Tag: آسٹریا

  • ہنگری: سترپاکستانیوں کے قاتل عاطف لاہوریا کو پاکستان لانے کی تیاری

    ہنگری: سترپاکستانیوں کے قاتل عاطف لاہوریا کو پاکستان لانے کی تیاری

    بوداپست : ہنگری میں گرفتار ہونے والے بدنام زمانہ بھتہ خور اور ستر افراد کے قاتل عاطف لاہوریا کو آئندہ چند روز میں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ ہنگری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوغیر قانونی تارکین وطن کے گروپ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ستر افراد کے قاتل اور بھتہ خور 35 سالہ عاطف لاہوریا عرف درندہ کی خبر سب سےپہلے نشرکی تھی۔

    گوجرانوالہ کارہائشی ستر افراد کا قاتل اور بھتہ خور عاطف لاہوریا عرف درندہ ہنگری سےگرفتار کر لیا گیا, غیر ملکی میڈیا کے مطابق عاطف درندے کو دو روز قبل ہنگری سے گرفتارکیاگیاتھا۔

    عالمی میڈیا نے اس کی گرفتاری کی خبروں کو نمایاں طور پر شائع کیا، عاطف لاہوریا کو آئندہ چند روز میں اسلام آباد کے حوالے کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی جائیگی۔

    عاطف لاہوریا کیخلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پچیس سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم نے تین ماہ قبل بھتہ دینے سے انکار پر علی پور چٹھہ کے تاجر کو قتل کیا تھا۔ تاجرکے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز پر نشرکی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عاطف لاہوریا کی گرفتاری کی خبر بھی سب سے پہلے اےآر وائی نیوز نے نشرکی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگری پولیس نے بوداپست کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کو سربیا کی سرحد کے نزدیک روکا جس میں 35 سالہ شخص بھی شامل تھا جس پرپاکستان میں 70 افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

    ہنگری پولیس حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس شخص کے خلاف بین الاقومی وارنٹ گرفتاری کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریا کے کرمنل بیورو کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو غیرقانونی طور پرآسٹریا اسمگل کیا جارہا تھا جنہیں ہنگری کی سربیا اور کروشیا سے ملنے والی سرحد کے قریب بولی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    آسٹریا کے کرمنل بیورو نے بیان میں مزید کہا کہ یہ علاقہ ہنگری کے دارالحکومت بداپست سے 175 کلو میٹرجنوب میں واقع ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریا کے وزیرداخلہ وولف گینگ سوبوٹکا نے کہا کہ یہ کیس واضح کرتا ہے کہ بین الاقوامی تعاون عالمی جرائم روکنے میں کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہزاروں مرغیاں سڑک پر آگئیں

    مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہزاروں مرغیاں سڑک پر آگئیں

    یورپی ملک آسٹریا میں نیند سے جھومتے ٹرک ڈرائیور سے مرغیوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوگیا جس کے باعث ہزاروں مرغیاں سڑک پر گر گئیں اور انہوں نے ہائی وے کو بلاک کردیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دن کے وقت ایک ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک میں مرغیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹرک چلاتے ہوئے لمحہ بھر کو اسے نیند کی جھپکی آئی جس سے ٹرک ایک قریبی پل کے ستون سے جا ٹکرایا۔

    ٹرک کے ٹکراتے ہی مرغیوں سے بھرے ڈبے اچھل کر ٹرک سے باہر گر پڑے جس سے ہزاروں مرغیوں نے باہر نکل کر ہنگامہ برپا کردیا۔

    ٹرک میں 75 ہزار مرغیوں سے بھرے ڈبے موجود تھے جن کے باہر نکلتے ہی سڑک پر مرغیوں کا سیلاب آگیا۔ موقع پر موجود افراد نے امدادی کارکنان کو طلب کیا جنہوں نے آتے ہی سب سے پہلے ہائی وے کا ایک حصہ بند کردیا۔

    سڑک پر موجود 120 ریسکیو اہلکاروں کو مرغیوں نے تگنی کا ناچ نچا دیا جو انہیں پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    واقعے میں کئی مرغیاں ادھر ادھر بھاگ نکلیں جنہیں پکڑا نہ جاسکا۔ کچھ مرغیاں ڈبوں اور گاڑیوں کے نیچے آنے سے ہلاک بھی ہوئیں۔

    گھنٹوں تک اس بھاگ دوڑ کے باعث ہائی وے بلاک رہی اور لوگ گاڑیوں میں بیٹھے راستہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآن شریف تقسیم پر پابندی عائد

    آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآن شریف تقسیم پر پابندی عائد

    ویانا: آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآٓن شریف تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، برقع کرنے والی خاتون پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب آسٹریا بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا جہاں برقع پر پابندی عائد کردی گئی، منگل کی شام آسٹریا کی پارلیمنٹ نے برقع پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

    لیکن یہاں اضافی طور پر قرآن کی مفت تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،اب عوامی مقامات پر قرآن کریم کے نسخے مفت تقسیم نہیں کیے جاسکیں گے۔

    AUSTTTT

    آسٹرین میڈیا کے مطابق منظور شدہ بل کے تحت پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، خلاف ورزی کرنےو الے خاتون کو 150 یورو یعنی 166 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    بل میں مہاجرین کو جرمن زبان سیکھنے کا بھی پابند کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر جرمن زبان سیکھیں اور یہاں کے طور طریقوں سے آگاہی کا ایک سالہ کورس مکمل کریں۔

    آسٹرین میڈیا کے مطابق یہ قانون نیو مائیگرنٹ لا کا تسلسل ہے ، اس قانون کا مقصد ہجرت کرکے آنے والے افراد کو مقامی افراد میں ضم کرنا ہے۔

    آسٹریا کے قوانین سیاسی پناہ کے خواہش مند مہاجرین کی اس ضمن میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بلا معاوضہ رفاہی کام کریں تاکہ وہ لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کےلیے تیار ہوجائیں۔

    قبل ازیں آسٹریا کی عدالت  برقع کے ضمن میں کمپنیوں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے کہ وہ اپنے ملازمین پر برقع پہننے کی پابندی عائد کرسکتے ہیں تاہم اب پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر بھی برقع پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یاد رہے کہ فرانس اور بیلجیم کی طرح متعدد یورپی ممالک میں بھی برقع پہننے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

  • سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    آسٹریا: سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

    s3

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

    s2

    سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    s1

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • دنیا کی خوبصورت ترین آخری آرام گاہیں

    دنیا کی خوبصورت ترین آخری آرام گاہیں

    موت اور شہر خموشاں (قبرستان) دو ایسے الفاظ ہیں جن کی تشریح ہر شخص اپنے انداز سے کرتا ہے۔

    کوئی موت کو زندگی کا خاتمہ سمجھتا ہے، کسی کو موت ایک نئی زندگی کا دروازہ لگتی ہے، کسی کو موت ایک پرسکون شے معلوم ہوتی ہے جس میں نہ کوئی غم ہوگا، نہ کوئی مصیبت، اور نہ ہی دنیا کے جھمیلے، بقول شاعر۔۔

    اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
    مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے

    لیکن ایک بات طے ہے، دنیا کی اکثریت مرنا نہیں چاہتی اور زندگی کی رنگینیوں سے سدا لطف اندوز ہونا چاہتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں۔

    یہی تصور قبرستان کا ہے۔ ادب میں شہر خموشاں کو اداسی اور دکھ کے سائے میں لپٹا ایسا مقام دکھایا جاتا ہے جہاں کسی نہ کسی صورت رومانویت بہر حال محسوس ہوتی ہے۔

    بدقسمتی سے پاکستان میں موجود زیادہ تر قبرستان خوف و دہشت کا مقام اور دگرگوں حالت میں نظر آتے ہیں۔ ملک میں سرگرم کفن چور، مردے چور، جادو ٹونے والے افراد، نشیئوں اور لواحقین کی غفلت اور بے حسی نے قبرستانوں کو اس حال میں پہنچا دیا ہے کہ وہاں جا کر رومانویت تو خاک محسوس ہوگی، البتہ رات کے وقت خوف سے موت ضرور واقع ہوسکتی ہے۔

    لیکن مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں لوگ مرنے کے بعد بھی اپنے پیاروں کو یاد رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے ان کی قبر پر جاتے ہیں۔ وہاں قبرستانوں کی دیکھ بھال بھی حکومتوں کی ایسی ہی ترجیح ہے جیسے زندہ انسانوں کی دیکھ بھال۔

    دنیا میں بعض آخری آرام گاہیں ایسی ہیں جو فن تعمیر اور آرٹ کا نمونہ ہیں۔ یہ یا تو تاریخی لحاظ سے نہایت اہم اور قدیم ہیں یا پھر انہیں نہایت خوبصورت انداز میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ قبرستان کم اور سیاحتی مقام زیادہ معلوم ہوتی ہیں۔

    آج ہم نے دنیا بھر سے ایسے ہی کچھ قبرستانوں کی تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار وہاں جانا چاہیں گے۔

    :زینٹرل فریڈ ہوف قبرستان ۔ آسٹریا

    4

    آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں واقع اس قبرستان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ویانا آئے اور اس قبرستان کو نہ دیکھا تو آپ کے ویانا آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    3

    یہاں پر معروف موسیقار بیتھووین ابدی نیند سو رہا ہے جس کی سمفنی (موسیقی کی ایک قسم) دنیا بھر میں محبت کرنے والوں کے دل کے تاروں کو چھیڑ دیتی ہے۔

    :لا ریکولیٹا قبرستان ۔ ارجنٹائن

    1

    سنہ 1822 میں تعمیر کیے گئے اس قبرستان کو سیاحتی اہمیت حاصل ہے اور اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والوں کے علاوہ یہاں سیاح بھی خاصی تعداد میں آتے ہیں۔

    2

    اس قبرستان میں ارجنٹائن کی مختلف معروف شخصیات دفن ہیں۔ قبرستان کے اندر خوبصورت پگڈنڈیاں، مجسمے اور ترتیب سے قبریں موجود ہیں۔

    :سمٹرل ویسل ۔ رومانیہ

    10

    رومانیہ کے اس قبرستان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں تمام قبروں کے کتبے نیلے رنگ کے ہیں۔

    11

    ہر کتبے پر ایک نظم لکھی گئی ہے جو اس کے اندر دفن شخصیت کو بیان کرتی ہے۔

    :کی ویسٹ قبرستان ۔ فلوریڈا

    7

    امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا میں ویسے تو صرف 30 ہزار افراد آباد ہیں مگر یہاں واقع خوبصورت قبرستان میں 1 لاکھ سے زائد افراد دفن ہیں۔

    21

    اس قبرستان میں معروف ادیب و شاعر اور دیگر شخصیات دفن ہیں جن کے کتبوں پر ان کے اپنے ہی آخری الفاظ لکھے گئے ہیں۔ جیسے ایک کتبے پر لکھا ہے، ’میں نے تم سے کہا تھا کہ میں بیمار ہوں‘۔ ایک کتبے پر رقم ہے، ’میں اپنی آنکھوں کو آرام دے رہا ہوں‘۔

    :آکلینڈ قبرستان ۔ جارجیا

    5

    6

    سنہ 1850 میں قائم کیے جانے والے اس قبرستان میں وکٹورین، یونانی، اور مصری طرز کا فن تعمیر استعمال کیا گیا ہے۔

    :میلان یادگاری قبرستان ۔ اٹلی

    19

    چوٹی کے اطالوی ماہر تعمیرات کی جانب سے تعمیر کردہ اس قبرستان میں صرف اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے افراد ہی دفن ہیں۔

    18

    مرنے والوں کے پیاروں نے ان کی یاد میں روتے ہوئے فرشتے، گلے ملتی روحوں اور مذہبی مناظر کو سنگ تراشی کی صورت میں نصب کروایا ہے جس نے اس قبرستان کو ایک میوزیم کی شکل دے دی ہے۔

    :اوکونوئن قبرستان ۔ جاپان

    17

    ایک مقامی بدھ رہنما کے نام سے منسوب کیے جانے والے اس قبرستان میں 2 لاکھ سے زائد افراد دفن ہیں۔

    16

    یہاں دفن افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے، کہ ’یہ موت سے ہمکنار نہیں ہوئے بلکہ یہ ابدیت کا انتظار کرنے والی روحیں ہیں‘۔

    :سمٹری ڈی پیری لیشز ۔ پیرس

    13

    دنیا کے خوبصورت ترین شہر پیرس کا یہ قبرستان خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اور یہ یہاں آنے والوں پر ایک خوف بھرا سحر طاری کردیتا ہے۔

    12

    پیرس کو ویسے بھی فن و ثقافت کا شہر کہا جاتا ہے جہاں سے دنیا بھر کے فن و ادب کو عروج ملا۔ کئی شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں نے اسی شہر بے مثال میں مرنا پسند کیا۔ ان میں سے اکثر معروف افراد اسی قبرستان میں دفن ہیں۔

    :ساؤتھ پارک اسٹریٹ قبرستان ۔ کلکتہ

    15

    سنہ 1767 میں بھارتی شہر کلکتہ میں قائم کیے گئے اس قبرستان کو اگر باغ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ یہاں دفن بھارت کی نمایاں عیسائی شخصیات کی قبروں کو مندر کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے جس کے لیے مرنے والوں کے لواحقین نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ یہ دراصل بھارتیوں کا ان غیر ہندو شخصیات سے اظہار عقیدت ہے۔

    14

    اٹھارویں صدی کے وسط میں اس قبرستان کو بند کر کے اسے قومی ثقافتی ورثے کی حیثیت دے دی گئی۔

    :ہائی گیٹ قبرستان ۔ لندن

    8

    لندن کے اس قبرستان کو ایک تاریخی و ثقافتی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں مشہور فلاسفی کارل مارکس بھی دفن ہے۔

    9

    قبرستان میں قبروں پر خوبصورت لکڑی سے آرائش کی گئی ہے جبکہ پورا قبرستان ایک نباتاتی گارڈن معلوم ہوتا ہے۔

  • آسٹریا : ایڈولف ہٹلرکی جائے پیدائش منہدم کرنے کا فیصلہ

    آسٹریا : ایڈولف ہٹلرکی جائے پیدائش منہدم کرنے کا فیصلہ

    ویانا : تاریخ میں ظالم کے نام سے مشہور سابق جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا مکان گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں،آسٹریا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عمارت کو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانے کے لیے منہدم کرنا ضروری ہے، اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کی آسٹریا میں اس رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ پیدا ہوا، مکان پر حکومت اور اس کی مالکن کے درمیان تنازعہ چل رہاتھا۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اس عمارت کو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانا ہے۔ یہ گھر جو پہلے ایک گیسٹ ہاؤس تھا اس کے مستقبل کے بارے میں ملک میں بحث کی جا رہی ہے۔ جس میں اسے گرانے یا اس کے استعمال میں تبدیلی پر بات کی جا رہی ہے۔

    یہ بحث اس وقت زیادہ سنجیدہ ہوئی جب مکان کی مالکن نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا تھا۔ اخبار ڈائے پریسی کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ ولف گینگ سوبوتکا نے ماہرین کی ٹیم سے کہا کہ انہوں نے اس گھر کو مہندم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اخبار کا مزید کہنا ہے کہ یہاں بنائی جانے والی نئی عمارت انتظامی امور یا پھر فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔ اس گھر کی مالکن نے جو کہ اب ریٹائرڈ ہو چکی ہیں۔

    اس تین منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا۔ مگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریلیا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔

  • یوروکپ 2016، پرتگال اور آسٹریا کا میچ برابر

    یوروکپ 2016، پرتگال اور آسٹریا کا میچ برابر

    پیرس : یورو کپ فٹبال دوہزار سولہ میں پرتگال اور آسٹریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ صفر صفر سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ ایف کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.تاہم دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں.

    پرتگال اور آسٹریا کے درمیان کھلیے جانے والے میچ کی سب سے اہم بات لیجنڈ فٹبالر کرسٹینو رونالڈو کی جانب سے بنالٹی کک مس کرنا تھا.

    یوروکپ 2016 گروپ ایف میں میچ برابر ہونے کے بعد پرتگال گروپ میں دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.

    یاد رہے اس سے قبل پندرہ جون کو لینجنڈ فٹبالر کی ٹیم آئیس لینڈ کے خلاف بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا.

    پرتگال کے خلاف میچ ڈرا کرنے پر آئس لینڈ کے مداحوں نے خوب جشن منایا تھا.

  • ویانا: میوزک کانسرٹ پر فائرنگ،دو افراد ہلاک

    ویانا: میوزک کانسرٹ پر فائرنگ،دو افراد ہلاک

    ویانا:آسٹریامیں سرپھرے شخص نےگرل فرینڈ سےجھگڑےکےبعدمیوزک کانسرٹ پرفائرنگ کردی،دو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریا میں ستائیس سالہ حملہ آور نے میوزک کانسرٹ میں آئے شہریوں پر فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق ملزم کا فائرنگ سےقبل پارکنگ ایریا میں گرل فرینڈ سے جھگڑا ہوا تھا.

    ملزم نے گرل فرینڈ سے تلخ کلامی کے بعدگاڑی سے بندوق نکال کر میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے تھے.

    پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے،تاہم حملہ آور کی فائرنگ میں اسکی گرل فرینڈ محفوظ رہی.

    واضح رہے کہ میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کے بعد ملزم نے گاڑی کے پاس جاکر خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی.