میں استعمال ، عوام کیلئے حوصلہ افزا خبر آگئی

    اسلام آباد : آسٹرازنیکا نے کورونا ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگتے ہوئے پاکستانی فارما کمپنی کے ذریعے ڈریپ کو رجسٹریشن کی درخواست دے دی، رجسٹریشن کے بعد آسٹرازنیکا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ویکسین کے بعد برطانوی کورونا ویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں جاری ہے ، آسٹرازنیکا نے کورونا ویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی، آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت طلب کی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آسٹرازنیکا نے پاکستانی فارما کمپنی کے ذریعے ڈریپ کورجسٹریشن کی درخواست دی ، فارما کمپنی نے آسٹرازنیکا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا ڈیٹا جمع کرا دیا ہے ، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ رواں اجلاس میں آسٹرازنیکا ویکسین رجسٹرڈ کرے گا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 15جنوری تک جاری رہےگا۔

    ذرائع کے مطابق رجسٹریشن بورڈ آسٹرازنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دےگا، رجسٹریشن کے بعد آسٹرازنیکا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

    آسٹرازنیکا برطانیہ اور سویڈن کی مشترکہ ملٹی نیشنل فارما کمپنی ہے، آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے ، آسٹرازنیکا برٹش میڈیسن و ہیلتھ کیئرپراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سےمنظورشدہ ہے اور اس کی کورونا ویکسین کو گھریلو فریج میں بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔