Tag: آسٹریلوی

  • آسٹریلوی ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں کیا دیسی چیز بنانا سیکھی؟ (دلچسپ ویڈیو)

    آسٹریلوی ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں کیا دیسی چیز بنانا سیکھی؟ (دلچسپ ویڈیو)

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر پاکستانی رنگ ایسا چڑھا کہ وہ دیسی چیزین بنانا سیکھ گئیں

    پاکستان کی ثقافت اتنی اثر انگیز ہے کہ جو پاکستان آتا ہے وہ اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کا حصہ بننے والی آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر بھی پاکستان کی محبت کا رنگ ایسا چڑھا کہ وہ یہاں کی ثقافت کا حصہ بن گئیں۔

    چائے دنیا بھر میں مقبول ترین مشروب ہے لیکن پاکستان میں دودھ پتی چائے ہر ایک کو مرغوب ہے۔ ایرن ہالینڈ کو دودھ پتی چائے کا مزہ ایسا بھایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی طریقے سے دودھ پتی چائے بنانا سیکھ لی۔

    ایرن ہالینڈ نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پاکستان میں ایک چائے کے اسٹال پر بغیر پانی ڈالے دودھ پتی چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    وہ اسٹال ہولڈر سے پوچھ کر دودھ میں چینی اور پتی مطلوبہ مقدار میں ڈالتی ہیں۔ چائے بننے کے بعد وہ اس چائے کو کپ میں انڈیل کر کسٹمرز کو دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ویڈیو میں خود بھی مزے مزے سے چسکیاں لے کر پیتی بھی دکھائی دیتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہتی ہیں ’’کیا بات ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ چائے اتنی پسند آئی ہے کہ وہ اپنے وطن آسٹریلیا جا کر اسی طریقے سے چائے بنا کر پیئیں گی۔

    مذکورہ ویڈیو کو صارفین بالخصوص پاکستانی صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے میں سفر کرنے نکل پڑیں

    واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ کئی سال سے پی ایس ایل کا باقاعدہ حصہ بن رہی ہیں۔
    حالیہ پی ایس ایل 10 میں وہ کراچی کی مشہور بریانی کھانے کے لیے لیاقت آباد جا پہنچیں تھی اور چٹخارے لے کر مصالحہ دار بریانی کھائی تھی جب کہ ایک بار وہ رکشے پر شہر قائد کی سیر کرنے نکل پڑی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-erin-holland-eat-karachis-nali-biryani/

  • بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کیلئے بری خبر

    بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کیلئے بری خبر

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہوگئے، جنہیں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ ہیزل ووڈ کی کمی پوری کی جا سکے۔ جوش ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

    واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، بھارت کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔

    دوسری جانب بی سی سی آئی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ٹیم میں واپسی کے لیے سخت ڈیڈ لائن دے دیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شامی کے پاس سلیکٹرز کو اس بات پر راضی کرنے کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت ہے کہ وہ انہیں بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے منتخب کریں۔

    شامی حال ہی میں انجری کے بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں، مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    بنگال کے لیے اپنے پہلے رنجی ٹرافی میچ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد، شامی کا کچھ سید مشتاق علی ٹرافی میں جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ شامی کے لیے ایک بڑی ضرورت کچھ وزن کم کرنا اور فٹنس دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

    بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ کسی کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم پر انحصار کو کب چھوڑ سکتا ہے جو اس کے ہر اسپیل کے بعد اس کا علاج کر رہی ہے۔

    پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز، پاکستانی کھلاڑی بلاوائیو پہنچ گئے

    ”میڈیکل ٹیم کو لگتا ہے کہ اس کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا کیونکہ وہ میچ کھیلتا رہے گا، جس سے اس کی برداشت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

  • آسٹریلوی درسگاہوں میں چینی اثر و رسوخ کا پتہ چلانے کے لیے ٹیم کی تشکیل

    آسٹریلوی درسگاہوں میں چینی اثر و رسوخ کا پتہ چلانے کے لیے ٹیم کی تشکیل

    سڈنی : آسٹریلیا نے اپنے ہاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی اثر و رسوخ کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہےجو خاص طورپر یہ معلوم کرے گی کہ آیا ملکی درسگاہیں چینی قوتوں کے زیر اثر ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ ٹیم خاص طور پر یہ معلوم کرے گی کہ آیا ملکی درسگاہیں چینی قوتوں کے زیر اثر ہیں، اس ٹیم میں خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائی اور سائبر حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہی ان معاملات کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا گیا، آسٹریلیا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ میں سے ایک تہائی کا تعلق چین سے ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ٹاسک فورس ٹیم یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے کیونکہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ میں طلبہ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران لاتوں، مکّوں اور گھوسوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپ میں گتم گھتا ہونے والے طلبہ کے دونوں گروہ کا تعلق چین اور ریاست ہانگ کانگ سے تھا۔